مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
سورۃ کے بارے میں
سورۃ الضحیٰ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 93 پر ہے، یہ مکی ہے اور اس کی آیات کی تعداد 11 ہے۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 596 سے شروع ہوتی ہے۔
بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ
وَٱلضُّحَىٰ
قسم ہے چاشت کے وقت کی.1
مترجم کے حواشی (1)
- 1 چاشت ( ضُحًى) اس وقت کو کہتے ہیں، جب سورج بلند ہوتا ہے۔ یہاں مراد پورا دن ہے۔
وَٱلَّيۡلِ إِذَا سَجَىٰ
اور قسم ہے رات کی جب چھا جائے.1
مترجم کے حواشی (1)
- 1 سَجَى کے معنی ہیں سکن، جب ساکن ہو جائے۔ یعنی جب اندھیرا مکمل چھا جائے، کیونکہ اس وقت ہر چیز ساکن ہو جاتی ہے۔
مَا وَدَّعَكَ رَبُّكَ وَمَا قَلَىٰ
نہ تو تیرے رب نے تجھے چھوڑا ہے اور نہ وه بیزار ہو گیا ہے.1
مترجم کے حواشی (1)
- 1 جیسا کہ کافر سمجھ رہے ہیں۔
وَلَلۡأٓخِرَةُ خَيۡرٞ لَّكَ مِنَ ٱلۡأُولَىٰ
یقیناً تیرے لئے انجام آغاز سے بہتر ہوگا.1
مترجم کے حواشی (1)
- 1 یا آخرت دنیا سے بہتر ہے۔ دونوں مفہوم معانی کے اعتبار سے صحیح ہیں۔
وَلَسَوۡفَ يُعۡطِيكَ رَبُّكَ فَتَرۡضَىٰٓ
تجھے تیرا رب بہت جلد (انعام) دے گا اور تو راضی (وخوش) ہو جائے گا.1
مترجم کے حواشی (1)
- 1 اس سے دنیا کی فتوحات اور آخرت کا اجر وثواب مراد ہے۔ اس میں وہ حق شفاعت بھی داخل ہے جو آپ (صلى الله عليه وسلم) کو اپنی امت کے گناہ گاروں کے لئے ملے گا۔
أَلَمۡ يَجِدۡكَ يَتِيمٗا فَـَٔاوَىٰ
کیا اس نے تجھے یتیم پا کر جگہ نہیں دی.1
مترجم کے حواشی (1)
- 1 یعنی باپ کے سہارے سے بھی تو محروم تھا، ہم نے تیری دست گیری اور چارہ سازی کی۔
وَوَجَدَكَ ضَآلّٗا فَهَدَىٰ
اور تجھے راه بھوﻻ پا کر ہدایت نہیں دی.1
مترجم کے حواشی (1)
- 1 یعنی تجھے دین شریعت اور ایمان کا پتہ نہیں تھا، ہم نے تجھے راہ یاب کیا، نبوت سے نوازا اور کتاب نازل کی، ورنہ اس سے قبل تو ہدایت کے لئے سرگرداں تھا۔
وَوَجَدَكَ عَآئِلٗا فَأَغۡنَىٰ
اور تجھے نادار پاکر تونگر نہیں بنا دیا؟1
مترجم کے حواشی (1)
- 1 تونگر کا مطلب ہے، اپنے سوا تجھ کو ہر ایک سے بےنیاز کر دیا، پس تو فقر میں صابر اور غنا میں شاکر رہا۔ جیسے خود نبی (صلى الله عليه وسلم) کا بھی فرمان ہے کہ تونگری، ساز وسامان کی کثرت کا نام نہیں ہے، اصل تونگری دل کی تونگری ہے۔ ( صحيح مسلم، كتاب الزكاة، باب ليس الغنى عن كثرة العرض ) ۔
فَأَمَّا ٱلۡيَتِيمَ فَلَا تَقۡهَرۡ
پس یتیم پر تو بھی سختی نہ کیا کر.1
مترجم کے حواشی (1)
- 1 بلکہ اس کے ساتھ نرمی واحسان کا معاملہ کر۔
وَأَمَّا ٱلسَّآئِلَ فَلَا تَنۡهَرۡ
اور نہ سوال کرنے والے کو ڈانٹ ڈپٹ.1
مترجم کے حواشی (1)
- 1 یعنی اس سے سختی اور تکبر نہ کر، اور نہ درشت اور تلخ لہجہ اختیار کر۔ بلکہ جواب بھی دینا ہو تو پیار اور محبت سے دو۔
وَأَمَّا بِنِعۡمَةِ رَبِّكَ فَحَدِّثۡ
اور اپنے رب کی نعمتوں کو بیان کرتا ره.1
مترجم کے حواشی (1)
- 1 یعنی اللہ نے تجھ پر جو احسانات کئے ہیں، مثلاً ہدایت اور رسالت ونبوت سے نوازا، یتیمی کے باوجود تیری کفالت وسرپرستی کا انتظام کیا۔ تجھے قناعت وتونگری عطا کی وغیرہ۔ انہیں جذبات تشکر وممنونیت کے ساتھ بیان کرتا رہ۔ اس سے معلوم ہوا کہ اللہ کے انعامات کا تذکرہ اور ان کا اظہار اللہ کو پسند ہے لیکن تکبر اور فخر کے طور پر نہیں بلکہ اللہ کے فضل وکرم اور اس کے احسان سے زیر بار ہوتے ہوئے اور اس کی قدرت وطاقت سے ڈرتے ہوئے کہ کہیں وہ ہمیں ان نعمتوں سے محروم نہ کر دے۔
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
مصحف میں سورۃ الضحیٰ
- نزول
- مکی
- پارہ
- 30
- الفاظ کی تعداد
- 40
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 596
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 602
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 603
سورۃ الضحیٰ کے بارے میں سوالات
سورۃ الضحیٰ میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ الضحیٰ: آیات کی تعداد 11۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 93 پر ہے۔
سورۃ الضحیٰ کس پارے میں ہے؟
سورۃ الضحیٰ: پارہ 30 (کل 30 پارے)۔
سورۃ الضحیٰ مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ الضحیٰ مکی ہے۔
سورۃ الضحیٰ کس صفحے پر ہے؟
سورۃ الضحیٰ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں: 596۔ انڈو پاک مصحف (610 صفحات) میں: 602۔ نسخ مصحف (612 صفحات) میں: 603۔
سورۃ الضحیٰ میں کتنے الفاظ ہیں؟
سورۃ الضحیٰ: الفاظ کی تعداد 40، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے۔
سورۃ الضحیٰ میں کتنے عربی حروف ہیں؟
سورۃ الضحیٰ: حروف کی تعداد 165، اسی عثمانی متن سے، اعراب کے بغیر۔
سورۃ الضحیٰ قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
سورۃ الضحیٰ قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 6,080 سے آیت نمبر 6,090 تک ہے۔
کیا سورۃ الضحیٰ میں سجدے کی آیت ہے؟
نہیں۔ مدینہ مصحف میں سورۃ الضحیٰ پر سجدے کی کوئی علامت نہیں؛ 114 سورتوں میں سے 14 میں سجدے کی آیت ہے۔
کیا سورۃ الضحیٰ سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ سورۃ الضحیٰ کی تمام 11 آیات یہاں آیت بہ آیت، 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہیں، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ الضحیٰ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 11 آیات اور 40 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔
سورۃ الضحیٰ سنیں
- Mishary Alafasy مشاري العفاسي حفص عن عاصممرتل
- AbdulBaset (Murattal) عبدالباسط عبدالصمد حفص عن عاصممرتل
- AbdulBaset AbdulSamad عبدالباسط عبدالصمد حفص عن عاصممجود
- Minshawi (Murattal) محمد صديق المنشاوي حفص عن عاصممرتل
- As-Sudais عبدالرحمن السديس حفص عن عاصممرتل
- Abu Bakr ash-Shatri أبو بكر الشاطري حفص عن عاصممرتل