مواد پر جائیں

سورۃ سبا 34:43 سبأ

یہ سورۃ سبا کی 54 آیات میں سے آیت 43 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 3649، پارہ 22۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 433 پر ہے۔

وَإِذَا تُتۡلَىٰ عَلَيۡهِمۡ ءَايَٰتُنَا بَيِّنَٰتٖ قَالُواْ مَا هَٰذَآ إِلَّا رَجُلٞ يُرِيدُ أَن يَصُدَّكُمۡ عَمَّا كَانَ يَعۡبُدُ ءَابَآؤُكُمۡ وَقَالُواْ مَا هَٰذَآ إِلَّآ إِفۡكٞ مُّفۡتَرٗىۚ وَقَالَ ٱلَّذِينَ كَفَرُواْ لِلۡحَقِّ لَمَّا جَآءَهُمۡ إِنۡ هَٰذَآ إِلَّا سِحۡرٞ مُّبِينٞ

اور جب ان کے سامنے ہماری صاف صاف آیتیں پڑھی جاتی ہیں تو کہتے ہیں کہ یہ ایسا شخص ہے1 جو تمہیں تمہارے باپ دادا کے معبودوں سے روک دینا چاہتا ہے۔ (اس کے سوا کوئی بات نہیں)، اور کہتے ہیں کہ یہ تو گھڑا ہوا جھوٹ ہے2 اور حق ان کے پاس آچکا پھر بھی کافر یہی کہتے رہے کہ یہ تو کھلا ہوا جادو ہے.3

مترجم کے حواشی (3)
  1. 1 شخص سے مراد، حضرت نبی کریم (صلى الله عليه وسلم) ہیں۔ باپ دادا کا دین، ان کے نزدیک صحیح تھا، اس لئے انہوں نے آپ (صلى الله عليه وسلم) کا (جرم) یہ بیان کیا کہ یہ تمہیں ان معبودوں سے روکنا چاہتا ہے جن کی تمہارے آبا عبادت کرتے رہے۔
  2. 2 اس دوسرے هذَا سے مراد قرآن کریم ہے، اسے انہوں نے تراشا ہوا بہتان یا گھڑا ہوا جھوٹ قرار دیا۔
  3. 3 قرآن کو پہلے گھڑا ہوا جھوٹ کہا اور یہاں کھلا جادو۔ پہلے کا تعلق قرآن کے مفہوم ومطالب سے ہے اور دوسرے کا تعلق قرآن کے معجزانہ نظم واسلوب اور اعجازوبلاغت سے۔ (فتح القدیر)۔

34:43 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ سبا
0/54
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي سبا 34:43 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 34:43

Al-Mukhtasar

43- جب ان جھٹلانے والے مشرکوں کے سامنے ہمارے رسول پر نازل ہونے والی شک و شبہ سے پاک اور واضح آیات پڑھی جاتی ہیں تو وہ کہتے ہیں: یہ آدمی جو یہ آیتیں لایا ہے، صرف یہ چاہتا ہے کہ تمھیں تمھارے باپ دادا کے طریقے سے دور کردے۔ انھوں نے کہا: یہ قرآن تو سراسر جھوٹ ہے جسے اس نے اللہ پر گھڑ لیا ہے۔ اللہ کے ساتھ کفر کرنے والوں کے پاس جب اللہ کی طرف سے قرآن آیا تو انھوں نے کہا: یہ تو کھلم کھلا جادو ہے کیونکہ یہ میاں بیوی اور باپ بیٹے کے درمیان جدائی ڈال دیتا ہے۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
22
الفاظ کی تعداد
34
مدینہ مصحف (604 صفحات)
433
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
433
نسخ مصحف (612 صفحات)
434
آیت 34:43 کس سورت میں ہے؟

سورۃ سبا (سبأ). 114 میں سے سورت نمبر 34 · آیات کی تعداد: 54.

آیت 34:43 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 22.

آیت 34:43 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 433 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 433 · نسخ مصحف (612 صفحات): 434.

آیت 34:43 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 34.

آیت 34:43 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 34:43: حروف کی تعداد 130، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 34:43 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 34:43 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 3,649 ہے۔

سورۃ سبا میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ سبا: آیات کی تعداد 54۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 34 پر ہے۔

سورۃ سبا مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ سبا مکی ہے۔

کیا آیت 34:43 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 34:43 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ سبا کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 54 آیات اور 883 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play