سورۃ طٰہٰ 20:73 طه
یہ سورۃ طٰہٰ کی 135 آیات میں سے آیت 73 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 2421، پارہ 16۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 316 پر ہے۔
إِنَّآ ءَامَنَّا بِرَبِّنَا لِيَغۡفِرَ لَنَا خَطَٰيَٰنَا وَمَآ أَكۡرَهۡتَنَا عَلَيۡهِ مِنَ ٱلسِّحۡرِۗ وَٱللَّهُ خَيۡرٞ وَأَبۡقَىٰٓ
ہم (اس امید سے) اپنے پروردگار پرایمان ﻻئے کہ وه ہماری خطائیں معاف فرما دے اور (خاص کر) جادوگری (کا گناه،) جس پر تم نے ہمیں مجبور کیا ہے1 ، اللہ ہی بہتر اور ہمیشہ باقی رہنے واﻻ ہے.2
مترجم کے حواشی (2)
- 1 دوسرا ترجمہ اس کا یہ ہے کہ ”ہماری وہ غلطیاں بھی معاف فرما دے جو موسیٰ (علیہ السلام) کے مقابلے میں تیرے مجبور کرنے پر ہم نے عمل جادو کی صورت میں کیں“۔ اس صورت میں مَا اَکْرَھْتَنَا کا عطف خَطَایانا پر ہوگا۔
- 2 یہ فرعون کے الفاظ، «وَلَتَعْلَمُنَّ اَيُّنَآ اَشَدُّ عَذَابًا وَّاَبْقٰي» (طہ:71) کا جواب ہے کہ اے فرعون! تو جو سخت ترین عذاب کی ہمیں دھمکی دے رہا ہے، اللہ تعالٰی کے ہاں ہمیں اجر و ثواب ملے گا، وہ اس سے کہیں زیادہ بہتر اور پائیدار ہے۔
20:73 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 20:73
Al-Mukhtasar
73- بلاشبہ ہم اپنے رب پر ایمان لائے ہیں، اس امید پر کہ وہ ہمارے پچھلے گناہ کفر وغیرہ معاف کردے اور ہمارا جادو کا گناہ بھی معاف کر دے جس کے سیکھنے، اس میں مہارت پیدا کرنے اور اس کے ذریعے سے موسیٰ علیہ السلام پر غالب آنے کے لیے تو نے ہمیں مجبور کیا۔ اللہ کی جزا اس انعام سے بہت بہتر ہے جس کا تو نے ہم سے وعدہ کیا اور جس عذاب کی تو ہمیں دھمکی دیتا ہے، اللہ کا عذاب اس سے زیادہ دیرپا ہے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 16
- الفاظ کی تعداد
- 14
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 316
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 316
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 317
آیت 20:73 کس سورت میں ہے؟
سورۃ طٰہٰ (طه). 114 میں سے سورت نمبر 20 · آیات کی تعداد: 135.
آیت 20:73 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 16.
آیت 20:73 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 316 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 316 · نسخ مصحف (612 صفحات): 317.
آیت 20:73 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 14.
آیت 20:73 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 20:73: حروف کی تعداد 60، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 20:73 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 20:73 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 2,421 ہے۔
سورۃ طٰہٰ میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ طٰہٰ: آیات کی تعداد 135۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 20 پر ہے۔
سورۃ طٰہٰ مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ طٰہٰ مکی ہے۔
کیا آیت 20:73 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 20:73 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ طٰہٰ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 135 آیات اور 1,335 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔