سورۃ یوسف 12:81 يوسف
یہ سورۃ یوسف کی 111 آیات میں سے آیت 81 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1677، پارہ 13۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 245 پر ہے۔
ٱرۡجِعُوٓاْ إِلَىٰٓ أَبِيكُمۡ فَقُولُواْ يَٰٓأَبَانَآ إِنَّ ٱبۡنَكَ سَرَقَ وَمَا شَهِدۡنَآ إِلَّا بِمَا عَلِمۡنَا وَمَا كُنَّا لِلۡغَيۡبِ حَٰفِظِينَ
تم سب والد صاحب کی خدمت میں واپس جاؤ اور کہو کہ اباجی! آپ کے صاحبزادے نے چوری کی اور ہم نے وہی گواہی دی تھی جو ہم جانتے تھے1 ۔ ہم کچھ غیب کی حفاﻇت کرنے والے نہ تھے.2
مترجم کے حواشی (2)
- 1 یعنی ہم نے جو عہد کیا تھا کہ ہم بنیامین کو باحفاظت واپس لے آئیں گے، تو یہ ہم نے اپنے علم کے مطابق عہد کیا تھا، بعد میں جو واقعہ پیش آگیا اور جس کی وجہ سے بنیامین کو ہمیں چھوڑنا پڑا، یہ تو ہمارے وہم و گمان میں بھی نہ تھا۔ دوسرا مطلب یہ ہے ہم نے چوری کی جو سزا بیان کی تھی چور کو ہی چوری کے بدلے میں رکھ لیا جائے، تو یہ سزا ہم نے اپنے علم کے مطابق ہی تجویز کی تھی۔ اس میں کسی قسم کی بدنیتی شامل نہیں تھی۔ لیکن یہ اتفاق کی بات تھی کہ جب سامان کی تلاشی لی گئی تو مسروقہ کٹورا بنیامین کے سامان سے نکل آیا۔
- 2 یعنی مستقبل میں پیش آنے والے واقعات سے ہم بےخبر تھے۔
12:81 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 12:81
Al-Mukhtasar
81- بڑے بھائی نے مزید کہا: تم اپنے باپ کے پاس چلے جاؤ اور ان سے کہو کہ آپ کے بیٹے نے چوری کی ہے اور اس چوری کے جرم میں عزیز مصر نے اسے غلام بنا لیا ہے۔ ہم نے جو مشاہدہ کیا ہے وہی بتا رہے ہیں کہ پیمانہ اس کے سامان سے برآمد ہوا ہے۔ ہمیں معلوم نہ تھا کہ وہ چوری کرے گا۔ اگر ہمیں اس بات کا علم ہوتا تو ہم اسے واپس لانے کا آپ سے عہد نہ کرتے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 13
- الفاظ کی تعداد
- 17
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 245
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 245
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 246
آیت 12:81 کس سورت میں ہے؟
سورۃ یوسف (يوسف). 114 میں سے سورت نمبر 12 · آیات کی تعداد: 111.
آیت 12:81 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 13.
آیت 12:81 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 245 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 245 · نسخ مصحف (612 صفحات): 246.
آیت 12:81 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 17.
آیت 12:81 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 12:81: حروف کی تعداد 70، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 12:81 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 12:81 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,677 ہے۔
سورۃ یوسف میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ یوسف: آیات کی تعداد 111۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 12 پر ہے۔
سورۃ یوسف مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ یوسف مکی ہے۔
کیا آیت 12:81 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 12:81 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ یوسف کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 111 آیات اور 1,777 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔