مواد پر جائیں

سورۃ البقرہ 2:134 البقرة

یہ سورۃ البقرہ کی 286 آیات میں سے آیت 134 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 141، پارہ 1۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 20 پر ہے۔

تِلۡكَ أُمَّةٞ قَدۡ خَلَتۡۖ لَهَا مَا كَسَبَتۡ وَلَكُم مَّا كَسَبۡتُمۡۖ وَلَا تُسۡـَٔلُونَ عَمَّا كَانُواْ يَعۡمَلُونَ

یہ جماعت تو گزر چکی، جو انہوں نے کیا وه ان کے لئے ہے اور جو تم کرو گے تمہارے لئے ہے۔ ان کے اعمال کے بارے میں تم نہیں پوچھے جاؤ گے۔1

مترجم کے حواشی (1)
  1. 1 یہ بھی یہود کو کہا جارہا ہے کہ تمہارے آباواجداد میں جو انبیا وصالحین ہو گزرے ہیں، ان کی طرف نسبت کا کوئی فائدہ نہیں۔ انہوں نے جو کچھ کیا ہے، اس کا صلہ انہیں ہی ملے گا، تمہیں نہیں، تمہیں تو وہی کچھ ملے گا جو تم کماؤ گے۔ اس سے معلوم ہوا کہ اسلاف کی نیکیوں پر اعتماد اور سہارا غلط ہے۔ اصل چیز ایمان اور عمل صالح ہی ہے جو پچھلے صالحین کا بھی سرمایہ تھا اور قیامت تک آنے والے انسانوں کی نجات کا بھی واحد ذریعہ ہے۔

2:134 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ البقرہ
0/286
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي البقرہ 2:134 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 2:134

Al-Mukhtasar

134- وہ ایک جماعت تھی جو تم سے پہلی امتوں کی طرح گزر گئی اور جو کچھ انھوں نے آگے بھیجا، وہ اس کے انجام کو پہنچ گئے۔ انھوں نے جواچھائی، برائی کی اس کا ثواب، عذاب انھی کے لیے ہے اور تمھارے لیے وہ ہے جو تم کرو گے۔ تم ان کے اعمال کے جواب دہ نہیں اور نہ تمھارے اعمال کی ان سے باز پرس ہوگی۔ کوئی کسی دوسرے کے گناہ میں نہیں پکڑا جائے گا بلکہ ہر ایک کو اسی کا بدلہ ملے گا جو اس نے آگے بھیجا، لہٰذا کسی ایسے شخص کا عمل جو گزر چکا ہے،تمھیں اپنے اعمال کا جائزہ لینے سے غافل نہ کر دے۔ کسی کو اللہ کی رحمت کے بعد اپنے نیک اعمال کے سوا ہرگز کوئی چیز فائدہ نہ دے گی۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
1
الفاظ کی تعداد
15
مدینہ مصحف (604 صفحات)
20
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
20
نسخ مصحف (612 صفحات)
21
آیت 2:134 کس سورت میں ہے؟

سورۃ البقرہ (البقرة). 114 میں سے سورت نمبر 2 · آیات کی تعداد: 286.

آیت 2:134 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 1.

آیت 2:134 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 20 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 20 · نسخ مصحف (612 صفحات): 21.

آیت 2:134 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 15.

آیت 2:134 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 2:134: حروف کی تعداد 54، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 2:134 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 2:134 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 141 ہے۔

سورۃ البقرہ میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ البقرہ: آیات کی تعداد 286۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 2 پر ہے۔

سورۃ البقرہ مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ البقرہ مدنی ہے۔

کیا آیت 2:134 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 2:134 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ البقرہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 286 آیات اور 6,116 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play