مواد پر جائیں

سورۃ یوسف 12:111 يوسف

یہ سورۃ یوسف کی 111 آیات میں سے آیت 111 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1707، پارہ 13۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 248 پر ہے۔

لَقَدۡ كَانَ فِي قَصَصِهِمۡ عِبۡرَةٞ لِّأُوْلِي ٱلۡأَلۡبَٰبِۗ مَا كَانَ حَدِيثٗا يُفۡتَرَىٰ وَلَٰكِن تَصۡدِيقَ ٱلَّذِي بَيۡنَ يَدَيۡهِ وَتَفۡصِيلَ كُلِّ شَيۡءٖ وَهُدٗى وَرَحۡمَةٗ لِّقَوۡمٖ يُؤۡمِنُونَ

ان کے بیان میں عقل والوں کے لئے یقیناً نصیحت اور عبرت ہے، یہ قرآن جھوٹ بنائی ہوئی بات نہیں بلکہ یہ تصدیق ہے ان کتابوں کی جو اس سے پہلے کی ہیں، کھول کھول کر بیان کرنے واﻻ ہے ہر چیز کو اور ہدایت اور رحمت ہے ایمان دار لوگوں کے لئے.1

مترجم کے حواشی (1)
  1. 1 یعنی قرآن، جس میں قصہ یوسف (عليه السلام) اور دیگر قوموں کے واقعات بیان کئے گئے ہیں کوئی گھڑا ہوا نہیں ہے۔ بلکہ یہ پچھلی کتابوں کی تصدیق کرنے والا ہے اور اس میں دین کے بارے میں ساری ضروری باتوں کی تفصیل ہے اور ایمان داروں کے لئے ہدایت و رحمت۔

12:111 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ یوسف
0/111
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي یوسف 12:111 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 12:111

Al-Mukhtasar

111- یقیناً رسولوں اور ان کی قوموں کے واقعات میں اور یوسف علیہ السلام اور ان کے بھائیوں کے واقعے میں نصیحت ہے جو صحیح سالم عقل رکھنے والے ہی حاصل کرتے ہیں۔ قرآن جو ان واقعات پر مشتمل ہے، یہ جھوٹا اور گھڑا ہوا نہیں جو اللہ کی طرف منسوب کردیا گیا ہو بلکہ یہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے نازل ہونے والی آسمانی کتابوں کی تصدیق کرنے والا، جن احکام و مسائل کی تفصیل و تشریح مطلوب ہے، ان کی تفصیل بیان کرنے والا، ہر خیر کی رہنمائی کرنے والا ہے، نیز وہ اپنے اوپر ایمان لانے والوں کے لیے رحمت ہے اور اس میں جو کچھ ہے، اس سے مومن ہی فائدہ اٹھاتے ہیں۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
13
الفاظ کی تعداد
23
مدینہ مصحف (604 صفحات)
248
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
248
نسخ مصحف (612 صفحات)
249
آیت 12:111 کس سورت میں ہے؟

سورۃ یوسف (يوسف). 114 میں سے سورت نمبر 12 · آیات کی تعداد: 111.

آیت 12:111 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 13.

آیت 12:111 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 248 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 248 · نسخ مصحف (612 صفحات): 249.

آیت 12:111 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 23.

آیت 12:111 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 12:111: حروف کی تعداد 93، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 12:111 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 12:111 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,707 ہے۔

سورۃ یوسف میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ یوسف: آیات کی تعداد 111۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 12 پر ہے۔

سورۃ یوسف مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ یوسف مکی ہے۔

کیا آیت 12:111 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 12:111 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ یوسف کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 111 آیات اور 1,777 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play