سورۃ یوسف 12:41 يوسف
یہ سورۃ یوسف کی 111 آیات میں سے آیت 41 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1637، پارہ 12۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 240 پر ہے۔
يَٰصَٰحِبَيِ ٱلسِّجۡنِ أَمَّآ أَحَدُكُمَا فَيَسۡقِي رَبَّهُۥ خَمۡرٗاۖ وَأَمَّا ٱلۡأٓخَرُ فَيُصۡلَبُ فَتَأۡكُلُ ٱلطَّيۡرُ مِن رَّأۡسِهِۦۚ قُضِيَ ٱلۡأَمۡرُ ٱلَّذِي فِيهِ تَسۡتَفۡتِيَانِ
اے میرے قیدخانے کے رفیقو1 ! تم دونوں میں سے ایک تو اپنے بادشاه کو شراب پلانے پر مقرر ہو جائے گا2، لیکن دوسرا سولی پر چڑھایا جائے گا اور پرندے اس کا سرنوچ نوچ کھائیں گے3، تم دونوں جس کے بارے میں تحقیق کر رہے تھے اس کام کا فیصلہ کردیا گیا.4
مترجم کے حواشی (4)
- 1 توحید کا وعظ کرنے کے بعد اب حضرت یوسف (عليه السلام) ان کے بیان کردہ خوابوں کی تعبیر بیان فرما رہے ہیں۔
- 2 یہ وہی شخص ہے جس نے خواب میں اپنے کو انگور کا شیرہ کرتے ہوئے دیکھا تھا تاہم آپ نے دونوں میں سے کسی ایک کی تعبین نہیں کی تاکہ مرنے والا پہلے ہی غم و حزن میں مبتلا نہ ہو جائے۔
- 3 یہ وہ شخص ہے جس نے اپنے سر پر خواب میں روٹیاں اٹھائے دیکھا تھا۔
- 4 یعنی تقدیر الٰہی میں پہلے سے یہ بات ثبت ہے اور جو تعبیر میں بتلائی ہے۔ لا محالہ واقع ہو کر رہے گا۔ جیسا کہ حدیث میں ہے۔ رسول اللہ نے فرمایا کہ ”خواب، جب تک اس کی تعبیر نہ کی جائے، پرندے کے پاؤں پر ہے۔ جب اس کی تعبیر کر دی جائے تو واقع ہو جاتا ہے“ (مسند احم بحوالہ ابن کثیر)
12:41 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 12:41
Al-Mukhtasar
41- اے میرے قید خانے کے ساتھیو! تم میں سے جس نے خواب میں دیکھا ہے کہ وہ شراب بنانے کے لیے انگور نچوڑ رہا ہے تو وہ قید سے رہائی پائے گا اور اپنے کام پر واپس چلا جائے گا اور بادشاہ کو شراب پلائے گا۔ اور جس نے دیکھا ہے کہ اس کے سر پر روٹیاں ہیں جن میں سے پرندے کھا رہے ہیں تو وہ سولی پر چڑھا کر قتل کر دیا جائے گا اور پرندے اس کے سر کا گوشت نوچ نوچ کر کھائیں گے۔ تم نے جس معاملے کے بارے میں فتویٰ طلب کیا تھا، اس کا فیصلہ کر دیا گیا ہے، اس لیے وہ ہر صورت میں ہو کر رہے گا۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 12
- الفاظ کی تعداد
- 19
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 240
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 240
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 241
آیت 12:41 کس سورت میں ہے؟
سورۃ یوسف (يوسف). 114 میں سے سورت نمبر 12 · آیات کی تعداد: 111.
آیت 12:41 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 12.
آیت 12:41 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 240 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 240 · نسخ مصحف (612 صفحات): 241.
آیت 12:41 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 19.
آیت 12:41 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 12:41: حروف کی تعداد 84، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 12:41 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 12:41 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,637 ہے۔
سورۃ یوسف میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ یوسف: آیات کی تعداد 111۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 12 پر ہے۔
سورۃ یوسف مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ یوسف مکی ہے۔
کیا آیت 12:41 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 12:41 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ یوسف کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 111 آیات اور 1,777 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔