مواد پر جائیں

سورۃ الاعراف 7:175 الأعراف

یہ سورۃ الاعراف کی 206 آیات میں سے آیت 175 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1129، پارہ 9۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 173 پر ہے۔

وَٱتۡلُ عَلَيۡهِمۡ نَبَأَ ٱلَّذِيٓ ءَاتَيۡنَٰهُ ءَايَٰتِنَا فَٱنسَلَخَ مِنۡهَا فَأَتۡبَعَهُ ٱلشَّيۡطَٰنُ فَكَانَ مِنَ ٱلۡغَاوِينَ

اور ان لوگوں کو اس شخص کا حال پڑھ کر سنائیے کہ جس کو ہم نے اپنی آیتیں دیں پھر وه ان سے بالکل ہی نکل گیا، پھر شیطان اس کے پیچھے لگ گیا سو وه گمراه لوگوں میں شامل ہوگیا۔1

مترجم کے حواشی (1)
  1. 1 مفسرین نے اسے کسی ایک متعین شخص سے متعلق قرار دیا ہے جسے کتاب الٰہی کا علم حاصل تھا لیکن پھر وہ دنیا اور شیطان کے پیچھے لگ کر گمراہ ہوگیا ۔ تاہم اس کی تعیین میں کوئی مستند بات مروی بھی نہیں۔ اس لیے اس تکلیف کی ضرورت نہیں ہے۔ یہ عام ہے اور ایسے افراد ہر امت اور ہر دور میں ہوتے رہے ہیں، جو بھی اس صفت کا حامل ہوگا، وہ اس کا مصداق قرار پائے گا۔

7:175 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ الاعراف
0/206
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي الاعراف 7:175 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 7:175

Al-Mukhtasar

175- اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! آپ بنی اسرائیل کو انھی کے آدمی کا حال پڑھ کر سنائیں جسے ہم نے اپنی آیات دیں۔ اس نے انھیں سیکھا اور اس حق کو سمجھا جس پر وہ آیات دلالت کر رہی تھیں، لیکن اس نے ان پر عمل نہ کیا بلکہ انھیں چھوڑ کر ان سے الگ ہوگیا تو شیطان اس کے پیچھے لگ گیا اور اس کا دوست بن گیا۔ اس طرح وہ شخص ہدایت یافتہ اور نجات پانے والا ہونے کے بعد گمراہ اور تباہ و برباد ہوگیا۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
9
الفاظ کی تعداد
13
مدینہ مصحف (604 صفحات)
173
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
173
نسخ مصحف (612 صفحات)
174
آیت 7:175 کس سورت میں ہے؟

سورۃ الاعراف (الأعراف). 114 میں سے سورت نمبر 7 · آیات کی تعداد: 206.

آیت 7:175 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 9.

آیت 7:175 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 173 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 173 · نسخ مصحف (612 صفحات): 174.

آیت 7:175 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 13.

آیت 7:175 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 7:175: حروف کی تعداد 63، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 7:175 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 7:175 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,129 ہے۔

سورۃ الاعراف میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ الاعراف: آیات کی تعداد 206۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 7 پر ہے۔

سورۃ الاعراف مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ الاعراف مکی ہے۔

کیا آیت 7:175 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 7:175 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ الاعراف کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 206 آیات اور 3,320 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play