سورۃ یونس 10:23 يونس
یہ سورۃ یونس کی 109 آیات میں سے آیت 23 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1387، پارہ 11۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 211 پر ہے۔
فَلَمَّآ أَنجَىٰهُمۡ إِذَا هُمۡ يَبۡغُونَ فِي ٱلۡأَرۡضِ بِغَيۡرِ ٱلۡحَقِّۗ يَٰٓأَيُّهَا ٱلنَّاسُ إِنَّمَا بَغۡيُكُمۡ عَلَىٰٓ أَنفُسِكُمۖ مَّتَٰعَ ٱلۡحَيَوٰةِ ٱلدُّنۡيَاۖ ثُمَّ إِلَيۡنَا مَرۡجِعُكُمۡ فَنُنَبِّئُكُم بِمَا كُنتُمۡ تَعۡمَلُونَ
پھر جب اللہ تعالیٰ ان کو بچالیتا ہے تو فوراً ہی وه زمین میں ناحق سرکشی کرنے لگتے ہیں 1 اے لوگو! یہ تمہاری سرکشی تمہارے لیے وبال ہونے والی ہے 2دنیاوی زندگی کے (چند) فائدے ہیں، پھر ہمارے پاس تم کو آنا ہے پھر ہم سب تمہارا کیا ہوا تم کو بتلادیں گے.
مترجم کے حواشی (2)
- 1 یہ انسان کی ناشکری کی عادت کا ذکر ہے جس کا تذکرہ ابھی آیت 12 میں بھی گزرا، اور قرآن میں اور بھی متعدد مقامات پر اللہ نے اس کا ذکر فرمایا ہے۔
- 2 اللہ تعالٰی نے فرمایا، تم یہ ناشکری اور سرکشی کرلو، چار روزہ متاع زندگی سے فائدہ اٹھا کر بالآخر تمہیں ہمارے ہی پاس آنا ہے، پھر تمہیں، جو کچھ تم کرتے رہے ہو گے، بتلائیں گے یعنی ان پر سزا دیں گے۔
10:23 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 10:23
Al-Mukhtasar
23- پھر جب اللہ تعالیٰ نے ان کی دعا قبول کی اور انھیں اس مشکل سے نکال دیا تو وہ کفر و نافرمانی اور گناہوں کا ارتکاب کرکے دوبارہ فساد برپا کرنا شروع کر دیتے ہیں۔ اے لوگو! ہوش کرو، تمھاری اس بدترین سرکشی کا وبال تمھی پر پڑے گا۔ اللہ تعالیٰ کو تمھاری بغاوت کا کوئی نقصان نہیں۔ تم اس سے دنیا کی فانی زندگی میں فائدہ اٹھا لو، پھر قیامت کے دن تمھیں ہماری ہی طرف لوٹنا ہے۔ ہم تمھیں بتائیں گے کہ تم کیا نافرمانیاں کرتے رہے ہو اور تمھیں ان کی سزا بھی دیں گے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 11
- الفاظ کی تعداد
- 25
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 211
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 211
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 212
آیت 10:23 کس سورت میں ہے؟
سورۃ یونس (يونس). 114 میں سے سورت نمبر 10 · آیات کی تعداد: 109.
آیت 10:23 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 11.
آیت 10:23 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 211 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 211 · نسخ مصحف (612 صفحات): 212.
آیت 10:23 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 25.
آیت 10:23 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 10:23: حروف کی تعداد 111، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 10:23 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 10:23 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,387 ہے۔
سورۃ یونس میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ یونس: آیات کی تعداد 109۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 10 پر ہے۔
سورۃ یونس مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ یونس مکی ہے۔
کیا آیت 10:23 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 10:23 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ یونس کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 109 آیات اور 1,833 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔