سورۃ یونس 10:34 يونس
یہ سورۃ یونس کی 109 آیات میں سے آیت 34 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1398، پارہ 11۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 213 پر ہے۔
قُلۡ هَلۡ مِن شُرَكَآئِكُم مَّن يَبۡدَؤُاْ ٱلۡخَلۡقَ ثُمَّ يُعِيدُهُۥۚ قُلِ ٱللَّهُ يَبۡدَؤُاْ ٱلۡخَلۡقَ ثُمَّ يُعِيدُهُۥۖ فَأَنَّىٰ تُؤۡفَكُونَ
آپ یوں کہیے کہ کیا تمہارے شرکا میں کوئی ایسا ہے جو پہلی بار بھی پیدا کرے، پھر دوباره بھی پیدا کرے؟ آپ کہہ دیجئے کہ اللہ ہی پہلی بار پیدا کرتا ہے پھر وہی دوباره بھی پیدا کرے گا۔ پھر تم کہاں پھرے جاتے ہو؟1
مترجم کے حواشی (1)
- 1 مشرکین کے شرک کے کھوکھلے پن کو واضح کرنے کے لئے ان سے پوچھا جا رہا ہے کہ بتلاؤ جنہیں تم اللہ کا شریک گردانتے ہو، کیا انہوں نے اس کائنات کو پہلی مرتبہ پیدا کیا ہے؟ یا دوبارہ اسے پیدا کرنے پر قادر ہیں؟ نہیں یقینا نہیں پہلی مرتبہ بھی پیدا کرنے والا اللہ ہی ہے اور روز قیامت دوبارہ وہی سب کو زندہ کرے گا۔ تو پھر ہدایت کا راستہ چھوڑ کر، کہاں پھرے جا رہے ہو؟
10:34 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 10:34
Al-Mukhtasar
34- اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! ان مشرکوں سے کہہ دیں: کیا تمھارے ان شریکوں میں سے جن کی تم اللہ کے سوا عبادت کرتے ہو، کوئی ایسا ہے جو بغیر کسی سابقہ نمونے کے پہلی بار كوئی چيز پیدا کرے اور پھر اس کی موت کے بعد اسے دوبارہ اٹھائے؟ ان سے کہہ دیں: اللہ ہی کسی سابقہ مثال کے بغیر پیدا کرتاہے اور پھر اسے موت کے بعد دوبارہ اٹھائے گا۔ اے مشرکو! تم حق سے باطل کی طرف کیسے پھیرے جاتے ہو؟!
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 11
- الفاظ کی تعداد
- 17
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 213
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 213
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 214
آیت 10:34 کس سورت میں ہے؟
سورۃ یونس (يونس). 114 میں سے سورت نمبر 10 · آیات کی تعداد: 109.
آیت 10:34 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 11.
آیت 10:34 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 213 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 213 · نسخ مصحف (612 صفحات): 214.
آیت 10:34 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 17.
آیت 10:34 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 10:34: حروف کی تعداد 65، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 10:34 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 10:34 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,398 ہے۔
سورۃ یونس میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ یونس: آیات کی تعداد 109۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 10 پر ہے۔
سورۃ یونس مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ یونس مکی ہے۔
کیا آیت 10:34 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 10:34 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ یونس کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 109 آیات اور 1,833 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔