مواد پر جائیں

سورۃ الاحقاف 46:8 الأحقاف

یہ سورۃ الاحقاف کی 35 آیات میں سے آیت 8 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 4518، پارہ 26۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 503 پر ہے۔

أَمۡ يَقُولُونَ ٱفۡتَرَىٰهُۖ قُلۡ إِنِ ٱفۡتَرَيۡتُهُۥ فَلَا تَمۡلِكُونَ لِي مِنَ ٱللَّهِ شَيۡـًٔاۖ هُوَ أَعۡلَمُ بِمَا تُفِيضُونَ فِيهِۚ كَفَىٰ بِهِۦ شَهِيدَۢا بَيۡنِي وَبَيۡنَكُمۡۖ وَهُوَ ٱلۡغَفُورُ ٱلرَّحِيمُ

کیا وه کہتے ہیں کہ اسے تو اس نے خود گھڑ لیا1 ہے آپ کہہ دیجئے! کہ اگر میں ہی اسے بنا ﻻیا ہوں تو تم میرے لئے اللہ کی طرف سے کسی چیز کا اختیار نہیں رکھتے2، تم اس (قرآن) کے بارے میں جو کچھ کہہ سن رہے ہو اسے اللہ خوب جانتا ہے3، میرے اور تمہارے درمیان گواہی کے لئے وہی کافی ہے4، اور وه بخشنے واﻻ مہربان ہے.5

مترجم کے حواشی (5)
  1. 1 اس حق سے مراد، جو ان کےپاس آیا، قرآن کریم ہے، اس کے اعجاز اور قوت تاثیر کو دیکھ کر وہ اسے جادو سے تعبیر کرتے، پھر اس سے بھی انحراف کرکے یا اس سے بھی بات نہ بنتی تو کہتے کہ یہ تو محمد ( (صلى الله عليه وسلم) ) کااپنا گھڑا ہوا کلام ہے۔
  2. 2 یعنی اگر تمہاری یہ بات صحیح ہو کہ میں اللہ کا بنایا ہوا رسول نہیں ہوں اور یہ کلام بھی میرا اپنا گھڑا ہوا ہے، پھر تو یقیناً میں بڑا مجرم ہوں، اللہ تعالیٰ اتنے بڑے جھوٹ پر مجھے پکڑے بغیر تو نہیں چھوڑے گا۔ اور اگر ایسی کوئی گرفت ہوئی تو پھر سمجھ لینا کہ میں جھوٹا ہوں اور میری کوئی مدد بھی مت کرنا۔ بلکہ ایسی حالت میں مجھے مواخذہ الٰہی سے بچانے کا تمہیں کوئی اختیار ہی نہیں ہوگا۔ اسی مضمون کو دوسرے مقام پر اس طرح بیان فرمایا گیا ہے «وَلَوْ تَقَوَّلَ عَلَيْنَا بَعْضَ الأَقَاوِيلِ ، لأَخَذْنَا مِنْهُ بِالْيَمِينِ ، ثُمَّ لَقَطَعْنَا مِنْهُ الْوَتِينَ ،فَمَا مِنْكُمْ مِنْ أَحَدٍ عَنْهُ حَاجِزِينَ» (الحاقة ،44۔ 47)۔
  3. 3 یعنی جس جس انداز سے بھی تم قرآن کی تکذیب کرتے ہو، کبھی اسے جادو، کبھی کہانت اور کبھی گھڑا ہوا کہتے ہو، اللہ اسے خوب جانتا ہے۔ یعنی وہی تمہاری ان مزموم حرکتوں کا تمہیں بدلہ دے گا۔
  4. 4 وہ اس بات کی گواہی کے لئے کافی ہے کہ یہ قرآن اسی کی طرف سے نازل ہوا ہے اور وہی تمہاری تکذیب ومخالفت کا بھی گواہ ہے۔ اس میں بھی ان کے لئے سخت وعید ہے۔
  5. 5 اس کے لئے جو توبہ کرلے، ایمان لے آئے اور قرآن کو اللہ تعالیٰ کا سچا کلام مان لے۔ مطلب ہے کہ ابھی بھی وقت ہے کہ توبہ کرکے اللہ کی مغفرت ورحمت کے مستحق بن جاؤ۔

46:8 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ الاحقاف
0/35
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي الاحقاف 46:8 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 46:8

Al-Mukhtasar

8- کیا وہ مشرک یہ کہتے ہیں: بلاشبہ محمد( صلى اللہ عليہ وسلم ) نے یہ قرآن گھڑ لیا ہے اور اسے اللہ کی طرف منسوب کر دیا ہے؟! اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! ان سے کہہ دیں: اگر میں نے اسے اپنی طرف سے گھڑا ہے اور اللہ تعالیٰ مجھے عذاب دینے کا ارادہ کرے تو تم مجھے کسی طرح بچا نہیں سکتے، پھر میں اس پر جھوٹ گھڑ کر اپنے آپ کو عذاب میں مبتلا کیوں کروں گا؟ اللہ تعالیٰ اس طعن کو خوب جانتا ہے جو تم قرآن پر کرتے ہو اور جو الزام مجھ پر لگاتے ہو۔ میرے اور تمھارے درمیان اسی کی گواہی کافی ہے اور وہی اپنے توبہ کرنے والے بندوں کے گناہوں کو بے حد معاف کرنے والا، ان پر نہایت مہربان ہے۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
26
الفاظ کی تعداد
25
مدینہ مصحف (604 صفحات)
503
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
502
نسخ مصحف (612 صفحات)
503
آیت 46:8 کس سورت میں ہے؟

سورۃ الاحقاف (الأحقاف). 114 میں سے سورت نمبر 46 · آیات کی تعداد: 35.

آیت 46:8 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 26.

آیت 46:8 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 503 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 502 · نسخ مصحف (612 صفحات): 503.

آیت 46:8 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 25.

آیت 46:8 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 46:8: حروف کی تعداد 99، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 46:8 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 46:8 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 4,518 ہے۔

سورۃ الاحقاف میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ الاحقاف: آیات کی تعداد 35۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 46 پر ہے۔

سورۃ الاحقاف مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ الاحقاف مکی ہے۔

کیا آیت 46:8 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 46:8 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ الاحقاف کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 35 آیات اور 643 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play