سورۃ یوسف 12:48 يوسف
یہ سورۃ یوسف کی 111 آیات میں سے آیت 48 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1644، پارہ 12۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 241 پر ہے۔
ثُمَّ يَأۡتِي مِنۢ بَعۡدِ ذَٰلِكَ سَبۡعٞ شِدَادٞ يَأۡكُلۡنَ مَا قَدَّمۡتُمۡ لَهُنَّ إِلَّا قَلِيلٗا مِّمَّا تُحۡصِنُونَ
اس کے بعد سات سال نہایت سخت قحط آئیں گے وه اس غلے کو کھا جائیں گے، جو تم نے ان کے لئے ذخیره رکھ چھوڑا تھا1 ، سوائے اس تھوڑے سے کے جو تم روک رکھتے ہو.2
مترجم کے حواشی (2)
- 1 حضرت یوسف (عليه السلام) کو اللہ تعالٰی نے علم تعبیر سے بھی نوازی تھا، اس لئے وہ اس خواب کی تہ تک فورا پہنچ گئے انہوں نے موٹی تازہ سات گایوں سے سات سال مراد لئے جن میں خوب پیداوار ہوگی، اور سات دبلی پتلی گایوں سے اس کے برعکس سات سال خشک سالی کے۔ اسی طرح سات سبز خوشوں سے مراد لیا کہ زمین خوب پیداوار دے گی اور سات خشک خوشوں کا مطلب یہ ہے کہ ان سات سالوں میں زمین کی پیداوار نہیں ہوگی۔ اور پھر اس کے لئے تدبیر بھی بتلائی کہ سات سال تم متواتر کاشتکاری کرو اور جو غلہ تیار ہو، اسے کاٹ کر بالیوں سمیت ہی سنبھال کر رکھو تاکہ ان میں غلہ زیادہ محفوظ رہے، پھر جب سات سال قحط کے آئیں گے تو یہ غلہ تمہارے کام آئے گا جس کا ذخیرہ تم اب کرو گے۔
- 2 مِمَّا تُحْصِنُونَ سے مراد وہ دانے ہیں جو دوبارہ کاشت کے لئے محفوظ کر لئے جاتے ہیں۔
12:48 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 12:48
Al-Mukhtasar
48- پھر ان سرسبز و شادابی والے سات برسوں کے بعد جن میں تم خوب کاشت کرو گے، سات سال نہایت سخت قحط کے آئیں گے جن میں لوگ وہ سارا غلہ کھا جائیں گے جو خوش حالی کے سات برسوں میں ذخیرہ کیا گیا ہوگا سوائے اس تھوڑے بہت کے جو تم نے بیج وغیرہ کے لیے بچا کر رکھا ہوگا۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 12
- الفاظ کی تعداد
- 15
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 241
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 241
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 242
آیت 12:48 کس سورت میں ہے؟
سورۃ یوسف (يوسف). 114 میں سے سورت نمبر 12 · آیات کی تعداد: 111.
آیت 12:48 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 12.
آیت 12:48 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 241 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 241 · نسخ مصحف (612 صفحات): 242.
آیت 12:48 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 15.
آیت 12:48 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 12:48: حروف کی تعداد 53، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 12:48 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 12:48 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,644 ہے۔
سورۃ یوسف میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ یوسف: آیات کی تعداد 111۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 12 پر ہے۔
سورۃ یوسف مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ یوسف مکی ہے۔
کیا آیت 12:48 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 12:48 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ یوسف کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 111 آیات اور 1,777 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔