سورۃ الاحقاف 46:9 الأحقاف
یہ سورۃ الاحقاف کی 35 آیات میں سے آیت 9 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 4519، پارہ 26۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 503 پر ہے۔
قُلۡ مَا كُنتُ بِدۡعٗا مِّنَ ٱلرُّسُلِ وَمَآ أَدۡرِي مَا يُفۡعَلُ بِي وَلَا بِكُمۡۖ إِنۡ أَتَّبِعُ إِلَّا مَا يُوحَىٰٓ إِلَيَّ وَمَآ أَنَا۠ إِلَّا نَذِيرٞ مُّبِينٞ
آپ کہہ دیجئے! کہ میں کوئی بالکل انوکھا پیغمبر تو نہیں1 نہ مجھے یہ معلوم ہے کہ میرے ساتھ اور تمہارے ساتھ کیا کیا جائے گا2۔ میں تو صرف اسی کی پیروی کرتا ہوں جو میری طرف وحی بھیجی جاتی ہے اور میں تو صرف علیاﻻعلان آگاه کر دینے واﻻ ہوں.
مترجم کے حواشی (2)
- 1 یعنی پہلا اور انوکھا رسول تو نہیں ہوں، بلکہ مجھ سے پہلے بھی متعدد رسول آچکے ہیں۔
- 2 یعنی دنیا میں۔ میں مکے میں ہی رہوں گا یا یہاں سے نکلنے پر مجھے مجبور ہونا پڑے گا۔ مجھے موت طبعی آئے گی یا تمہارے ہاتھوں میرا قتل ہوگا؟ تم جلد ہی سزا سے دوچار ہو گے یا لمبی مہلت تمہیں دی جائے گی؟ ان تمام باتوں کا علم صرف اللہ کو ہے، مجھے نہیں معلوم کہ میرے ساتھ یا تمہارے ساتھ کل کیا ہوگا؟ تاہم آخرت کے بارے میں یقینی علم ہے کہ اہل ایمان جنت میں اور کافر جہنم میں جائیں گے۔ اور حدیث میں جو آتا ہے کہ نبی (صلى الله عليه وسلم) نے بعض صحابہ (رضي الله عنهم) کی وفات پر، جب ان کے بارے میں حسن ظن کا اظہار کیا گیا، تو فرمایا ”وَاللهِ مَا أَدْرِي -وَأَنَا رَسُولُ اللهِ- مَا يُفْعَلُ بِي وَلا بِكُمْ“ (صحيح بخاري، مناقب الأنصار ، باب مقدم النبي وأصحابه إلى المدينة) اللہ کی قسم، مجھے اللہ کا رسول ہونے کے باوجود علم نہیں کہ قیامت کو میرے اور تمہارے ساتھ کیا کیا جائے گا؟ اس سے کسی ایک معین شخص کے قطعی انجام کے علم کی نفی ہے۔ الا یہ کہ ان کی بابت بھی نص موجود ہو۔ جیسے عشرہ مبشرہ اور اصحاب بدر وغیرہ۔
46:9 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 46:9
Al-Mukhtasar
9- اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! ان مشرکوں سے کہہ دیں جو آپ کی نبوت کو جھٹلاتے ہیں: میں کوئی پہلا رسول نہیں ہوں جسے اللہ تعالیٰ نے بھیجا ہے، کہ تم میری دعوت کو عجیب سمجھو۔ یقیناً مجھ سے پہلے بہت سے رسول گزرے ہیں۔ میں نہیں جانتا کہ اللہ تعالیٰ میرے ساتھ اور تمھارے ساتھ دنیا میں کیا کرے گا۔ میں تو صرف اس وحی کی پیروی کرتا ہوں جو میری طرف اللہ تعالیٰ کرتا ہے، اس لیے میں جو کچھ کہتا اور کرتا ہوں، وہ صرف اس کی وحی کے مطابق ہوتا ہے۔ میں تو صرف ڈرانے والا ہوں، تمھیں کھلم کھلا اللہ کے عذاب سے ڈراتا ہوں۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 26
- الفاظ کی تعداد
- 24
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 503
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 503
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 504
آیت 46:9 کس سورت میں ہے؟
سورۃ الاحقاف (الأحقاف). 114 میں سے سورت نمبر 46 · آیات کی تعداد: 35.
آیت 46:9 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 26.
آیت 46:9 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 503 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 503 · نسخ مصحف (612 صفحات): 504.
آیت 46:9 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 24.
آیت 46:9 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 46:9: حروف کی تعداد 74، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 46:9 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 46:9 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 4,519 ہے۔
سورۃ الاحقاف میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ الاحقاف: آیات کی تعداد 35۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 46 پر ہے۔
سورۃ الاحقاف مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ الاحقاف مکی ہے۔
کیا آیت 46:9 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 46:9 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ الاحقاف کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 35 آیات اور 643 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔