مواد پر جائیں

سورۃ یوسف 12:110 يوسف

یہ سورۃ یوسف کی 111 آیات میں سے آیت 110 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1706، پارہ 13۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 248 پر ہے۔

حَتَّىٰٓ إِذَا ٱسۡتَيۡـَٔسَ ٱلرُّسُلُ وَظَنُّوٓاْ أَنَّهُمۡ قَدۡ كُذِبُواْ جَآءَهُمۡ نَصۡرُنَا فَنُجِّيَ مَن نَّشَآءُۖ وَلَا يُرَدُّ بَأۡسُنَا عَنِ ٱلۡقَوۡمِ ٱلۡمُجۡرِمِينَ

یہاں تک کہ جب رسول ناامید ہونے لگے1 اور وه (قوم کے لوگ) خیال کرنے لگے کہ انہیں جھوٹ کہا گیا2۔ فوراً ہی ہماری مدد ان کے پاس آپہنچی3 جسے ہم نے چاہا اسے نجات دی گئی4۔ بات یہ ہے کہ ہمارا عذاب گناهگاروں سے واپس نہیں کیا جاتا.

مترجم کے حواشی (4)
  1. 1 یہ مایوسی اپنی قوم کے ایمان لانے سے ہوئی۔
  2. 2 قرأت کے اعتبار سے اس آیت کے کئی مفہوم بیان کئے گئے ہیں۔ لیکن سب سے مناسب مفہوم یہ ہے کہ ظَنُّوا کا فاعل قوم کفار کو قرار دیا جائے یعنی کفار عذاب کی دھمکی پر پہلے تو ڈرے لیکن جب زیادہ تاخیر ہوئی تو خیال کیا کہ عذاب تو آتا نہیں ہے، (جیسا کہ پیغمبر کی طرف سے دعویٰ ہو رہا ہے) اور نہ آتا نظر ہی آتا ہے، معلوم ہوتا ہے کہ نبیوں سے بھی یوں ہی جھوٹا وعدہ کیا گیا ہے۔ مطلب نبی کریم (صلى الله عليه وسلم) کو تسلی دینا ہے کہ آپ کی قوم پر عذاب میں جو تاخیر ہو رہی ہے، اس سے گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ پچھلی قوموں پر بھی عذاب میں بڑی بڑی تاخیر روا رکھی گئی ہے اور اللہ کی مشیت و حکمت کے مطابق انہیں خوب خوب مہلت دی گئی حتیٰ کہ رسول اپنی قوم کے ایمان سے مایوس ہوگئے اور لوگ یہ خیال کرنے لگے کہ شاید انہیں عذاب کا یوں ہی جھوٹ موٹ کہہ دیا گیا ہے۔
  3. 3 اس میں دراصل اللہ تعالٰی کے اس قانون مہلت کا بیان ہے، جو وہ نافرمانوں کو دیتا ہے، حتیٰ کہ اس بارے میں وہ اپنے پیغمبروں کی خواہش کے برعکس بھی زیادہ سے زیادہ مہلت عطا کرتا ہے، جلدی نہیں کرتا، یہاں تک کہ بعض دفعہ پیغمبر کے ماننے والے بھی عذاب سے مایوس ہو کر یہ سمجھنے لگ جاتے ہیں کہ ان سی یوں ہی جھوٹ موٹ کا وعدہ کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ محض ایسے وسوسے کا پیدا ہو جانا ایمان کے منافی نہیں ہے۔
  4. 4 یہ نجات پانے والے اہل ایمان ہی ہوتے تھے۔

12:110 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ یوسف
0/111
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي یوسف 12:110 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 12:110

Al-Mukhtasar

110- یہ رسول جنھیں ہم بھیجتے ہیں، ہم ان کے دشمنوں کو مہلت دیتے ہیں اور آہستہ آہستہ پکڑنے کے لیے انھیں جلد سزا نہیں دیتے حتی کہ جب ان کی ہلاکت مؤخر ہو گئی اور رسول ان کے تباہ ہونے سے مایوس ہونے لگے اور کافروں نے یہ سمجھا کہ ان کے رسولوں نے ان سے جو وعدہ کیا تھا کہ جھٹلانے والوں پر عذاب آئے گا اور اہلِ ایمان نجات پائیں گے، وہ جھوٹا تھا، تو ہمارے رسولوں کے لیے ہماری مدد آگئی۔ رسول اور اہلِ ایمان اس ہلاکت اور تباہی سے بچا لیے گئے جو جھٹلانے والوں پر آئی۔ جب ہم عذاب نازل کر دیں تو ہمارا عذاب مجرم قوم سے ٹلا نہیں کرتا۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
13
الفاظ کی تعداد
19
مدینہ مصحف (604 صفحات)
248
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
248
نسخ مصحف (612 صفحات)
249
آیت 12:110 کس سورت میں ہے؟

سورۃ یوسف (يوسف). 114 میں سے سورت نمبر 12 · آیات کی تعداد: 111.

آیت 12:110 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 13.

آیت 12:110 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 248 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 248 · نسخ مصحف (612 صفحات): 249.

آیت 12:110 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 19.

آیت 12:110 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 12:110: حروف کی تعداد 79، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 12:110 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 12:110 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,706 ہے۔

سورۃ یوسف میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ یوسف: آیات کی تعداد 111۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 12 پر ہے۔

سورۃ یوسف مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ یوسف مکی ہے۔

کیا آیت 12:110 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 12:110 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ یوسف کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 111 آیات اور 1,777 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play