سورۃ الانبیاء 21:19 الأنبياء
یہ سورۃ الانبیاء کی 112 آیات میں سے آیت 19 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 2502، پارہ 17۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 323 پر ہے۔
وَلَهُۥ مَن فِي ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلۡأَرۡضِۚ وَمَنۡ عِندَهُۥ لَا يَسۡتَكۡبِرُونَ عَنۡ عِبَادَتِهِۦ وَلَا يَسۡتَحۡسِرُونَ
آسمانوں اور زمین میں جو ہے اسی اللہ کا ہے1 اور جو اس کے پاس ہیں2 وه اس کی عبادت سے نہ سرکشی کرتے ہیں اور نہ تھکتے ہیں.
مترجم کے حواشی (2)
- 1 سب اسی کی ملک اور اسی کے غلام ہیں، پھر جب تم کسی غلام کو اپنا بیٹا اور کسی لونڈی کو بیوی بنانے کے لئے تیار نہیں ہوتے۔ تو اللہ تعالٰی اپنے مملوکین اور غلاموں میں سے بعض کو بیٹا اور بعض کو بیوی کس طرح بنا سکتا ہے؟۔
- 2 اس سے مراد فرشتے ہیں، وہ بھی اس کے غلام اور بندے ہیں، ان الفاظ سے ان کا شرف و اکرام بھی ظاہر ہو رہا ہے کہ وہ اس کی بارگاہ کے مقربین ہیں۔ اس کی بیٹیاں نہیں ہیں جیسا کہ مشرکین کا عقیدہ تھا۔
21:19 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 21:19
Al-Mukhtasar
چونکہ بیوی اور اولاد بنانے سے محتاجی کا اشارہ ملتا ہے تو اللہ تعالیٰ نے واضح فرمایا کہ وہ اس کائنات کا مالک ہے، چنانچہ فرمایا:
19- اللہ اکیلے ہی کے لیے آسمانوں اور زمین کی بادشاہت ہے اور اس کے ہاں جو فرشتے ہیں، وہ اس کی عبادت سے تکبر کرتے ہیں نہ عبادت کرتے کرتے تھکتے ہیں۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 17
- الفاظ کی تعداد
- 13
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 323
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 323
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 324
آیت 21:19 کس سورت میں ہے؟
سورۃ الانبیاء (الأنبياء). 114 میں سے سورت نمبر 21 · آیات کی تعداد: 112.
آیت 21:19 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 17.
آیت 21:19 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 323 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 323 · نسخ مصحف (612 صفحات): 324.
آیت 21:19 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 13.
آیت 21:19 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 21:19: حروف کی تعداد 55، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 21:19 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 21:19 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 2,502 ہے۔
سورۃ الانبیاء میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ الانبیاء: آیات کی تعداد 112۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 21 پر ہے۔
سورۃ الانبیاء مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ الانبیاء مکی ہے۔
کیا آیت 21:19 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 21:19 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ الانبیاء کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 112 آیات اور 1,169 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔