مواد پر جائیں

سورۃ یونس 10:16 يونس

یہ سورۃ یونس کی 109 آیات میں سے آیت 16 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1380، پارہ 11۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 210 پر ہے۔

قُل لَّوۡ شَآءَ ٱللَّهُ مَا تَلَوۡتُهُۥ عَلَيۡكُمۡ وَلَآ أَدۡرَىٰكُم بِهِۦۖ فَقَدۡ لَبِثۡتُ فِيكُمۡ عُمُرٗا مِّن قَبۡلِهِۦٓۚ أَفَلَا تَعۡقِلُونَ

آپ یوں کہہ دیجئے کہ اگر اللہ کو منظور ہوتا تو نہ تو میں تم کو وه پڑھ کر سناتا اور نہ اللہ تعالیٰ تم کو اس کی اطلاع دیتا 1 کیونکہ میں اس سے پہلے تو ایک بڑے حصہ عمر تک تم میں ره چکا ہوں۔ پھر کیا تم عقل نہیں رکھتے.2

مترجم کے حواشی (2)
  1. 1 یعنی سارا معاملہ اللہ کی مشیت پر موقوف ہے، وہ چاہتا تو میں نہ تمہیں پڑھ کر سناتا نہ تمہیں اس کی کوئی اطلاع دی جاتی، بعض نے أَدْرَاكُمْ بِهِ کے معنی کیے ہیں أَعْلَمَكُمْ بِهِ عَلَى لِسَانِي، کہ وہ تم کو میری زبانی اس قرآن کی بابت کچھ بھی نہ بتلاتا۔
  2. 2 اور تم بھی جانتے ہو کہ دعوائے نبوت سے قبل چالیس سال میں نے تمہارے اندر گزارے کیا میں نے کسی استاذ سے کچھ سیکھا ہے؟ اسی طرح تم میری امانت وصداقت کے بھی قائل رہے ہو۔ کیا اب یہ ممکن ہے کہ میں اللہ پر افترا باندھنا شروع کردوں؟ مطلب ان دونوں باتوں کا یہ ہے کہ یہ قرآن اللہ ہی کا نازل کردہ ہے نہ میں نے کسی سے سن یا سیکھ کر اسے بیان کیا ہے اور نہ یوں ہی جھوٹ موٹ اسے اللہ کی طرف منسوب کردیا ہے۔

10:16 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ یونس
0/109
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي یونس 10:16 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 10:16

Al-Mukhtasar

16- اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! کہہ دیں: اگر اللہ چاہتا کہ میں تم پر قرآن نہ پڑھوں تو میں تم پر اس کی قراء ت نہ کرتا اور نہ تمھیں اس کی تبلیغ کرتا۔ اگر اللہ تعالیٰ چاہتا تو تمھیں میری زبانی قرآن کا علم نہ دیتا۔ یقیناً میں تمھارے درمیان ایک لمبا عرصہ، یعنی چالیس سال رہا ہوں۔ میں پڑھتا تھا نہ لکھتا تھا اور نہ میں نے اس معاملے کی کوئی طلب یا کوشش کی۔ کیا پھر بھی تم اپنی عقلوں سے کام لے کر سمجھتے نہیں کہ جو کچھ میں لایا ہوں، وہ اللہ کی طرف سے ہے اور اس میں میرا ذاتی عمل دخل نہیں ہے؟!

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
11
الفاظ کی تعداد
18
مدینہ مصحف (604 صفحات)
210
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
210
نسخ مصحف (612 صفحات)
211
آیت 10:16 کس سورت میں ہے؟

سورۃ یونس (يونس). 114 میں سے سورت نمبر 10 · آیات کی تعداد: 109.

آیت 10:16 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 11.

آیت 10:16 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 210 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 210 · نسخ مصحف (612 صفحات): 211.

آیت 10:16 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 18.

آیت 10:16 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 10:16: حروف کی تعداد 65، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 10:16 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 10:16 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,380 ہے۔

سورۃ یونس میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ یونس: آیات کی تعداد 109۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 10 پر ہے۔

سورۃ یونس مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ یونس مکی ہے۔

کیا آیت 10:16 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 10:16 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ یونس کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 109 آیات اور 1,833 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play