سورۃ یونس 10:24 يونس
یہ سورۃ یونس کی 109 آیات میں سے آیت 24 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1388، پارہ 11۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 211 پر ہے۔
إِنَّمَا مَثَلُ ٱلۡحَيَوٰةِ ٱلدُّنۡيَا كَمَآءٍ أَنزَلۡنَٰهُ مِنَ ٱلسَّمَآءِ فَٱخۡتَلَطَ بِهِۦ نَبَاتُ ٱلۡأَرۡضِ مِمَّا يَأۡكُلُ ٱلنَّاسُ وَٱلۡأَنۡعَٰمُ حَتَّىٰٓ إِذَآ أَخَذَتِ ٱلۡأَرۡضُ زُخۡرُفَهَا وَٱزَّيَّنَتۡ وَظَنَّ أَهۡلُهَآ أَنَّهُمۡ قَٰدِرُونَ عَلَيۡهَآ أَتَىٰهَآ أَمۡرُنَا لَيۡلًا أَوۡ نَهَارٗا فَجَعَلۡنَٰهَا حَصِيدٗا كَأَن لَّمۡ تَغۡنَ بِٱلۡأَمۡسِۚ كَذَٰلِكَ نُفَصِّلُ ٱلۡأٓيَٰتِ لِقَوۡمٖ يَتَفَكَّرُونَ
پس دنیاوی زندگی کی حالت تو ایسی ہے جیسے ہم نے آسمان سے پانی برسایا پھر اس سے زمین کی نباتات، جن کو آدمی اور چوپائے کھاتے ہیں، خوب گنجان ہوکر نکلی۔ یہاں تک کہ جب وه زمین اپنی رونق کا پورا حصہ لے چکی اور اس کی خوب زیبائش ہوگئی اور اس کے مالکوں نے سمجھ لیا کہ اب ہم اس پر بالکل قابض ہوچکے تو دن میں یا رات میں اس پر ہماری طرف سے کوئی حکم (عذاب) آپڑا سو ہم نے اس کو ایسا صاف کردیا 1 کہ گویا کل وه موجود ہی نہ تھی۔ ہم اسی طرح آیات کو صاف صاف بیان کرتے ہیں ایسے لوگوں کے لیے جو سوچتے ہیں.
مترجم کے حواشی (1)
- 1 حَصِيدًا فعیل بمعنی مفعول ہے أَيْ: مَحْصُودًا یعنی محصود دنیا کی زندگی اس طرح کھیتی سے تشبیہ دے کر اس کے عارضی پن اور ناپائیداری کو واضح کیا گیا ہے کہ کھیتی بھی بارش کے پانی سے نشمونما پاتی اور سر سبز و شداب ہوتی ہے لیکن اس کے بعد اسے کاٹ کر فنا کے گھاٹ اتار دیا جاتا ہے۔
10:24 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 10:24
Al-Mukhtasar
24- دنیا کی یہ زندگی جس سے تم فائدہ اٹھا رہے ہو، یہ اتنی جلدی گزر جائے گی جیسے بارش نازل ہو جس سے مل کر زمین کی نباتات اگ پڑیں، جس میں دانے اور پھل بھی ہوں، جو لوگ کھاتے ہیں اور گھاس وغیرہ بھی ہو جو جانور کھاتے ہیں، حتی کہ زمین جب مختلف طرح کی نباتات سے لہلہا اٹھے اور خوبصورت منظر پیش کرنے لگے اور کھیتی کے مالک یہ سمجھنے لگیں کہ وہ اس کے کاٹنے اور پھل چننے پر قادر ہیں تو اس کھیتی کی تباہی کا ہمارا فیصلہ آجائے اور ہم اسے کٹی ہوئی کھیتی کی طرح کر دیں جیسے زمانہ قریب میں یہاں کوئی کھیتی اوردرخت تھے ہی نہیں۔ جس طرح ہم نے تمھارے لیے دنیا کا حال اور اس کا بہت جلد ختم ہو جانا بیان کیاہے، اسی طرح ہم غور و فکر اور عبرت حاصل کرنے والوں کے لیے واضح دلائل اور نشانیاں بیان کرتے ہیں۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 11
- الفاظ کی تعداد
- 43
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 211
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 211
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 212
آیت 10:24 کس سورت میں ہے؟
سورۃ یونس (يونس). 114 میں سے سورت نمبر 10 · آیات کی تعداد: 109.
آیت 10:24 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 11.
آیت 10:24 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 211 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 211 · نسخ مصحف (612 صفحات): 212.
آیت 10:24 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 43.
آیت 10:24 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 10:24: حروف کی تعداد 193، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 10:24 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 10:24 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,388 ہے۔
سورۃ یونس میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ یونس: آیات کی تعداد 109۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 10 پر ہے۔
سورۃ یونس مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ یونس مکی ہے۔
کیا آیت 10:24 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 10:24 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ یونس کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 109 آیات اور 1,833 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔