مواد پر جائیں

سورۃ یونس 10:84 يونس

یہ سورۃ یونس کی 109 آیات میں سے آیت 84 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1448، پارہ 11۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 218 پر ہے۔

وَقَالَ مُوسَىٰ يَٰقَوۡمِ إِن كُنتُمۡ ءَامَنتُم بِٱللَّهِ فَعَلَيۡهِ تَوَكَّلُوٓاْ إِن كُنتُم مُّسۡلِمِينَ

اور موسیٰ (علیہ السلام) نے فرمایا کہ اے میری قوم! اگر تم اللہ پر ایمان رکھتے ہو تو اسی پر توکل کرو اگر تم مسلمان ہو.1

مترجم کے حواشی (1)
  1. 1 بنی اسرائیل، فرعون کی طرف سے جس ذلت اور رسوائی کا شکار تھے، حضرت موسیٰ (عليه السلام) کے آنے کے بعد بھی اس میں کمی نہیں آئی، اس لئے وہ سخت پریشان تھے، بلکہ حضرت موسیٰ (عليه السلام) سے انہوں نے یہ تک کہہ دیا، اے موسٰی، جس طرح تیرے آنے سے پہلے ہم فرعون اور اس کی قوم کی طرف سے تکلیفوں میں مبتلا تھے، تیرے آنے کے بعد بھی ہمارا یہی حال ہے۔ جس پر حضرت موسیٰ (عليه السلام) نے انہیں کہا تھا کہ امید ہے کہ میرا رب جلدی تمہارے دشمن کو ہلاک کر دے گا۔ لیکن اس کے لئے ضروری ہے کہ تم صرف ایک اللہ سے مدد چاہو اور صبر کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑو (ملاحظہ ہو سورۃ الاعراف آیات 128-129) یہاں بھی حضرت موسیٰ (عليه السلام) نے انہیں تلقین کی کہ اگر تم اللہ کے سچے فرمانبردار ہو تو اسی پر توکل کرو۔

10:84 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ یونس
0/109
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي یونس 10:84 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 10:84

Al-Mukhtasar

84- موسیٰ علیہ السلام نے اپنی قوم سے کہا: اے میری قوم! اگر تمھارا اللہ تعالیٰ پر سچا ایمان ہے تو اکیلے اللہ پر اعتماد کرو اگر تم مسلمان ہو، کیونکہ اللہ پر توکل تم سے برائی دور کر دے گا اور تمھارے لیے خیر اور بھلائی سمیٹے گا۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
11
الفاظ کی تعداد
12
مدینہ مصحف (604 صفحات)
218
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
218
نسخ مصحف (612 صفحات)
219
آیت 10:84 کس سورت میں ہے؟

سورۃ یونس (يونس). 114 میں سے سورت نمبر 10 · آیات کی تعداد: 109.

آیت 10:84 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 11.

آیت 10:84 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 218 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 218 · نسخ مصحف (612 صفحات): 219.

آیت 10:84 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 12.

آیت 10:84 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 10:84: حروف کی تعداد 52، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 10:84 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 10:84 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,448 ہے۔

سورۃ یونس میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ یونس: آیات کی تعداد 109۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 10 پر ہے۔

سورۃ یونس مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ یونس مکی ہے۔

کیا آیت 10:84 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 10:84 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ یونس کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 109 آیات اور 1,833 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play