سورۃ الاعراف 7:46 الأعراف
یہ سورۃ الاعراف کی 206 آیات میں سے آیت 46 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1000، پارہ 8۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 156 پر ہے۔
وَبَيۡنَهُمَا حِجَابٞۚ وَعَلَى ٱلۡأَعۡرَافِ رِجَالٞ يَعۡرِفُونَ كُلَّۢا بِسِيمَىٰهُمۡۚ وَنَادَوۡاْ أَصۡحَٰبَ ٱلۡجَنَّةِ أَن سَلَٰمٌ عَلَيۡكُمۡۚ لَمۡ يَدۡخُلُوهَا وَهُمۡ يَطۡمَعُونَ
اور ان دونوں کے درمیان ایک آڑ ہوگی1 اور اعراف کے اوپر بہت سے آدمی ہوں گے وه لوگ2، ہر ایک کو ان کے قیافہ سے پہچانیں گے3 اور اہل جنت کو پکار کر کہیں گے، السلام علیکم! ابھی یہ اہل اعراف جنت میں داخل نہیں ہوئے ہوں گے اور اس کے امیدوار ہوں گے۔4
مترجم کے حواشی (4)
- 1 ان دونوں کے درمیان سے مراد جنت دوزخ کے درمیان یا کافروں اور مومنوں کے درمیان ہے۔ حجاب (آڑ) سے وہ فصیل (دیوار) مراد ہے جس کا ذکر سورۂ حدید میں ہے «فَضُرِبَ بَيْنَهُمْ بِسُورٍ لَهُ بَابٌ» (الحديد: 13) پس ان کے درمیان ایک دیوار کھڑی کردی جائے گی، جس میں ایک دروازہ ہوگا یہی اعراف کی دیوار ہے۔
- 2 یہ کون ہوں گے؟ ان کی تعیین میں مفسرین کے درمیان خاصا اختلاف ہے۔ اکثر مفسرین کے نزدیک یہ وہ لوگ ہوں گے جن کی نیکیاں اور برائیاں برابر ہوں گی۔ ان کی نیکیاں جہنم میں جانے سے اور برائیاں جنت میں جانے سے مانع ہوں گی اور یوں اللہ تعالیٰ کی طرف سے قطعی فیصلہ ہونے تک وہ درمیان میں معلق رہیں گے۔
- 3 ”سِيمَاءٌ“ کے معنی علامت کے ہیں۔ جنتیوں کے چہرے روشن اور تروتازہ اور جہنمیوں کے چہرے سیاہ اور آنکھیں نیلی ہوں گی۔ اس طرح وہ دونوں قسم کے لوگوں کو پہچان لیں گے۔
- 4 یہاں ”يَطْمَعُونَ“ کے معنی بعض لوگوں نے يَعْلَمُونَ کے کئے ہیں یعنی ان کو علم ہوگا کہ وہ عنقریب جنت میں داخل کردیئے جائیں گے۔
7:46 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 7:46
Al-Mukhtasar
46- اور ان دونوں گروہوں، یعنی جنتیوں اور دوزخیوں کے درمیان ایک بلند آڑ ہوگی جسے ’اعراف‘ کہا جائے گا۔ اس بلند آڑ پر کچھ لوگ ہوں گے جن کی نیکیاں اور گناہ برابر ہوں گے اور وہ جنت والوں کو ان کے روشن چہروں جیسی علامات سے پہچانیں گے اور دوزخ والوں کو ان کی رو سیاہی جیسی نشانیوں سے پہچانیں گے۔ یہ لوگ اہلِ جنت کی عزت و تکریم کی خاطر ان سے یوں مخاطب ہوں گے: تم پر سلام ہو۔ یہ اعراف والے ابھی جنت میں داخل نہیں ہوئے ہوں گے جبکہ اللہ تعالیٰ کی رحمت سے اس میں داخل ہونے کی امید رکھتے ہوں گے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 8
- الفاظ کی تعداد
- 18
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 156
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 156
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 157
آیت 7:46 کس سورت میں ہے؟
سورۃ الاعراف (الأعراف). 114 میں سے سورت نمبر 7 · آیات کی تعداد: 206.
آیت 7:46 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 8.
آیت 7:46 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 156 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 156 · نسخ مصحف (612 صفحات): 157.
آیت 7:46 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 18.
آیت 7:46 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 7:46: حروف کی تعداد 85، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 7:46 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 7:46 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,000 ہے۔
سورۃ الاعراف میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ الاعراف: آیات کی تعداد 206۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 7 پر ہے۔
سورۃ الاعراف مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ الاعراف مکی ہے۔
کیا آیت 7:46 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 7:46 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ الاعراف کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 206 آیات اور 3,320 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔