مواد پر جائیں

سورۃ یونس 10:71 يونس

یہ سورۃ یونس کی 109 آیات میں سے آیت 71 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1435، پارہ 11۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 217 پر ہے۔

۞ وَٱتۡلُ عَلَيۡهِمۡ نَبَأَ نُوحٍ إِذۡ قَالَ لِقَوۡمِهِۦ يَٰقَوۡمِ إِن كَانَ كَبُرَ عَلَيۡكُم مَّقَامِي وَتَذۡكِيرِي بِـَٔايَٰتِ ٱللَّهِ فَعَلَى ٱللَّهِ تَوَكَّلۡتُ فَأَجۡمِعُوٓاْ أَمۡرَكُمۡ وَشُرَكَآءَكُمۡ ثُمَّ لَا يَكُنۡ أَمۡرُكُمۡ عَلَيۡكُمۡ غُمَّةٗ ثُمَّ ٱقۡضُوٓاْ إِلَيَّ وَلَا تُنظِرُونِ

اور آپ ان کو نوح﴿علیہ السلام﴾ کا قصہ پڑھ کر سنائیے جب کہ انہوں نے اپنی قوم سے فرمایا کہ اے میری قوم! اگر تم کو میرا رہنا اور احکام الٰہی کی نصیحت کرنا بھاری معلوم ہوتا ہے تو میرا تو اللہ ہی پر بھروسہ ہے۔ تم اپنی تدبیر مع اپنے شرکا کے پختہ کرلو1 پھر تمہاری تدبیر تمہاری گھٹن کا باعﺚ نہ ہونی چاہئے2۔ پھر میرے ساتھ کر گزرو اور مجھ کو مہلت نہ دو.

مترجم کے حواشی (2)
  1. 1 یعنی جن کو تم نے اللہ کا شریک ٹھہرا رکھا ہے ان کی مدد بھی حاصل کر لو ”اگر وہ تمہارے زعم کے مطابق تمہاری مدد کر سکتے ہیں“۔
  2. 2 غُمَّۃً کے دوسرے معنی ہیں، ابہام اور پوشیدگی۔ یعنی میرے خلاف تمہاری تدبیر واضح اور غیر مبہم ہونی چاہئے۔

10:71 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ یونس
0/109
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي یونس 10:71 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 10:71

Al-Mukhtasar

71- اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! ان جھٹلانے والے مشرکوں کے سامنے نوح علیہ السلام کا قصہ بیان کریں جب انھوں نے اپنی قوم سے کہا: اے میری قوم! اگر تمھارے درمیان میرا قیام تمھیں گراں گزرتا ہے اور میرا اللہ تعالیٰ کی آیات سے وعظ و نصیحت کرنا تمھیں ناگوار ہے اور تم نے مجھے قتل کرنے کا پختہ ارادہ کر لیا ہے تو تمھاری چالوں کو ناکام کرنے کے لیے میں نے اکیلے اللہ ہی پر بھروسا کیا ہے، لہٰذا تم بھی اپنا معاملہ پختہ کر لو، مجھے ہلاک کرنے کا پکا ارادہ کر لو اور اپنے معبودوں کو مدد حاصل کرنے کے لیے بلا لو، پھر تمھاری سازش کوئی ڈھکا چھپا راز نہ رہے، پھر میرے قتل کی مکمل منصوبہ بندی کرنے کے بعد اپنے دل کی مراد پوری کرنے کے لیے عملی قدم اٹھاؤ اور مجھے لمحہ بھر مہلت بھی نہ دو۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
11
الفاظ کی تعداد
33
مدینہ مصحف (604 صفحات)
217
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
217
نسخ مصحف (612 صفحات)
218
آیت 10:71 کس سورت میں ہے؟

سورۃ یونس (يونس). 114 میں سے سورت نمبر 10 · آیات کی تعداد: 109.

آیت 10:71 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 11.

آیت 10:71 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 217 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 217 · نسخ مصحف (612 صفحات): 218.

آیت 10:71 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 33.

آیت 10:71 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 10:71: حروف کی تعداد 135، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 10:71 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 10:71 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,435 ہے۔

سورۃ یونس میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ یونس: آیات کی تعداد 109۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 10 پر ہے۔

سورۃ یونس مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ یونس مکی ہے۔

کیا آیت 10:71 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 10:71 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ یونس کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 109 آیات اور 1,833 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play