سورۃ سبا 34:13 سبأ
یہ سورۃ سبا کی 54 آیات میں سے آیت 13 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 3619، پارہ 22۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 429 پر ہے۔
يَعۡمَلُونَ لَهُۥ مَا يَشَآءُ مِن مَّحَٰرِيبَ وَتَمَٰثِيلَ وَجِفَانٖ كَٱلۡجَوَابِ وَقُدُورٖ رَّاسِيَٰتٍۚ ٱعۡمَلُوٓاْ ءَالَ دَاوُۥدَ شُكۡرٗاۚ وَقَلِيلٞ مِّنۡ عِبَادِيَ ٱلشَّكُورُ
جو کچھ سلیمان چاہتے وه جنات تیار کردیتے مثلا قلعے اور مجسمے اور حوضوں کے برابر لگن اور چولہوں پر جمی ہوئی مضبوط دیگیں1 ، اے آل داؤد اس کے شکریہ میں نیک عمل کرو، میرے بندوں میں سے شکرگزار بندے کم ہی ہوتے ہیں.
مترجم کے حواشی (1)
- 1 مَحَارِيبَ، مِحْرَابٌ کی جمع ہے، بلند جگہ یا اچھی عمارت، مطلب ہے بلند محلات، عالی شان عمارتیں یا مساجد ومعابد تَمَاثِيلَ، تِمْثَالٌ کی جمع ہے، تصویر۔ یہ تصویریں غیر حیوان چیزوں کی ہوتی تھیں، بعض کہتے ہیں کہ انبیا وصلحا کی تصاویر مسجدوں میں بنائی جاتی تھیں تاکہ انہیں دیکھ کر لوگ بھی عبادت کریں۔ یہ معنی اس صورت میں صحیح ہے جب تسلیم کیا جائے کہ حضرت سلیمان (عليه السلام) کی شریعت میں تصویر سازی کی اجازت تھی۔ جو صحیح نہیں۔ تاہم اسلام میں تو نہایت سختی کے ساتھ اس کی ممانعت ہے۔ جِفَانٌ، جَفْنَةٌ کی جمع ہے، لگن جَوَابٍ، جَابِيةٌ کی جمع ہے، حوض، جس میں پانی جمع کیا جاتا ہے۔ یعنی حوض جتنے بڑے بڑے لگن، قُدُورٌ دیگیں، رَاسِيَاتٌ جمع ہوئیں۔ کہا جاتا ہے کہ یہ دیگیں پہاڑوں کو تراش کر بنائی جاتی تھیں۔ جنہیں ظاہر ہے اٹھا کر ادھر ادھر نہیں لے جایا جاسکتا تھا، اس میں بیک وقت ہزاروں افراد کا کھانا پک جاتا تھا۔ یہ سارے کام جنات کرتے تھے۔
34:13 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 34:13
Al-Mukhtasar
13-سلیمان علیہ السلام ان جنوں سے جو کام کروانا چاہتے، وہ ان کے لیے وہی کام کرتے تھے، جیسے نماز کے لیے مساجد، محلات، اپنی مرضی کی تصویریں، اپنی چاہت کے مطابق پانی کے بڑے بڑے حوضوں جیسے پیالے اور چولھوں پر دھری کھانا پکانے والی دیگیں جو بہت بڑی ہونے کی وجہ سے ہل نہیں سکتی تھیں۔ ہم نے ان سے کہا: اے آلِ داود! اللہ نے تم پر جو انعامات کیے ہیں، ان کے شکریے میں نیک عمل کرو اور میرے انعامات پر میرے بندوں میں سے بہت تھوڑے میرے شکر گزار ہیں۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 22
- الفاظ کی تعداد
- 19
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 429
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 429
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 430
آیت 34:13 کس سورت میں ہے؟
سورۃ سبا (سبأ). 114 میں سے سورت نمبر 34 · آیات کی تعداد: 54.
آیت 34:13 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 22.
آیت 34:13 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 429 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 429 · نسخ مصحف (612 صفحات): 430.
آیت 34:13 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 19.
آیت 34:13 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 34:13: حروف کی تعداد 84، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 34:13 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 34:13 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 3,619 ہے۔
سورۃ سبا میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ سبا: آیات کی تعداد 54۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 34 پر ہے۔
سورۃ سبا مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ سبا مکی ہے۔
کیا آیت 34:13 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 34:13 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ سبا کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 54 آیات اور 883 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔