مواد پر جائیں

سورۃ یوسف 12:78 يوسف

یہ سورۃ یوسف کی 111 آیات میں سے آیت 78 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1674، پارہ 13۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 244 پر ہے۔

قَالُواْ يَٰٓأَيُّهَا ٱلۡعَزِيزُ إِنَّ لَهُۥٓ أَبٗا شَيۡخٗا كَبِيرٗا فَخُذۡ أَحَدَنَا مَكَانَهُۥٓۖ إِنَّا نَرَىٰكَ مِنَ ٱلۡمُحۡسِنِينَ

انہوں نے کہا کہ اے عزیز مصر1 ! اس کے والد بہت بڑی عمر کے بالکل بوڑھے شخص ہیں۔ آپ اس کے بدلے ہم میں سے کسی کو لے لیجئے۔ ہم دیکھتے ہیں کہ آپ بڑے نیک نفس ہیں.2

مترجم کے حواشی (2)
  1. 1 حضرت یوسف کو عزیز مصر اس لئے کہا کہ اس وقت اصل اختیارات حضرت یوسف (عليه السلام) کے ہی پاس تھے، بادشاہ صرف برائے نام فرمانروائے مصر تھا۔
  2. 2 باپ تو یقینا بوڑھے ہی تھے، لیکن یہاں ان کا اصل مقصد بنیامین کو چھڑانا تھا۔ ان کے ذہن میں وہی یوسف (عليه السلام) والی بات تھی کہ کہیں ہمیں پھر دوبارہ بنیامین کے بغیر باپ کے پاس جانا پڑے اور باپ ہم سے کہیں کہ تم نے میرے بنیامین کو بھی یوسف (عليه السلام) کی طرح کہیں گم کر دیا۔ اس لئے یوسف (عليه السلام) کے احسانات کے حوالے سے یہ بات کی کہ شاید وہ یہ احسان بھی کر دیں کہ بنیامین کو چھوڑ دیں اور اس کی جگہ کسی اور بھائی کو رکھ لیں۔

12:78 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ یوسف
0/111
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي یوسف 12:78 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 12:78

Al-Mukhtasar

78- یوسف علیہ السلام کے بھائیوں نے ان سے کہا: اے عزیز! اس کے والد بزرگوار خاصے بوڑھے ہیں اور اس سے شدید محبت بھی کرتے ہیں۔ آپ اس کے بدلے ہم میں سے کسی ایک کو روک لیں۔ ہم دیکھ رہے ہیں کہ آپ ہمارے ساتھ اور دیگر لوگوں کے ساتھ بھی نیکی کرنے والے ہیں، لہٰذا اس معاملے میں بھی ہمارے ساتھ نیکی کریں۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
13
الفاظ کی تعداد
15
مدینہ مصحف (604 صفحات)
244
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
244
نسخ مصحف (612 صفحات)
245
آیت 12:78 کس سورت میں ہے؟

سورۃ یوسف (يوسف). 114 میں سے سورت نمبر 12 · آیات کی تعداد: 111.

آیت 12:78 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 13.

آیت 12:78 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 244 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 244 · نسخ مصحف (612 صفحات): 245.

آیت 12:78 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 15.

آیت 12:78 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 12:78: حروف کی تعداد 62، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 12:78 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 12:78 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,674 ہے۔

سورۃ یوسف میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ یوسف: آیات کی تعداد 111۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 12 پر ہے۔

سورۃ یوسف مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ یوسف مکی ہے۔

کیا آیت 12:78 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 12:78 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ یوسف کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 111 آیات اور 1,777 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play