سورۃ الاعراف 7:133 الأعراف
یہ سورۃ الاعراف کی 206 آیات میں سے آیت 133 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1087، پارہ 9۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 166 پر ہے۔
فَأَرۡسَلۡنَا عَلَيۡهِمُ ٱلطُّوفَانَ وَٱلۡجَرَادَ وَٱلۡقُمَّلَ وَٱلضَّفَادِعَ وَٱلدَّمَ ءَايَٰتٖ مُّفَصَّلَٰتٖ فَٱسۡتَكۡبَرُواْ وَكَانُواْ قَوۡمٗا مُّجۡرِمِينَ
پھر ہم نے ان پر طوفان بھیجا اور ٹڈیاں اور گھن کا کیڑا اور مینڈک اور خون، کہ یہ سب کھلے کھلے معجزے تھے1 ۔ سو وه تکبر کرتے رہے اور وه لوگ کچھ تھے ہی جرائم پیشہ۔
مترجم کے حواشی (1)
- 1 طوفان سے سیلاب یا کثرت بارش، جس سے ہر چیز غرق ہوگئی ، یا کثرت اموات مراد ہے، جس سے ہر گھر میں ماتم برپا ہوگیا۔ ”جَرَادٌ“ ٹڈی کو کہتے ہیں ، ٹڈی دل کا حملہ فصلوں کی ویرانی کے لیے مشہور ہے۔ یہ ٹڈیاں ان کے غلوں اور پھلوں کی فصلوں کو کھا کر چٹ کر جاتیں۔ ”قُمَّلٌ“ سے مراد جوں ہیں جو انسان کے جسم، کپڑے اور بالوں میں ہوجاتی ہیں یا گھن کا کیڑا ہے جو غلے میں لگ جاتا ہے تو اس کے بیشتر حصے کو ختم کر دیتا ہے۔ جووں سے انسان کو گھن بھی آتی ہے اور اس کی کثرت سے سخت پریشانی بھی ۔ اور جب یہ بطور عذاب ہوں تو اسے لاحق ہونے والی پریشانی کا اندازہ کیا جاسکتا ہے۔ اسی طرح گھن کا عذاب بھی معیشت کو کھوکھلا کر دینے کے لیے کافی ہے۔ ”ضَفَادِعُ“ ضَفْدَعَةٌ کی جمع ہے یہ مینڈک کو کہتے ہیں جو پانی اور جوہڑوں، چھپڑوں میں ہوتا ہے۔ یہ مینڈک ان کے کھانوں میں، بستروں میں، ابلے ہوئے غلوں میں غرض ہر جگہ اور ہر طرف مینڈک ہی مینڈک ہوگئے، جس سے ان کا کھانا پینا، سونا اور آرام کرنا حرام ہوگیا۔ ”دم“ (خون) سے مراد ہے پانی کا خون بن جانا، یوں پانی پینا ان کے لیے ناممکن ہوگیا۔ بعض نے خون سے مراد نکسیر کی بیماری لی ہے۔ یعنی ہر شخص کی ناک سے خون جاری ہوگیا، ”آيَاتٌ مُفَصَّلاتٌ“ یہ کھلے کھلے اور جدا جدا معجزے تھے، جو وقفے وقفے سے ان کے پاس آئے۔
7:133 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 7:133
Al-Mukhtasar
133- پھر ہم نے ان کی تکذیب اور ان کی دشمنی کی سزا دینے کے لیے ان پر بہت زیادہ پانی چھوڑ دیا جس سے ان کی کھیتیاں اور پھل ڈوب گئے، پھر ہم نے ان پر ٹڈیاں بھیجیں جنھوں نے ان کی فصلیں ویران کر دیں اور ہم نے ان پر کیڑے مسلط کیے جو کھیتی برباد کرتے ہیں یا انسانوں کے بالوں میں تکلیف دینے والی جوئیں پیدا کر دیں۔ ہم نے ان پر مینڈکوں کا عذاب نازل کیا۔ ان کے برتنوں، بستروں اور کھانے پینے کی چیزوں میں ہر طرف مینڈک ہی مینڈک ہوگئے۔ پھر ہم نے ان پر خون کا عذاب اتارا تو ان کے کنووں اور دریاؤں کا پانی خون میں بدل گیا۔ یہ سب ہم نے یکے بعد دیگرے وقفے وقفے سے الگ الگ واضح نشانیاں بھیجیں۔ لیکن اتنی سزاؤں کے باوجود وہ اللہ تعالیٰ پر ایمان لانے اور موسیٰ علیہ السلام کی لائی ہوئی شریعت کی تصدیق کرنے سے دور ہی ہوتے گئے۔ وہ گناہوں کا ارتکاب کرنے والے لوگ تھے۔ وہ نہ تو باطل چھوڑنے والے تھے اور نہ حق قبول کرنے والے تھے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 9
- الفاظ کی تعداد
- 13
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 166
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 166
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 167
آیت 7:133 کس سورت میں ہے؟
سورۃ الاعراف (الأعراف). 114 میں سے سورت نمبر 7 · آیات کی تعداد: 206.
آیت 7:133 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 9.
آیت 7:133 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 166 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 166 · نسخ مصحف (612 صفحات): 167.
آیت 7:133 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 13.
آیت 7:133 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 7:133: حروف کی تعداد 79، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 7:133 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 7:133 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,087 ہے۔
سورۃ الاعراف میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ الاعراف: آیات کی تعداد 206۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 7 پر ہے۔
سورۃ الاعراف مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ الاعراف مکی ہے۔
کیا آیت 7:133 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 7:133 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ الاعراف کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 206 آیات اور 3,320 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔