سورۃ الانفال 8:19 الأنفال
یہ سورۃ الانفال کی 75 آیات میں سے آیت 19 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1179، پارہ 9۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 179 پر ہے۔
إِن تَسۡتَفۡتِحُواْ فَقَدۡ جَآءَكُمُ ٱلۡفَتۡحُۖ وَإِن تَنتَهُواْ فَهُوَ خَيۡرٞ لَّكُمۡۖ وَإِن تَعُودُواْ نَعُدۡ وَلَن تُغۡنِيَ عَنكُمۡ فِئَتُكُمۡ شَيۡـٔٗا وَلَوۡ كَثُرَتۡ وَأَنَّ ٱللَّهَ مَعَ ٱلۡمُؤۡمِنِينَ
اگر تم لوگ فیصلہ چاہتے ہو تو وه فیصلہ تمہارے سامنے آموجود ہوا1 اور اگر باز آجاؤ تو یہ تمہارے لیے نہایت خوب ہے اور اگر تم پھر وہی کام کرو گے تو ہم بھی پھر وہی کام کریں گے اور تمہاری جمعیت تمہارے ذرا بھی کام نہ آئے گی گو کتنی زیاده ہو اور واقعی بات یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ ایمان والوں کے ساتھ ہے۔
مترجم کے حواشی (1)
- 1 ابوجہل وغیرہ روسائے قریش نے مکہ سے نکلتے وقت دعا کی تھی کہ ”یا اللہ ہم میں سے جو تیرا زیادہ نافرمان اور قاطع رحم ہے، کل کو تو اسے ہلاک کر دے“ اپنے طور پر وہ مسلمانوں کو قاطع رحم اور نافرمان سمجھتے تھے، اس لیے اس قسم کی دعا کی۔ اب جب اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں کو فتح نصیب فرما دی تو اللہ تعالیٰ ان کافروں سے کہہ رہا ہے کہ تم فتح یعنی حق اور باطل کے درمیان فیصلہ طلب کر رہے تھے تو وہ فیصلہ تو سامنے آچکا ہے، اس لیے اب تم کفر سے باز آجاؤ ، تو تمہارے لیے بہتر ہے اور اگر پھر تم دوبارہ مسلمانوں کے مقابلے میں آؤ گے تو ہم بھی دوبارہ ان کی مدد کریں گے اور تمہاری جماعت کثرت کے باوجود تمہارے کچھ کام نہ آئے گی۔
8:19 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 8:19
Al-Mukhtasar
19- اے مشرکو! اگر تمھارا یہ مطالبہ تھا کہ اللہ تعالیٰ ظالموں اور زیادتی کرنے والوں پر اپنا عذاب نازل کرے تو وہ اللہ نے تم پر عذاب نازل کر کے پورا کر دیا ہے، چنانچہ اس نے تم پر ایسا عذاب نازل کیا ہے جو تمھارے لیے سزا اور متقین کے لیے نصیحت ہے۔ اگر تم یہ دعا مانگنے سے باز رہتے تو تمھارے لیے بہتر ہوتا۔ ہوسکتا ہے اللہ تمھیں مہلت دے دیتا اور تم سے جلد انتقام نہ لیتا۔ اگر تم نے دوبارہ ایسی دعا کی یا ایمان والوں سے جنگ کی تو ہم بھی دوبارہ تم پر عذاب نازل کریں گے اور اہلِ ایمان کی مدد کریں گے۔ اہلِ ایمان کی قلت کے باوجود تمھیں تمھارا گٹھ جوڑ اور تمھارے مددگار اللہ سے ہرگز نہیں بچا سکیں گے، خواہ وہ تعداد اور تیاری میں کتنے ہی زیادہ کیوں نہ ہوں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنی نصرت و تائید کے ذریعے سے مومنوں کے ساتھ ہے اور جس کے ساتھ اللہ ہو، اس پر کوئی غالب نہیں آسکتا۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 9
- الفاظ کی تعداد
- 24
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 179
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 179
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 180
آیت 8:19 کس سورت میں ہے؟
سورۃ الانفال (الأنفال). 114 میں سے سورت نمبر 8 · آیات کی تعداد: 75.
آیت 8:19 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 9.
آیت 8:19 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 179 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 179 · نسخ مصحف (612 صفحات): 180.
آیت 8:19 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 24.
آیت 8:19 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 8:19: حروف کی تعداد 97، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 8:19 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 8:19 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,179 ہے۔
سورۃ الانفال میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ الانفال: آیات کی تعداد 75۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 8 پر ہے۔
سورۃ الانفال مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ الانفال مدنی ہے۔
کیا آیت 8:19 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 8:19 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ الانفال کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 75 آیات اور 1,233 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔