مواد پر جائیں

سورۃ یوسف 12:77 يوسف

یہ سورۃ یوسف کی 111 آیات میں سے آیت 77 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1673، پارہ 13۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 244 پر ہے۔

۞ قَالُوٓاْ إِن يَسۡرِقۡ فَقَدۡ سَرَقَ أَخٞ لَّهُۥ مِن قَبۡلُۚ فَأَسَرَّهَا يُوسُفُ فِي نَفۡسِهِۦ وَلَمۡ يُبۡدِهَا لَهُمۡۚ قَالَ أَنتُمۡ شَرّٞ مَّكَانٗاۖ وَٱللَّهُ أَعۡلَمُ بِمَا تَصِفُونَ

انہوں نے کہا کہ اگر اس نے چوری کی (تو کوئی تعجب کی بات نہیں) اس کابھائی بھی پہلے چوری کر چکا ہے1 ۔ یوسف (علیہ السلام) نے اس بات کو اپنے دل میں رکھ لیا اور ان کے سامنے بالکل ﻇاہر نہ کیا۔ کہا کہ تم بدتر جگہ میں ہو2، اور جو تم بیان کرتے ہو اسے اللہ ہی خوب جانتا ہے.

مترجم کے حواشی (2)
  1. 1 یہ انہوں نے اپنی پاکیزگی و شرافت کے اظہار کے لئے کہا۔ کیونکہ حضرت یوسف (عليه السلام) اور بنیامین، ان کے سگے اور حقیقی بھائی نہیں تھے، علاتی بھائی تھے، بعض مفسرین نے یوسف (عليه السلام) کی چوری کے لئے دو راز کار باتیں نقل کی ہیں جو کسی مستند ماخذ پر مبنی نہیں ہیں۔ صحیح بات یہی معلوم ہوتی ہے کہ انہوں نے اپنے کو تو نہایت با اخلاق اور باکردار باور کرایا اور یوسف (عليه السلام) اور بنیامین کو کمزور کردار کا اور دروغ گوئی سے کام لیتے ہوئے انہیں چور اور بے ایمان ثابت کرنے کی کوشش کی۔
  2. 2 حضرت یوسف (عليه السلام) کے اس قول سے بھی معلوم ہوتا ہے کہ انہوں نے حضرت یوسف (عليه السلام) کی طرف چوری کے انتساب میں صریح کذب بیانی کا ارتکاب کیا۔

12:77 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ یوسف
0/111
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي یوسف 12:77 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 12:77

Al-Mukhtasar

77- یوسف علیہ السلام کے بھائیوں نے کہا: اگر اس نے چوری کی ہے تو یہ کوئی انوکھی بات نہیں۔ اس کے چوری کرنے سے پہلے اس کے حقیقی بھائی نے بھی چوری کی تھی۔ ان کی مراد یوسف علیہ السلام تھے۔ یوسف علیہ السلام کو ان کی اس بات سے جو تکلیف پہنچی، اسے وہ چھپا گئے اور ان کے سامنے اس کا اظہار نہ کیا۔ اپنے دل میں ان سے کہا: جس حسد اور بری حرکت کا تم نے پہلے ارتکاب کیا تھا، وہ بالکل اسی طرح اب اس مقام پر بھی موجود ہے اور اللہ تعالیٰ اس بہتان کو زیادہ جانتا ہے جو تم لگا رہے ہو۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
13
الفاظ کی تعداد
24
مدینہ مصحف (604 صفحات)
244
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
244
نسخ مصحف (612 صفحات)
245
آیت 12:77 کس سورت میں ہے؟

سورۃ یوسف (يوسف). 114 میں سے سورت نمبر 12 · آیات کی تعداد: 111.

آیت 12:77 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 13.

آیت 12:77 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 244 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 244 · نسخ مصحف (612 صفحات): 245.

آیت 12:77 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 24.

آیت 12:77 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 12:77: حروف کی تعداد 84، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 12:77 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 12:77 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,673 ہے۔

سورۃ یوسف میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ یوسف: آیات کی تعداد 111۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 12 پر ہے۔

سورۃ یوسف مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ یوسف مکی ہے۔

کیا آیت 12:77 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 12:77 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ یوسف کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 111 آیات اور 1,777 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play