مواد پر جائیں

سورۃ یٰسین 36:79 يس

یہ سورۃ یٰسین کی 83 آیات میں سے آیت 79 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 3784، پارہ 23۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 445 پر ہے۔

قُلۡ يُحۡيِيهَا ٱلَّذِيٓ أَنشَأَهَآ أَوَّلَ مَرَّةٖۖ وَهُوَ بِكُلِّ خَلۡقٍ عَلِيمٌ

آپ جواب دیجئے! کہ انہیں وه زنده کرے گا جس نے انہیں اول مرتبہ پیدا کیا ہے1 ، جو سب طرح کی پیدائش کا بخوبی جاننے واﻻ ہے.

مترجم کے حواشی (1)
  1. 1 یعنی جو اللہ تعالیٰ انسان کو ایک حقیر نطفے سے پیدا کرتا ہے، وہ دوبارہ اس کو زندہ کرنے پر قادر نہیں ہے؟ اس کی قدرت احیائے موتی کا ایک واقعہ حدیث میں بیان کیا گیا ہے کہ ایک شخص نے مرتے وقت وصیت کی کہ مرنے کے بعد اسے جلا کر اس کی آدھی راکھ سمندر میں اور آدھی راکھ تیز ہوا والے دن خشکی میں اڑا دی جائے۔ اللہ تعالیٰ نے ساری راکھ جمع کرکے اسےزندہ فرمایا اور اس سے پوچھا تو نے ایسا کیوں کیا؟ اس نے کہا، تیرےخوف سے، چنانچہ اللہ نے اسے معاف فرما دیا۔ (صحيح بخاري ، الأنبياء والرقاق باب الخوف من الله)۔

36:79 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ یٰسین
0/83
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي یٰسین 36:79 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 36:79

Al-Mukhtasar

79- اے محمد( صلى اللہ عليہ وسلم )! اسے جواب دیتے ہوئے کہیں: ان گلی سڑی ہڈیوں کو وہی زندہ کرے گا جس نے انھیں پہلی بار پیدا کیا، چنانچہ جس نے انھیں پہلی بار پیدا کیا، اس کے لیے انھیں دوبارہ زندگی بخشنا کوئی مشکل نہیں اور اللہ تعالیٰ ہر طرح کی پیدائش کو خوب جاننے والا ہے۔ اس میں سے کوئی چیز اس سے چھپی ہوئی نہیں۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
23
الفاظ کی تعداد
10
مدینہ مصحف (604 صفحات)
445
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
445
نسخ مصحف (612 صفحات)
446
آیت 36:79 کس سورت میں ہے؟

سورۃ یٰسین (يس). 114 میں سے سورت نمبر 36 · آیات کی تعداد: 83.

آیت 36:79 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 23.

آیت 36:79 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 445 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 445 · نسخ مصحف (612 صفحات): 446.

آیت 36:79 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 10.

آیت 36:79 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 36:79: حروف کی تعداد 37، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 36:79 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 36:79 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 3,784 ہے۔

سورۃ یٰسین میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ یٰسین: آیات کی تعداد 83۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 36 پر ہے۔

سورۃ یٰسین مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ یٰسین مکی ہے۔

کیا آیت 36:79 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 36:79 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ یٰسین کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 83 آیات اور 725 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play