سورۃ یونس 10:13 يونس
یہ سورۃ یونس کی 109 آیات میں سے آیت 13 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1377، پارہ 11۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 209 پر ہے۔
وَلَقَدۡ أَهۡلَكۡنَا ٱلۡقُرُونَ مِن قَبۡلِكُمۡ لَمَّا ظَلَمُواْ وَجَآءَتۡهُمۡ رُسُلُهُم بِٱلۡبَيِّنَٰتِ وَمَا كَانُواْ لِيُؤۡمِنُواْۚ كَذَٰلِكَ نَجۡزِي ٱلۡقَوۡمَ ٱلۡمُجۡرِمِينَ
اور ہم نے تم سے پہلے بہت سے گروہوں کو ہلاک کردیا جب کہ انہوں نے ﻇلم کیا حاﻻنکہ ان کے پاس ان کے پیغمبر بھی دﻻئل لے کر آئے، اور وه ایسے کب تھے کہ ایمان لے آتے؟ ہم مجرم لوگوں کو ایسی ہی سزا دیا کرتے ہیں۔1
مترجم کے حواشی (1)
- 1 یہ کفار کو تنبیہ ہے کہ گزشتہ امتوں کی طرح تم بھی ہلاکت سے دو چار ہو سکتے ہو۔
10:13 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 10:13
Al-Mukhtasar
13- اے مشرکو! یقیناً ہم نے تم سے پہلی امتوں کو اس لیے ہلاک کیا کہ انھوں نے اللہ کے رسولوں کو جھٹلایا اور گناہوں کا ارتکاب کیا۔ جو رسول ہم نے ان کی طرف بھیجے، وہ ان کے پاس واضح دلائل اور نشانیاں لے کر آئے جو اللہ تعالیٰ کی طرف سے ان کے لائے ہوئے پیغام کی صداقت پر دلیل ہیں، لیکن انھیں ایمان لانے کی توفیق نہ ہوئی کیونکہ ان میں ایمان لانے کی اہلیت ہی نہیں تھی، چنانچہ اللہ تعالیٰ نے انھیں رسوا کردیااور ایمان لانے کی توفیق نہ دی۔ جس طرح ہم نے ان ظالم قوموں کو سزا دی اسی طرح ہم ہر دور اور ہر علاقے کے ان جیسے ظالموں کو یہی سزا دیں گے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 11
- الفاظ کی تعداد
- 17
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 209
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 209
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 210
آیت 10:13 کس سورت میں ہے؟
سورۃ یونس (يونس). 114 میں سے سورت نمبر 10 · آیات کی تعداد: 109.
آیت 10:13 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 11.
آیت 10:13 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 209 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 209 · نسخ مصحف (612 صفحات): 210.
آیت 10:13 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 17.
آیت 10:13 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 10:13: حروف کی تعداد 86، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 10:13 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 10:13 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,377 ہے۔
سورۃ یونس میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ یونس: آیات کی تعداد 109۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 10 پر ہے۔
سورۃ یونس مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ یونس مکی ہے۔
کیا آیت 10:13 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 10:13 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ یونس کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 109 آیات اور 1,833 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔