سورۃ طٰہٰ 20:104 طه
یہ سورۃ طٰہٰ کی 135 آیات میں سے آیت 104 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 2452، پارہ 16۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 319 پر ہے۔
نَّحۡنُ أَعۡلَمُ بِمَا يَقُولُونَ إِذۡ يَقُولُ أَمۡثَلُهُمۡ طَرِيقَةً إِن لَّبِثۡتُمۡ إِلَّا يَوۡمٗا
جوکچھ وه کہہ رہے ہیں اس کی حقیقت سے ہم باخبر ہیں ان میں سب سے زیاده اچھی راه1 واﻻ کہہ رہا ہو گا کہ تم تو صرف ایک ہی دن رہے.
مترجم کے حواشی (1)
- 1 یعنی سب سے زیادہ عاقل اور سمجھدار۔ یعنی دنیا کی زندگی انہیں چند دن بلکہ گھڑی دو گھڑی کی محسوس ہوگی۔ جس طرح دوسرے مقام پر اللہ تعالٰی نے فرمایا «وَيَوْمَ تَقُومُ السَّاعَةُ يُقْسِمُ الْمُجْرِمُونَ مَا لَبِثُوا غَيْرَ سَاعَةٍ» (الروم:55) ”جس دن قیامت برپا ہوگی کافر قسمیں کھا کر کہیں گے کہ وہ (دنیا میں ایک گھڑی سے زیادہ نہیں رہے“ یہی مضمون اور بھی متعدد جگہ بیان کیا گیا ہے۔ مثلا سورہ فاطر: ۳۷، سورۃ المؤمنون: ۱۱۲۔۱۱4، سورۃ النازعات وغیرہ۔ مطلب یہی ہے فانی زندگی کو باقی رہنے والی زندگی پر ترجیح نہ دی جائے۔
20:104 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 20:104
Al-Mukhtasar
104- جو وہ سرگوشیاں کریں گے، ہم ان سے خوب باخبر ہیں۔ اس میں سے کوئی چیز ہم سے ڈھکی چھپی نہیں، جب ان میں سب سے زیادہ عقلمند اور سمجھ دار کہے گا: تم برزخ میں تو صرف ایک دن ٹھہرے ہو، اس سے زیادہ نہیں۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 16
- الفاظ کی تعداد
- 12
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 319
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 319
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 320
آیت 20:104 کس سورت میں ہے؟
سورۃ طٰہٰ (طه). 114 میں سے سورت نمبر 20 · آیات کی تعداد: 135.
آیت 20:104 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 16.
آیت 20:104 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 319 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 319 · نسخ مصحف (612 صفحات): 320.
آیت 20:104 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 12.
آیت 20:104 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 20:104: حروف کی تعداد 47، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 20:104 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 20:104 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 2,452 ہے۔
سورۃ طٰہٰ میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ طٰہٰ: آیات کی تعداد 135۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 20 پر ہے۔
سورۃ طٰہٰ مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ طٰہٰ مکی ہے۔
کیا آیت 20:104 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 20:104 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ طٰہٰ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 135 آیات اور 1,335 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔