مواد پر جائیں

سورۃ ص 38:72

یہ سورۃ ص کی 88 آیات میں سے آیت 72 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 4042، پارہ 23۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 457 پر ہے۔

فَإِذَا سَوَّيۡتُهُۥ وَنَفَخۡتُ فِيهِ مِن رُّوحِي فَقَعُواْ لَهُۥ سَٰجِدِينَ

سو جب میں اسے ٹھیک ٹھاک کر لوں1 اور اس میں اپنی روح پھونک دوں2، تو تم سب اس کے سامنے سجدے میں گر پڑنا.3

مترجم کے حواشی (3)
  1. 1 یعنی اسے انسانی پیکر میں ڈھال لوں اور اس کےتمام اجزا درست اور برابر کر لوں۔
  2. 2 ) یعنی وہ روح، جس کا میں ہی مالک ہوں، میرے سوا اس کا کوئی اختیار نہیں رکھتا اور جس کےپھونکتے ہی یہ پیکر خاکی، زندگی، حرکت اور توانائی سے بہرہ یاب ہو جائے گا۔ انسان کے شرف وعظمت کے لئے یہی بات کافی ہے کہ اس میں وہ روح پھونکی گئی ہے جس کو اللہ تعالیٰ نے اپنی روح قرار دیا ہے۔
  3. 3 یہ سجدۂ تحیہ یا سجدۂ تعظیم ہے، سجدۂ عبادت نہیں۔ یہ تعظیمی سجدہ پہلے جائز تھا، اسی لئے اللہ نے آدم (عليه السلام) کے لئے فرشتوں کو اس کا حکم دیا۔ اب اسلام میں تعظیمی سجدہ بھی کسی کے لئے جائز نہیں ہے۔ حدیث میں آتا ہے نبی (صلى الله عليه وسلم) نے فرمایا ”اگر یہ جائز ہوتا تو میں عورت کو حکم دیتا کہ وہ اپنے خاوند کو سجدہ کرے“۔ (مشكاة كتاب النكاح، باب عشرة النساء ، بحواله ترمذي وقال الألباني، وهو حديث صحيح لشواهده)۔

38:72 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ ص
0/88
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي ص 38:72 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 38:72

Al-Mukhtasar

72- سو جب میں اس کی نوک پلک سنوار کر ٹھیک شکل و صورت بنا لوں اور اس میں اپنی طرف سے روح پھونک لوں تو تم سب اسے سجدہ کرنا۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
23
الفاظ کی تعداد
9
مدینہ مصحف (604 صفحات)
457
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
457
نسخ مصحف (612 صفحات)
458
آیت 38:72 کس سورت میں ہے؟

سورۃ ص. 114 میں سے سورت نمبر 38 · آیات کی تعداد: 88.

آیت 38:72 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 23.

آیت 38:72 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 457 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 457 · نسخ مصحف (612 صفحات): 458.

آیت 38:72 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 9.

آیت 38:72 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 38:72: حروف کی تعداد 35، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 38:72 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 38:72 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 4,042 ہے۔

سورۃ ص میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ ص: آیات کی تعداد 88۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 38 پر ہے۔

سورۃ ص مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ ص مکی ہے۔

کیا آیت 38:72 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 38:72 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ ص کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 88 آیات اور 733 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play