سورۃ الاحزاب 33:60 الأحزاب
یہ سورۃ الاحزاب کی 73 آیات میں سے آیت 60 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 3593، پارہ 22۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 426 پر ہے۔
۞ لَّئِن لَّمۡ يَنتَهِ ٱلۡمُنَٰفِقُونَ وَٱلَّذِينَ فِي قُلُوبِهِم مَّرَضٞ وَٱلۡمُرۡجِفُونَ فِي ٱلۡمَدِينَةِ لَنُغۡرِيَنَّكَ بِهِمۡ ثُمَّ لَا يُجَاوِرُونَكَ فِيهَآ إِلَّا قَلِيلٗا
اگر (اب بھی) یہ منافق اور وه جن کے دلوں میں بیماری ہے اور وه لوگ جو مدینہ میں غلط افواہیں اڑانے والے ہیں1 باز نہ آئے تو ہم آپ کو ان (کی تباہی) پر مسلط کردیں گے پھر تو وه چند دن ہی آپ کے ساتھ اس (شہر) میں ره سکیں گے.
مترجم کے حواشی (1)
- 1 مسلمانوں کے حوصلے پست کرنے کے لئے منافقین افواہیں اڑاتے رہتے تھے کہ مسلمان فلاں علاقے میں مغلوب ہوگئے، یا دشمن کا لشکر جرار حملہ آور ہونے کے لئے آرہا ہے، وغیرہ وغیرہ۔
33:60 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 33:60
Al-Mukhtasar
60- اگر منافق اپنے نفاق، یعنی دل میں کفر چھپانے اور زبان سے اسلام کا اظہار کرنے سے باز نہ آئے، نیز جن لوگوں کے دلوں میں ان کے شہوتوں میں مگن رہنے کی وجہ سے برائی ہے اور جو مدینہ طیبہ میں ایمان والوں کے درمیان انتشار پھیلانے کے لیے جھوٹی خبریں پھیلاتے ہیں، وہ باز نہ آئے تو اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! ہم انھیں سزا دینے کا آپ کو حکم دیں گے اور ہم ضرور آپ کو ان پر مسلط کر دیں گے، پھر وہ آپ کے ساتھ مدینے میں تھوڑی مدت ہی رہ سکیں گے کیونکہ زمین میں ان کے فساد پھیلانے کی وجہ سے انھیں ہلاک کر دیا جائے گا یا انھیں وہاں سے نکال دیا جائے گا۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 22
- الفاظ کی تعداد
- 19
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 426
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 426
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 427
آیت 33:60 کس سورت میں ہے؟
سورۃ الاحزاب (الأحزاب). 114 میں سے سورت نمبر 33 · آیات کی تعداد: 73.
آیت 33:60 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 22.
آیت 33:60 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 426 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 426 · نسخ مصحف (612 صفحات): 427.
آیت 33:60 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 19.
آیت 33:60 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 33:60: حروف کی تعداد 86، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 33:60 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 33:60 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 3,593 ہے۔
سورۃ الاحزاب میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ الاحزاب: آیات کی تعداد 73۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 33 پر ہے۔
سورۃ الاحزاب مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ الاحزاب مدنی ہے۔
کیا آیت 33:60 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 33:60 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ الاحزاب کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 73 آیات اور 1,287 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔