مواد پر جائیں

سورۃ سبا 34:50 سبأ

یہ سورۃ سبا کی 54 آیات میں سے آیت 50 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 3656، پارہ 22۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 434 پر ہے۔

قُلۡ إِن ضَلَلۡتُ فَإِنَّمَآ أَضِلُّ عَلَىٰ نَفۡسِيۖ وَإِنِ ٱهۡتَدَيۡتُ فَبِمَا يُوحِيٓ إِلَيَّ رَبِّيٓۚ إِنَّهُۥ سَمِيعٞ قَرِيبٞ

کہہ دیجیئے کہ اگر میں بہک جاؤں تو میرے بہکنے (کا وبال) مجھ پر ہی ہے اور اگر میں راه ہدایت پر ہوں تو بہ سبب اس وحی کے جو میرا پروردگار مجھے کرتا1 ہے وه بڑا ہی سننے واﻻ اور بہت ہی قریب ہے.2

مترجم کے حواشی (2)
  1. 1 یعنی بھلائی سب اللہ کی طرف سے ہے، اور اللہ تعالیٰ نے جو وحی اور حق مبین نازل فرمایا ہے، اس میں رشد وہدایت ہے، صحیح راستہ لوگوں کو اسی سے ملتا ہے۔ پس جو گمراہ ہوتا ہے، تو اس میں انسان کی اپنی ہی کوتاہی اور ہوائے نفس کا دخل ہوتا ہے۔ اس لئے اس کا وبال بھی اسی پر ہوگا۔ حضرت عبداللہ بن مسعود (رضي الله عنه) جب کسی سائل کے جواب میں اپنی طرف سے کچھ بیان فرماتے تو ساتھ کہتے ”أَقُولُ فِيهَا بِرَأْيي، فَإِنْ يَكُنْ صَوَابًا فَمِنَ اللهِ ، وَإِنْ يَكُنْ خَطَأً فَمِنِّي وَمِنَ الشَّيْطَانِ، وَاللهُ وَرَسُولُهُ بَرِيئَانِ مِنْهُ“ (ابن كثير)۔
  2. 2 جس طرح حدیث میں فرمایا «إِنَّكُمْ لا تَدْعُونَ أَصَمَّ وَلا غَائِبًا ، إِنَّمَا تَدْعُونَ سَمِيعًا قَرِيبًا مُجِيبًا» (بخاري كتاب الدعاء ، باب الدعاء إذا علا عقبة)” تم بہری اور غائب ذات کو نہیں پکار رہے ہو بلکہ اس کو پکار رہے ہو جو سننے والا، قریب اور قبول کرنے والا ہے“۔

34:50 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ سبا
0/54
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي سبا 34:50 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 34:50

Al-Mukhtasar

50-اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! ان جھٹلانے والے مشرکوں سے کہیں: جو دین میں تمھیں پہنچا رہا ہوں، اگر میں اس میں حق سے بھٹک گیا تو میری گمراہی کا وبال مجھ ہی پر ہے۔ تمھیں اس کا کوئی نقصان نہیں اور اگر میں راہِ ہدایت پاجاؤں تو وہ اس وحی کے سبب ہے جو میرا پاک رب میری طرف کرتا ہے۔ بلاشبہ وہ اپنے بندوں کے اقوال خوب سننے والا ہے، اس طرح قریب ہے کہ جو میں کہہ رہا ہوں، اس کا سننا اس کے لیے کوئی مشکل نہیں۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
22
الفاظ کی تعداد
16
مدینہ مصحف (604 صفحات)
434
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
434
نسخ مصحف (612 صفحات)
435
آیت 34:50 کس سورت میں ہے؟

سورۃ سبا (سبأ). 114 میں سے سورت نمبر 34 · آیات کی تعداد: 54.

آیت 34:50 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 22.

آیت 34:50 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 434 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 434 · نسخ مصحف (612 صفحات): 435.

آیت 34:50 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 16.

آیت 34:50 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 34:50: حروف کی تعداد 57، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 34:50 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 34:50 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 3,656 ہے۔

سورۃ سبا میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ سبا: آیات کی تعداد 54۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 34 پر ہے۔

سورۃ سبا مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ سبا مکی ہے۔

کیا آیت 34:50 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 34:50 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ سبا کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 54 آیات اور 883 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play