مواد پر جائیں

سورۃ یونس 10:12 يونس

یہ سورۃ یونس کی 109 آیات میں سے آیت 12 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1376، پارہ 11۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 209 پر ہے۔

وَإِذَا مَسَّ ٱلۡإِنسَٰنَ ٱلضُّرُّ دَعَانَا لِجَنۢبِهِۦٓ أَوۡ قَاعِدًا أَوۡ قَآئِمٗا فَلَمَّا كَشَفۡنَا عَنۡهُ ضُرَّهُۥ مَرَّ كَأَن لَّمۡ يَدۡعُنَآ إِلَىٰ ضُرّٖ مَّسَّهُۥۚ كَذَٰلِكَ زُيِّنَ لِلۡمُسۡرِفِينَ مَا كَانُواْ يَعۡمَلُونَ

اور جب انسان کو کوئی تکلیف پہنچتی ہے تو ہم کو پکارتا ہے لیٹے بھی، بیٹھے بھی، کھڑے بھی۔ پھر جب ہم اس کی تکلیف اس سے ہٹا دیتے ہیں تو وه ایسا ہوجاتا ہے کہ گویا اس نے اپنی تکلیف کے لیے جو اسے پہنچی تھی کبھی ہمیں پکارا ہی نہ تھا1 ، ان حد سے گزرنے والوں کے اعمال کو ان کے لیے اسی طرح خوشنما بنادیا گیا ہے۔2

مترجم کے حواشی (2)
  1. 1 یہ انسان کی اس حالت کا تذکرہ ہے جو انسانوں کی اکثریت کا شیوہ ہے۔ بلکہ بہت سے اللہ کے ماننے والے بھی اس کوتاہی کا عام ارتکاب کرتے ہیں کہ مصیبت کے وقت تو خوب اللہ اللہ ہو رہا ہے، دعائیں کی جا رہی ہیں توبہ استغفار کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ لیکن جب اللہ تعالٰی مصیبت کا وہ کڑا وقت نکال دیتا ہے تو پھر بارگاہ الٰہی میں دعا و گڑگڑانے سے غافل ہو جاتے ہیں اور اللہ نے ان کی دعائیں قبول کرکے جس امتحان اور مصیبت سے نجات دی، اس پر اللہ کا شکر ادا کرنے کی بھی توفیق انہیں نصیب نہیں ہوتی۔
  2. 2 یہ تزئین عمل، بطور آزمائش اور مہلت اللہ تعالٰی کی طرف سے بھی ہوسکتی ہے، وسوسوں کے ذریعے سے شیطان کی طرف سے بھی ہوسکتی ہے اور انسان اس نفس کی طرف سے بھی ہوسکتی ہے، جو انسان کی برائی پر امادہ کرتا ہے،﴿إِنَّ ٱلنَّفۡسَ لَأَمَّارَةُۢ بِٱلسُّوٓءِ﴾ (يوسف: 53). تاہم اس کا شکار ہوتے وہی لوگ ہیں جو حد سے گزر جانے والے ہیں۔ یہاں معنی یہ ہوئے کہ ان کے لیے دعا سے اعراض، شکر الہی سے غفلت اور شہوات و خواہشات کے ساتھ اشتغال کو مزین کردیا گیا ہے۔ (فتح القدیر)

10:12 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ یونس
0/109
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي یونس 10:12 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 10:12

Al-Mukhtasar

12- جب اپنی جان پر زیادتی کرنے والے انسان کو کوئی بیماری یا بدحالی آلیتی ہے تووہ کھڑے، بیٹھے اور پہلو کے بل لیٹے ہوئے بھی نہایت عجز و انکسار سے گڑگڑاتے ہوئے ہم سے دعا کرتا ہے، اس امید پر کہ اس کی مصیبت ٹل جائے، پھر جب ہم اس کی دعا قبول کر لیتے اور اس کی مصیبت دور کر دیتے ہیں تو وہ اپنی پہلی حالت میں لوٹ جاتا ہے، گویا اس نے اپنی تکلیف دور کرنے کے لیے ہمیں پکارا ہی نہیں تھا۔ جس طرح اپنے رب سے منہ موڑنے والے کے لیے گمراہی کی راہ پر چلنا خوشنما بنا دیا گیا ہے، بالکل اسی طرح کفر کر کے اللہ کی حدود پامال کرنے والوں کے لیے کفر و نافرمانی کے جو کام وہ کرتے ہیں، وہ ان کے لیے خوشنما بنا دیے گئے ہیں، لہٰذا وہ انھیں چھوڑتے نہیں ہیں۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
11
الفاظ کی تعداد
27
مدینہ مصحف (604 صفحات)
209
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
209
نسخ مصحف (612 صفحات)
210
آیت 10:12 کس سورت میں ہے؟

سورۃ یونس (يونس). 114 میں سے سورت نمبر 10 · آیات کی تعداد: 109.

آیت 10:12 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 11.

آیت 10:12 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 209 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 209 · نسخ مصحف (612 صفحات): 210.

آیت 10:12 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 27.

آیت 10:12 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 10:12: حروف کی تعداد 103، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 10:12 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 10:12 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,376 ہے۔

سورۃ یونس میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ یونس: آیات کی تعداد 109۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 10 پر ہے۔

سورۃ یونس مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ یونس مکی ہے۔

کیا آیت 10:12 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 10:12 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ یونس کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 109 آیات اور 1,833 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play