مواد پر جائیں

سورۃ یونس 10:15 يونس

یہ سورۃ یونس کی 109 آیات میں سے آیت 15 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1379، پارہ 11۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 210 پر ہے۔

وَإِذَا تُتۡلَىٰ عَلَيۡهِمۡ ءَايَاتُنَا بَيِّنَٰتٖ قَالَ ٱلَّذِينَ لَا يَرۡجُونَ لِقَآءَنَا ٱئۡتِ بِقُرۡءَانٍ غَيۡرِ هَٰذَآ أَوۡ بَدِّلۡهُۚ قُلۡ مَا يَكُونُ لِيٓ أَنۡ أُبَدِّلَهُۥ مِن تِلۡقَآيِٕ نَفۡسِيٓۖ إِنۡ أَتَّبِعُ إِلَّا مَا يُوحَىٰٓ إِلَيَّۖ إِنِّيٓ أَخَافُ إِنۡ عَصَيۡتُ رَبِّي عَذَابَ يَوۡمٍ عَظِيمٖ

اور جب ان کے سامنے ہماری آیتیں پڑھی جاتی ہیں 1 ۔ جو بالکل صاف صاف ہیں تو یہ لوگ جن کو ہمارے پاس آنے کی امید نہیں ہے یوں کہتے ہیں کہ اس کے سوا کوئی دوسرا قرآن ﻻئیے 2 یا اس میں کچھ ترمیم کردیجئے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وسلم) یوں کہہ دیجئے کہ مجھے یہ حق نہیں کہ میں اپنی طرف سے اس میں ترمیم کردوں3 بس میں تو اسی کا اتباع کروں گا جو میرے پاس وحی کے ذریعہ سے پہنچا ہے، اگر میں اپنے رب کی نافرمانی کروں تو میں ایک بڑے دن کے عذاب کا اندیشہ رکھتا ہوں۔4

مترجم کے حواشی (4)
  1. 1 یعنی جو اللہ تعالیٰ کی الوہیت و وحدانیت پر دلالت کرتی ہیں۔
  2. 2 مطلب یہ ہے کہ یا تو اس قرآن مجید کی جگہ قرآن ہی دوسرا لائیں یا پھر اس میں ہماری حسب خواہش تبدیلی کر دیں۔
  3. 3 یعنی مجھ سے دونوں باتیں ممکن نہیں میرے اختیار میں ہی نہیں۔
  4. 4 یہ اس کی مزید تاکید ہے۔ میں تو صرف اس بات کا پیرو ہوں جو اللہ کی طرف سے مجھ پر نازل ہوتی ہے۔ اس میں کسی کمی بیشی کا ارتکاب کروں گا تو یوم عظیم کے عذاب سے میں محفوظ نہیں رہ سکتا۔

10:15 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ یونس
0/109
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي یونس 10:15 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 10:15

Al-Mukhtasar

15- جب ان کے سامنے اللہ کی توحید کا پتا دینے والی واضح قرآنی آیات تلاوت کی جاتی ہیں تو بعثت کے منکر جو ثواب کی امید رکھتے ہیں نہ عذاب کا خوف، وہ کہتے ہیں: اے محمد( صلى اللہ عليہ وسلم )! بتوں کی عبادت کی برائی پر مشتمل اس قرآن کے علاوہ کوئی دوسرا قرآن لائیں، یا اس قرآن کے بعض حصے کو یا پورے کو بدل کر ہماری خواہشات کے موافق لے آئیں۔ اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! ان سے کہہ دیں: نہ یہ درست ہے کہ میں اس قرآن کو بدل دوں اور نہ میں اس کے علاوہ اس سے بہتر قرآن لانے کی طاقت ہی رکھتاہوں۔ اللہ اکیلا ہی ہے جو اس کو جیسے چاہے بدل دے۔ میں تو صرف اس کی پیروی کرتاہوں جو اللہ تعالیٰ میری طرف وحی کرتا ہے۔ میں تو اس بات سے ڈرتا ہوں کہ اگر میں نے تمھاری بات مان کر اللہ تعالیٰ کی نافرمانی کی تو مجھے بڑے دن، یعنی قیامت کے عذاب کا سامنا کرنا پڑے گا۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
11
الفاظ کی تعداد
39
مدینہ مصحف (604 صفحات)
210
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
210
نسخ مصحف (612 صفحات)
211
آیت 10:15 کس سورت میں ہے؟

سورۃ یونس (يونس). 114 میں سے سورت نمبر 10 · آیات کی تعداد: 109.

آیت 10:15 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 11.

آیت 10:15 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 210 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 210 · نسخ مصحف (612 صفحات): 211.

آیت 10:15 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 39.

آیت 10:15 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 10:15: حروف کی تعداد 139، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 10:15 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 10:15 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,379 ہے۔

سورۃ یونس میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ یونس: آیات کی تعداد 109۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 10 پر ہے۔

سورۃ یونس مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ یونس مکی ہے۔

کیا آیت 10:15 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 10:15 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ یونس کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 109 آیات اور 1,833 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play