مواد پر جائیں

سورۃ یوسف 12:68 يوسف

یہ سورۃ یوسف کی 111 آیات میں سے آیت 68 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1664، پارہ 13۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 243 پر ہے۔

وَلَمَّا دَخَلُواْ مِنۡ حَيۡثُ أَمَرَهُمۡ أَبُوهُم مَّا كَانَ يُغۡنِي عَنۡهُم مِّنَ ٱللَّهِ مِن شَيۡءٍ إِلَّا حَاجَةٗ فِي نَفۡسِ يَعۡقُوبَ قَضَىٰهَاۚ وَإِنَّهُۥ لَذُو عِلۡمٖ لِّمَا عَلَّمۡنَٰهُ وَلَٰكِنَّ أَكۡثَرَ ٱلنَّاسِ لَا يَعۡلَمُونَ

جب وه انہی راستوں سے جن کا حکم ان کے والد نے انہیں دیا تھا، گئے۔ کچھ نہ تھا کہ اللہ نے جو بات مقرر کر دی ہے وه اس سے انہیں ذرا بھی بچا لے۔ مگر یعقوب (علیہ السلام) کے دل میں ایک خیال (پیدا ہوا) جسے اس نے پورا کر لیا1 ، بلاشبہ وه ہمارے سکھلائے ہوئے علم کا عالم تھا لیکن اکثر لوگ نہیں جانتے.2

مترجم کے حواشی (2)
  1. 1 یعنی اس تدبیر سے اللہ کی تقدیر کو ٹالا نہیں جاسکتا تھا، تاہم حضرت یعقوب (عليه السلام) کے جی میں جو (نظر بد لگ جانے کا اندیشہ تھا، اس کے پیش نظر انہوں نے ایسا کہا۔
  2. 2 یعنی یہ تدبیر وحی الٰہی کی روشنی میں تھی اور یہ عقیدہ بھی حذر (احتیا طی تدبیر) قدر کو نہیں بدل سکتی، اللہ تعالٰی کے سکھلائے ہوئے علم پر مبنی تھا، جس سے اکثر لوگ بےبہرہ ہیں۔

12:68 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ یوسف
0/111
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي یوسف 12:68 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 12:68

Al-Mukhtasar

68- پھر انھوں نے کوچ کیا تو ان کے ساتھ یوسف علیہ السلام کا حقیقی بھائی بنیامین بھی تھا اور جب وہ اپنے باپ کے حکم کے مطابق مختلف دروازوں سے داخل ہوئے اور ان کا مختلف دروازوں سے داخل ہونا اللہ کی تقدیر کو ان سے نہیں ٹال سکتا تھا۔ یہ تو محض یعقوب علیہ السلام کی اپنی اولاد کے بارے میں شفقت تھی جس کا انھوں نے اظہار کیا اور نصیحت کر دی ورنہ وہ جانتے تھے کہ ہوتا وہی ہے جو اللہ کا فیصلہ ہو اور انھیں ہماری تعلیمات کی بنا پر تقدیر پر ایمان رکھنے اور اسباب کو بروئے کار لانے کا پورا پورا علم تھا۔ لیکن لوگوں کی اکثریت یہ نہیں جانتی۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
13
الفاظ کی تعداد
30
مدینہ مصحف (604 صفحات)
243
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
243
نسخ مصحف (612 صفحات)
244
آیت 12:68 کس سورت میں ہے؟

سورۃ یوسف (يوسف). 114 میں سے سورت نمبر 12 · آیات کی تعداد: 111.

آیت 12:68 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 13.

آیت 12:68 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 243 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 243 · نسخ مصحف (612 صفحات): 244.

آیت 12:68 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 30.

آیت 12:68 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 12:68: حروف کی تعداد 109، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 12:68 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 12:68 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,664 ہے۔

سورۃ یوسف میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ یوسف: آیات کی تعداد 111۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 12 پر ہے۔

سورۃ یوسف مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ یوسف مکی ہے۔

کیا آیت 12:68 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 12:68 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ یوسف کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 111 آیات اور 1,777 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play