مواد پر جائیں

سورۃ طٰہٰ 20:115 طه

یہ سورۃ طٰہٰ کی 135 آیات میں سے آیت 115 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 2463، پارہ 16۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 320 پر ہے۔

وَلَقَدۡ عَهِدۡنَآ إِلَىٰٓ ءَادَمَ مِن قَبۡلُ فَنَسِيَ وَلَمۡ نَجِدۡ لَهُۥ عَزۡمٗا

ہم نے آدم کو پہلے ہی تاکیدی حکم دیا تھا لیکن وه بھول گیا اور ہم نے اس میں کوئی عزم نہیں پایا.1

مترجم کے حواشی (1)
  1. 1 نسیان، (بھول جانا) ہر انسان کی سرشت میں داخل ہے اور ارادے کی کمزوری یعنی فقدان عزم۔ یہ بھی انسانی خصلت میں بالعموم پائی جاتی ہے۔ یہ دونوں کمزوریاں ہی شیطان کے وسوسوں میں پھنس جانے کا باعث بنتی ہیں۔ اگر ان کمزوریوں میں اللہ کے حکم سے بغاوت و سرکشی کا جذبہ اور اللہ کی نافرمانی کا عزم مصمم شامل نہ ہو، تو بھول اور ضعف ارادہ سے ہونے والی غلطی عصمت و کمال نبوت کے منافی نہیں، کیونکہ اس کے بعد انسان فوراً نادم ہو کر اللہ کی بارگاہ میں جھک جاتا اور توبہ و استفغار میں مصروف ہو جاتا ہے۔ (جیسا کہ حضرت آدم (عليه السلام) نے کیا) حضرت آدم (عليه السلام) کو اللہ نے سمجھایا تھا کہ شیطان تیرا اور تیری بیوی کا دشمن ہے، یہ تمہیں جنت سے نہ نکلوا دے گا۔ یہی وہ بات ہے جسے یہاں عہد سے تعبیر کیا گیا ہے۔ آدم (عليه السلام) اس عہد کو بھول گئے اور اللہ تعالٰی نے حضرت آدم (عليه السلام) کو ایک درخت کے قریب جانے یعنی اس سے کچھ کھانے سے منع فرمایا تھا۔ حضرت آدم (عليه السلام) کے دل میں یہ بات تھی کہ وہ اس درخت کے قریب نہیں جائیں گے۔ لیکن جب شیطان نے اللہ کی قسمیں کھا کر انہیں یہ باور کرایا کہ اس کا پھل تو یہ تاثیر رکھتا ہے کہ جو کھا لیتا ہے، اسے زندگی جاوداں اور دائمی بادشاہت مل جاتی ہے۔ تو ارادے پر قائم نہ رہ سکے اور اس فقدان عزم کی وجہ سے شیطانی وسوسے کا شکار ہوگئے۔

20:115 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ طٰہٰ
0/135
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي طٰہٰ 20:115 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 20:115

Al-Mukhtasar

جب اللہ تعالیٰ نے موسیٰ علیہ السلام کا قصہ ذکر کیا اور اس میں فرعون کے حق سے منہ موڑنے اور بنی اسرائیل کی غفلت کا بیان کیا تو بھولے ہوئے کو اللہ کی اطاعت کی طرف لوٹنے کی ترغیب دینے کے لیے آدم علیہ السلام کا واقعہ ذکر کر دیا، فرمایا:

115- یقیناً اس سے پہلے ہم نے آدم( علیہ السلام ) کو درخت سے نہ کھانے کی تاکید کی اور انھیں اس سے منع کر دیا اور ہم نے اس کے بُرے انجام سے بھی انھیں آگاہ کیا مگر وہ ہماری نصیحت کو بھول گئے ،درخت سے کھا لیا اور اس سے صبر نہ کر سکے۔ ہم نے انھیں اپنی نصیحت کی حفاظت میں عزم و ارادہ کی قوت والا نہیں پایا۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
16
الفاظ کی تعداد
11
مدینہ مصحف (604 صفحات)
320
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
320
نسخ مصحف (612 صفحات)
321
آیت 20:115 کس سورت میں ہے؟

سورۃ طٰہٰ (طه). 114 میں سے سورت نمبر 20 · آیات کی تعداد: 135.

آیت 20:115 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 16.

آیت 20:115 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 320 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 320 · نسخ مصحف (612 صفحات): 321.

آیت 20:115 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 11.

آیت 20:115 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 20:115: حروف کی تعداد 37، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 20:115 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 20:115 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 2,463 ہے۔

سورۃ طٰہٰ میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ طٰہٰ: آیات کی تعداد 135۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 20 پر ہے۔

سورۃ طٰہٰ مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ طٰہٰ مکی ہے۔

کیا آیت 20:115 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 20:115 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ طٰہٰ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 135 آیات اور 1,335 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play