سورۃ سبا 34:19 سبأ
یہ سورۃ سبا کی 54 آیات میں سے آیت 19 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 3625، پارہ 22۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 430 پر ہے۔
فَقَالُواْ رَبَّنَا بَٰعِدۡ بَيۡنَ أَسۡفَارِنَا وَظَلَمُوٓاْ أَنفُسَهُمۡ فَجَعَلۡنَٰهُمۡ أَحَادِيثَ وَمَزَّقۡنَٰهُمۡ كُلَّ مُمَزَّقٍۚ إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَأٓيَٰتٖ لِّكُلِّ صَبَّارٖ شَكُورٖ
لیکن انہوں نے پھر کہا کہ اے ہمارے پروردگار! ہمارے سفر دور دراز کردے1 چونکہ خود انہوں نے اپنے ہاتھوں اپنا برا کیا اس لئے ہم نے انہیں (گزشتہ) فسانوں کی صورت میں کردیا2 اور ان کے ٹکڑے ٹکڑے اڑا دیئے3۔ بلاشبہ ہر ایک صبروشکر کرنے والے کے لئے اس (ماجرے) میں بہت سی عبرتیں ہیں.
مترجم کے حواشی (3)
- 1 یعنی جس طرح لوگ سفر کی صعوبتوں، خطرات اور موسم کی شدتوں کا تذکرہ کرتے ہیں، ہمارے سفر بھی اسی طرح دور دور کردے، مسلسل آبادیوں کے بجائے درمیان میں سنسان وویران جنگلات اور صحراوں سے ہمیں گزرنا پڑے، گرمیوں میں دھوپ کی شدت اور سردیوں میں یخ بستہ ہوائیں ہمیں پریشان کریں اور راستے میں بھوک اور پیاس کی سختیوں سے بچنے کے لئے ہمیں زاد راہ کا بھی انتظام کرنا پڑے۔ ان کی یہ دعا اسی طرح کی ہے، جیسے بنی اسرائیل نے من وسلویٰ اور دیگر سہولتوں کے مقابلے میں دالوں اور سبزیوں وغیرہ کا مطالبہ کیا تھا۔ یا پھر زبان حال سے ان کی یہ دعا تھی۔
- 2 یعنی انہیں اس طرح ناپید کیا کہ ان کی ہلاکت کا قصہ زبان زدخلائق ہوگیا۔ اور مجلسوں اور محفلوں کا موضوع گفتگو بن گیا۔
- 3 یعنی انہیں متفرق اور منتشر کردیا، چنانچہ سبا میں آباد مشہور قبیلے مختلف جگہوں پر جاآباد ہوئے، کوئی یثرب ومکہ آیا، کوئی شام کے علاقے میں چلا گیا کوئی کہیں اور کوئی کہیں۔
34:19 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 34:19
Al-Mukhtasar
19- مگر انھوں نے مسافت کی قربت والی نعمت الٰہی کو حقیر جانا اور کہا: اے ہمارے رب! ان بستیوں کو ختم کر کے ہمارے سفروں میں دوری پیدا کر دے حتی کہ ہم بھی سفروں کی مشقت کا مزہ چکھیں اور ہماری سواریوں کی خصوصیات ظاہر اور نمایاں ہوں۔ انھوں نے اللہ کی نعمت کی ناقدری کر کے، اس کے شکر سے منہ پھیر کے اور اپنے فقراء سے حسد کر کے خود پر ظلم کیا تو ہم نے انھیں افسانے بنا دیا جنھیں ان کے بعد والے بیان کرتے ہیں۔ہم نے انھیں مختلف شہروں میں جدا جدا کر کے اس طرح بکھیر دیا کہ وہ ایک دوسرے سے مل نہ سکتے تھے۔ بلاشبہ اہلِ سبا پر انعام اور پھر ان کی ناشکری اور تکبر کی وجہ سے ان سے بدلہ لینے کے اس مذکورہ واقعے میں ہر اس شخص کے لیے یقینی عبرت ہے جو اللہ کی اطاعت کرنے، اس کی نافرمانی سے بچنے اور آزمائشوں پر بہت صبر کرنے والا اور اپنے اوپر ہونے والی اللہ تعالیٰ کی نعمتوں کا بہت زیادہ قدردان ہو۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 22
- الفاظ کی تعداد
- 19
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 430
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 430
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 431
آیت 34:19 کس سورت میں ہے؟
سورۃ سبا (سبأ). 114 میں سے سورت نمبر 34 · آیات کی تعداد: 54.
آیت 34:19 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 22.
آیت 34:19 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 430 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 430 · نسخ مصحف (612 صفحات): 431.
آیت 34:19 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 19.
آیت 34:19 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 34:19: حروف کی تعداد 83، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 34:19 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 34:19 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 3,625 ہے۔
سورۃ سبا میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ سبا: آیات کی تعداد 54۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 34 پر ہے۔
سورۃ سبا مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ سبا مکی ہے۔
کیا آیت 34:19 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 34:19 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ سبا کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 54 آیات اور 883 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔