سورۃ یوسف 12:96 يوسف
یہ سورۃ یوسف کی 111 آیات میں سے آیت 96 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1692، پارہ 13۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 247 پر ہے۔
فَلَمَّآ أَن جَآءَ ٱلۡبَشِيرُ أَلۡقَىٰهُ عَلَىٰ وَجۡهِهِۦ فَٱرۡتَدَّ بَصِيرٗاۖ قَالَ أَلَمۡ أَقُل لَّكُمۡ إِنِّيٓ أَعۡلَمُ مِنَ ٱللَّهِ مَا لَا تَعۡلَمُونَ
جب خوشخبری دینے والے نے پہنچ کر ان کے منھ پر وه کرتا ڈاﻻ اسی وقت وه پھر سے بینا ہوگئے1 ۔ کہا! کیا میں تم سے نہ کہا کرتا تھا کہ میں اللہ کی طرف سے وه باتیں جانتا ہوں جو تم نہیں جانتے.2
مترجم کے حواشی (2)
- 1 یعنی جب وہ خوشخبری دینے والا آگیا اور آکر وہ قمیص حضرت یعقوب (عليه السلام) کے چہرے پر ڈال دی تو اس سے معجزانہ طور پر ان کی بینائی بحال ہوگئی۔
- 2 کیونکہ میرے پاس ایک ذریعہ علم وحی بھی ہے، جو تم میں سے کسی کے پاس نہیں ہے۔ اس وحی کے ذریعے سے اللہ تعالٰی اپنے پیغمبروں کو حالات سے مشیت و مصلحت آگاہ کرتا رہتا ہے۔
12:96 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 12:96
Al-Mukhtasar
96- چنانچہ جب مخبر یعقوب علیہ السلام کے پاس خوش کرنے والی خبر لایا اور اس نے یوسف علیہ السلام کی قمیص ان کے چہرے پر ڈالی تو وہ بینا ہوگئے۔ تب انھوں نے اپنے بیٹوں سے کہا: میں نے تم سے کہا نہ تھا کہ بلاشبہ میں اللہ تعالیٰ کے لطف و احسان کو زیادہ جانتا ہوں جسے تم نہیں جانتے؟
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 13
- الفاظ کی تعداد
- 20
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 247
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 247
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 248
آیت 12:96 کس سورت میں ہے؟
سورۃ یوسف (يوسف). 114 میں سے سورت نمبر 12 · آیات کی تعداد: 111.
آیت 12:96 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 13.
آیت 12:96 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 247 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 247 · نسخ مصحف (612 صفحات): 248.
آیت 12:96 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 20.
آیت 12:96 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 12:96: حروف کی تعداد 72، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 12:96 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 12:96 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,692 ہے۔
سورۃ یوسف میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ یوسف: آیات کی تعداد 111۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 12 پر ہے۔
سورۃ یوسف مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ یوسف مکی ہے۔
کیا آیت 12:96 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 12:96 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ یوسف کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 111 آیات اور 1,777 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔