سورۃ یوسف 12:80 يوسف
یہ سورۃ یوسف کی 111 آیات میں سے آیت 80 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1676، پارہ 13۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 245 پر ہے۔
فَلَمَّا ٱسۡتَيۡـَٔسُواْ مِنۡهُ خَلَصُواْ نَجِيّٗاۖ قَالَ كَبِيرُهُمۡ أَلَمۡ تَعۡلَمُوٓاْ أَنَّ أَبَاكُمۡ قَدۡ أَخَذَ عَلَيۡكُم مَّوۡثِقٗا مِّنَ ٱللَّهِ وَمِن قَبۡلُ مَا فَرَّطتُمۡ فِي يُوسُفَۖ فَلَنۡ أَبۡرَحَ ٱلۡأَرۡضَ حَتَّىٰ يَأۡذَنَ لِيٓ أَبِيٓ أَوۡ يَحۡكُمَ ٱللَّهُ لِيۖ وَهُوَ خَيۡرُ ٱلۡحَٰكِمِينَ
جب یہ اس سے مایوس ہو گئے تو تنہائی میں بیٹھ کر مشوره کرنے لگے1 ۔ ان میں جو سب سے بڑا تھا اس نے کہا تمہیں معلوم نہیں کہ تمہارے والد نے تم سے اللہ کی قسم لے کر پختہ قول قرار لیا ہے اور اس سے پہلے یوسف کے بارے میں تم کوتاہی کر چکے ہو۔ پس میں تو اس سرزمین سے نہ ٹلوں گا جب تک کہ والد صاحب خود مجھے اجازت نہ دیں2 یا اللہ تعالیٰ میرے معاملے کا فیصلہ کر دے، وہی بہترین فیصلہ کرنے واﻻ ہے.3
مترجم کے حواشی (3)
- 1 کیونکہ بنیامین کو چھوڑ کر جانا ان کے لئے کٹھن مرحلا تھا، وہ باپ کو منہ دکھانے کے قابل نہ رہے تھے۔ اس لئے باہم مشورہ کرنے لگے کہ اب کیا کیا جائے؟
- 2 اس کے بڑے بھائی اس صورت حال میں باپ کا سامنے کرنے کی اپنے اندر سکت اور ہمت نہیں پائی، تو صاف کہہ دیا کہ میں تو یہاں سے اس وقت تک نہیں جاؤں گا جب تک خود والد صاحب تفتیش کر کے میری بےگناہی کا یقین نہ کرلیں اور مجھے آنے کی اجازت نہ دیں۔
- 3 اللہ میرے لئے معاملہ فیصل کردے۔ کا مطلب یہ ہے کہ کسی طرح یوسف (عليه السلام) (عزیز مصر) بنیامین کو چھوڑ دے اور میرے ساتھ جانے کی اجازت دے دے، یا یہ مطلب ہے کہ اللہ تعالیٰ مجھے اتنی قوت عطا کردے کہ میں بنیامین کو تلوار یعنی طاقت کے ذریعے سے چھڑوا کر اپنے ساتھ لے جاؤں ۔
12:80 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 12:80
Al-Mukhtasar
80- پھر جب وہ اس بات سے مایوس ہوگئے کہ یوسف علیہ السلام ان کی بات مانیں گے تو لوگوں سے الگ ہو کر باہم مشورہ کرنے لگے۔ ان کے بڑے بھائی نے کہا: میں تمھیں یاد دہانی کراتا ہوں کہ تمھارے باپ نے تم سے اللہ کے نام پر پختہ عہد لیا تھا کہ تم ان کے بیٹے کو ضرور ان کے پاس واپس لاؤ گے الا یہ کہ تم ایسی مصیبت میں گھر جاؤ جس میں تم بے بس ہو جاؤ۔ اس سے پہلے تم یوسف علیہ السلام کے بارے میں بھی کوتاہی کر چکے ہو اور اس کے بارے میں اپنے باپ سے کیا ہوا وعدہ بھی تم نے پورا نہیں کیا۔ میں تو کسی صورت بھی مصر سے نہیں جاؤں گا جب تک میرے والد مجھے اپنے پاس واپس آنے کی اجازت نہیں دیں گے یا اللہ تعالیٰ میرے لیے کوئی فیصلہ کر دے کہ میں اپنا بھائی چھڑا لوں اور اللہ تعالیٰ بہترین فیصلہ کرنے والا ہے۔ وہ حق اور عدل کے ساتھ فیصلہ کرتا ہے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 13
- الفاظ کی تعداد
- 37
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 245
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 245
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 246
آیت 12:80 کس سورت میں ہے؟
سورۃ یوسف (يوسف). 114 میں سے سورت نمبر 12 · آیات کی تعداد: 111.
آیت 12:80 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 13.
آیت 12:80 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 245 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 245 · نسخ مصحف (612 صفحات): 246.
آیت 12:80 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 37.
آیت 12:80 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 12:80: حروف کی تعداد 138، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 12:80 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 12:80 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,676 ہے۔
سورۃ یوسف میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ یوسف: آیات کی تعداد 111۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 12 پر ہے۔
سورۃ یوسف مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ یوسف مکی ہے۔
کیا آیت 12:80 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 12:80 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ یوسف کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 111 آیات اور 1,777 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔