مواد پر جائیں

سورۃ الاعراف 7:176 الأعراف

یہ سورۃ الاعراف کی 206 آیات میں سے آیت 176 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1130، پارہ 9۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 173 پر ہے۔

وَلَوۡ شِئۡنَا لَرَفَعۡنَٰهُ بِهَا وَلَٰكِنَّهُۥٓ أَخۡلَدَ إِلَى ٱلۡأَرۡضِ وَٱتَّبَعَ هَوَىٰهُۚ فَمَثَلُهُۥ كَمَثَلِ ٱلۡكَلۡبِ إِن تَحۡمِلۡ عَلَيۡهِ يَلۡهَثۡ أَوۡ تَتۡرُكۡهُ يَلۡهَثۚ ذَّٰلِكَ مَثَلُ ٱلۡقَوۡمِ ٱلَّذِينَ كَذَّبُواْ بِـَٔايَٰتِنَاۚ فَٱقۡصُصِ ٱلۡقَصَصَ لَعَلَّهُمۡ يَتَفَكَّرُونَ

اور اگر ہم چاہتے تو اس کو ان آیتوں کی بدولت بلند مرتبہ کر دیتے لیکن وه تو دنیا کی طرف مائل ہوگیا اور اپنی نفسانی خواہش کی پیروی کرنے لگا سو اس کی حالت کتے کی سی ہوگئی کہ اگر تو اس پر حملہ کرے تب بھی ہانپے یا اس کو چھوڑ دے تب بھی ہانپے1 ، یہی حالت ان لوگوں کی ہے جنہوں نے ہماری آیتوں کو جھٹلایا۔ سو آپ اس حال کو بیان کر دیجئے شاید وه لوگ کچھ سوچیں۔2

مترجم کے حواشی (2)
  1. 1 ”لَهَثٌ“ کہتے ہیں تھکاوٹ یا پیاس وغیرہ کی وجہ سے زبان کے باہر نکالے کو۔ کتے کی یہ عادت ہے کہ تم اسے ڈانٹو ڈپٹو یا اس کے حال پر چھوڑ دو، دونوں حالتوں میں وہ بھونکنے سے باز نہیں آتا، اسی طرح اس کی یہ عادت بھی ہے کہ وہ شکم سیر ہویا بھوکا، تندرست ہو یا بیمار، تھکا ماندہ ہو یا توانا، ہر حال میں زبان باہر نکالنے ہانپتا رہتا ہے۔ یہی حال ایسے شخص کا ہے، اسے وعظ کرو یا نہ کرو، اس کا حال ایک ہی رہے گا اور دنیا کے مال ومتاع کے لیے اس کی رال ٹپکتی رہے گی۔
  2. 2 اور اس قسم کے لوگوں سے عبرت حاصل کرکے، گمراہی سے بچیں اور حق کو اپنائیں۔

7:176 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ الاعراف
0/206
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي الاعراف 7:176 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 7:176

Al-Mukhtasar

176- اگر ہم اسے ان آیات کے ذریعے سے نفع دینا چاہتے تو ہم ان کی بدولت اسے بلند مرتبہ دیتے، اس طرح کہ ہم اسے ان آیات و احکام پر عمل کی توفیق دیتے جس سے وہ دنیا و آخرت میں بلند مرتبہ پاتا، لیکن اس نے ذلت و رسوائی والا راستہ اختیار کیا اور وہ دنیاکو آخرت پر ترجیح دیتے ہوئے خواہشات کی طرف مائل ہوگیا اور اس باطل کے پیچھے لگ گیا جو اس کے دل کو اچھا لگا۔ دنیا کی شدید حرص میں اس کا حال اس کتے کی طرح ہوگیا جو ہر حال میں ہانپتا پھرتا ہے۔ اگر بیٹھا ہو تو بھی ہانپے اور اگر دھتکارا جائے تو بھی ہانپے۔ یہی مذکورہ مثال ان گمراہ لوگوں کی ہے جنھوں نے ہماری آیتوں کو جھٹلایا۔ اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! آپ انھیں یہ واقعات سنائیں شاید وہ جس گمراہی اور حق کو جھٹلانے میں غرق ہیں، اس سے باہر آنے کے بارے میں غور و فکر کریں۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
9
الفاظ کی تعداد
30
مدینہ مصحف (604 صفحات)
173
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
173
نسخ مصحف (612 صفحات)
174
آیت 7:176 کس سورت میں ہے؟

سورۃ الاعراف (الأعراف). 114 میں سے سورت نمبر 7 · آیات کی تعداد: 206.

آیت 7:176 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 9.

آیت 7:176 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 173 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 173 · نسخ مصحف (612 صفحات): 174.

آیت 7:176 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 30.

آیت 7:176 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 7:176: حروف کی تعداد 131، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 7:176 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 7:176 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,130 ہے۔

سورۃ الاعراف میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ الاعراف: آیات کی تعداد 206۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 7 پر ہے۔

سورۃ الاعراف مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ الاعراف مکی ہے۔

کیا آیت 7:176 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 7:176 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ الاعراف کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 206 آیات اور 3,320 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play