مواد پر جائیں

سورۃ الاحزاب 33:73 الأحزاب

یہ سورۃ الاحزاب کی 73 آیات میں سے آیت 73 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 3606، پارہ 22۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 427 پر ہے۔

لِّيُعَذِّبَ ٱللَّهُ ٱلۡمُنَٰفِقِينَ وَٱلۡمُنَٰفِقَٰتِ وَٱلۡمُشۡرِكِينَ وَٱلۡمُشۡرِكَٰتِ وَيَتُوبَ ٱللَّهُ عَلَى ٱلۡمُؤۡمِنِينَ وَٱلۡمُؤۡمِنَٰتِۗ وَكَانَ ٱللَّهُ غَفُورٗا رَّحِيمَۢا

(یہ اس لئے) کہ اللہ تعالیٰ منافق مردوں عورتوں اور مشرک مردوں عورتوں کو سزا دے اور مومن مردوں عورتوں کی توبہ قبول فرمائے1 ، اور اللہ تعالیٰ بڑا ہی بخشنے واﻻ اور مہربان ہے.2

مترجم کے حواشی (2)
  1. 1 یعنی یہ بار گراں اٹھا کر اس نے اپنے نفس پر ظلم کا ارتکاب کیا اور اس کے مقتضیات سے اعراض یا اس کی قدر وقیمت سے غفلت کرکے جہالت کا مظاہرہ پیش کیا۔
  2. 2 اس کا تعلق حَمَلَهَا سے ہے یعنی انسان کو اس امانت کا ذمے دار بنانے سے مقصد یہ ہے کہ اہل نفاق واہل شرک کا نفاق وشرک اور اہل ایمان کا ایمان ظاہر ہوجائے اور پھر اس کے مطابق جزا وسزا دی جائے۔

33:73 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ الاحزاب
0/73
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي الاحزاب 33:73 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 33:73

Al-Mukhtasar

73- انسان نے اسے اللہ کی تقدیر کے مطابق اٹھایا تاکہ اللہ تعالیٰ منافق مردوں، منافق عورتوں اور مشرک مردوں اور مشرک عورتوں کو ان کے نفاق اور اللہ کے ساتھ شرک کرنے پر عذاب دے اور تاکہ اللہ تعالیٰ مومن مردوں اور مومن عورتوں کی توبہ قبول کرے جنھوں نے ان ذمہ داریوں کی امانت کو اچھے طریقے سے نبھایا۔ اللہ تعالیٰ اپنے توبہ کرنے والے بندوں کے گناہ بے حد بخشنے والا اور ان پر نہایت رحم کرنے والا ہے۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
22
الفاظ کی تعداد
15
مدینہ مصحف (604 صفحات)
427
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
427
نسخ مصحف (612 صفحات)
428
آیت 33:73 کس سورت میں ہے؟

سورۃ الاحزاب (الأحزاب). 114 میں سے سورت نمبر 33 · آیات کی تعداد: 73.

آیت 33:73 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 22.

آیت 33:73 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 427 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 427 · نسخ مصحف (612 صفحات): 428.

آیت 33:73 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 15.

آیت 33:73 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 33:73: حروف کی تعداد 88، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 33:73 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 33:73 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 3,606 ہے۔

سورۃ الاحزاب میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ الاحزاب: آیات کی تعداد 73۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 33 پر ہے۔

سورۃ الاحزاب مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ الاحزاب مدنی ہے۔

کیا آیت 33:73 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 33:73 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ الاحزاب کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 73 آیات اور 1,287 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play