سورۃ یوسف 12:40 يوسف
یہ سورۃ یوسف کی 111 آیات میں سے آیت 40 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1636، پارہ 12۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 240 پر ہے۔
مَا تَعۡبُدُونَ مِن دُونِهِۦٓ إِلَّآ أَسۡمَآءٗ سَمَّيۡتُمُوهَآ أَنتُمۡ وَءَابَآؤُكُم مَّآ أَنزَلَ ٱللَّهُ بِهَا مِن سُلۡطَٰنٍۚ إِنِ ٱلۡحُكۡمُ إِلَّا لِلَّهِ أَمَرَ أَلَّا تَعۡبُدُوٓاْ إِلَّآ إِيَّاهُۚ ذَٰلِكَ ٱلدِّينُ ٱلۡقَيِّمُ وَلَٰكِنَّ أَكۡثَرَ ٱلنَّاسِ لَا يَعۡلَمُونَ
اس کے سوا تم جن کی پوجا پاٹ کر رہے ہو وه سب نام ہی نام ہیں جو تم نے اور تمہارے باپ دادوں نے خود ہی گھڑ لئے ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے ان کی کوئی دلیل نازل نہیں فرمائی1 ، فرمانروائی صرف اللہ تعالیٰ ہی کی ہے، اس کا فرمان ہے کہ تم سب سوائے اس کے کسی اور کی عبادت نہ کرو، یہی دین درست 2ہے لیکن اکثر لوگ نہیں جانتے.3
مترجم کے حواشی (3)
- 1 اس کا ایک مطلب یہ ہے کہ ان کا نام معبود تم نے خود ہی رکھ لیا ہے، دراں حالیکہ وہ معبود ہیں نہ ان کی بابت کوئی دلیل اللہ نے اتاری ہے۔ دوسرا مطلب یہ ہے کہ ان معبودوں کے جو مختلف نام تم نے تجویز کر رکھے ہیں۔ مثلا خواجہ غریب نواز، گنج بخش کرنی والا، کرماں والا وغیرہ یہ سب تمہارے خود ساختہ ہیں۔ ان کی کوئی دلیل اللہ نے نہیں اتاری۔
- 2 یہی دین، جس کی طرف میں تمہیں بلا رہا ہوں، جس میں صرف ایک اللہ کی عبادت ہے، درست اور رقیم ہے جس کا حکم اللہ نے دیا ہے۔
- 3 جس کی وجہ سے اکثر لوگ شرک کا ارتکاب کرتے ہیں «وَمَاوَمَا يُؤْمِنُ اَكْثَرُهُمْ بِاللّٰهِ اِلَّا وَهُمْ مُّشْرِكُوْنَ» (سورۂ یوسف:106) ”ان میں سے اکثر لوگ باوجود اللہ پر ایمان رکھنے کے بھی مشرک ہی ہیں“ اور فرمایا «وَمَآ اَكْثَرُ النَّاسِ وَلَوْ حَرَصْتَ بِمُؤْمِنِيْنَ» (سورۂ یوسف:103) ”اے پیغمبر تیری خواہش کے باوجود اکثر لوگ اللہ پر ایمان لانے والے نہیں ہیں“۔
12:40 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 12:40
Al-Mukhtasar
40- جن کی تم اللہ کے سوا عبادت کرتے ہو، وہ سب محض نام ہی نام ہیں جو تم نے اور تمھارے باپ دادوں نے خود ہی معبودوں کے لیے گھڑ لیے ہیں۔ ان کے حقیقی وجود کا کوئی تصور ہے نہ الوہیت میں ان کا کوئی حصہ ہے۔ جو نام تم نے ان کے رکھے ہیں، اللہ تعالیٰ نے ان کی صحت کی کوئی دلیل نہیں اتاری۔ تمام مخلوقات پر اکیلے اللہ ہی کا حکم چلتا ہے نہ کہ ان ناموں کا جنھیں تم نے اور تمھارے باپ دادوں نے گھڑا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے حکم دیا ہے کہ تم صرف اسی کی عبادت کرو اور اس نے اپنے ساتھ کسی اور کو شریک ٹھہرانے سے منع کیا ہے۔ یہ توحید ہی وہ سیدھا دین ہے جس میں کوئی کجی اور ٹیڑھا پن نہیں ہے، لیکن اکثر لوگ اسے نہیں جانتے، اس لیے اللہ کے ساتھ شرک کرتے ہیں اور اس کی بعض مخلوقات کی عبادت کرتے ہیں۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 12
- الفاظ کی تعداد
- 32
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 240
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 240
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 241
آیت 12:40 کس سورت میں ہے؟
سورۃ یوسف (يوسف). 114 میں سے سورت نمبر 12 · آیات کی تعداد: 111.
آیت 12:40 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 12.
آیت 12:40 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 240 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 240 · نسخ مصحف (612 صفحات): 241.
آیت 12:40 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 32.
آیت 12:40 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 12:40: حروف کی تعداد 127، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 12:40 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 12:40 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,636 ہے۔
سورۃ یوسف میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ یوسف: آیات کی تعداد 111۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 12 پر ہے۔
سورۃ یوسف مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ یوسف مکی ہے۔
کیا آیت 12:40 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 12:40 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ یوسف کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 111 آیات اور 1,777 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔