سورۃ البقرہ 2:142 البقرة
یہ سورۃ البقرہ کی 286 آیات میں سے آیت 142 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 149، پارہ 2۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 22 پر ہے۔
۞ سَيَقُولُ ٱلسُّفَهَآءُ مِنَ ٱلنَّاسِ مَا وَلَّىٰهُمۡ عَن قِبۡلَتِهِمُ ٱلَّتِي كَانُواْ عَلَيۡهَاۚ قُل لِّلَّهِ ٱلۡمَشۡرِقُ وَٱلۡمَغۡرِبُۚ يَهۡدِي مَن يَشَآءُ إِلَىٰ صِرَٰطٖ مُّسۡتَقِيمٖ
عنقریب نادان لوگ کہیں گے کہ جس قبلہ پر یہ تھے اس سے انہیں کس چیز نے ہٹایا؟ آپ کہہ دیجیئے کہ مشرق ومغرب کا مالک اللہ تعالیٰ ہی ہے1 وه جسے چاہے سیدھی راه کی ہدایت کردے۔
مترجم کے حواشی (1)
- 1 جب آنحضرت (صلى الله عليه وسلم) مکے سے ہجرت کرکے مدینہ تشریف لے گئے تو ، مہینے تک بیت المقدس کی طرف رخ کرکے نماز پڑھتے رہے، درآں حالیکہ آپ (صلى الله عليه وسلم) کی خواہش تھی کہ خانہ کعبہ کی طرف رخ کرکے نماز پڑھی جائے جو قبلہء ابراہیمی ہے اس کے لئے آپ دعا بھی فرماتے اور بار بار آسمان کی طرف نظر اٹھاتے۔ بالآخر اللہ تعالیٰ نے تحویل قبلہ کا حکم دے دیا، جس پر یہودیوں اور منافقین نے شور مچا دیا، حالانکہ نماز اللہ کی ایک عبادت ہے اور عبادت میں عابد کو جس طرح حکم ہوتا ہے، اس طرح کرنے کا وہ پابند ہوتا ہے، اس لئے جس طرف اللہ نے رخ پھیر دیا، اس طرف پھر جانا ضروری تھا۔ علاوہ ازیں جس اللہ کی عبادت کرنی ہے مشرق، مغرب ساری جہتیں اسی کی ہیں، اس لئے جہتوں کی کوئی اہمیت نہیں، ہر جہت میں اللہ تعالیٰ کی عبادت ہوسکتی ہے، بشرطیکہ اس جہت کو اختیار کرنے کا حکم اللہ نے دیا ہو۔ تحویل قبلہ کا یہ حکم نماز عصر کے وقت آیا اور عصر کی نماز خانہ کعبہ کی طرف رخ کرکے پڑھی گئی۔
2:142 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 2:142
Al-Mukhtasar
142- عنقریب کم عقل، جاہل یہودی اور ان کی روش پر چلنے والے منافق کہیں گے کہ مسلمانوں کو اپنے پہلے قبلے بیت المقدس سے کس چیز نے پھیر دیا ہے؟ اے نبی! آپ انھیں جواب دیں کہ اللہ ہی مشرق و مغرب اور دیگر سمتوں کا مالک ہے۔ وہ اپنے بندوں کو جس سمت چاہے منہ کرنے کا حکم دے، اس کی مرضی! وہ پاک ذات جسے چاہتی ہے سیدھی راہ دکھاتی ہے جس میں کوئی کجی اور انحراف نہیں ہے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 2
- الفاظ کی تعداد
- 21
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 22
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 22
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 23
آیت 2:142 کس سورت میں ہے؟
سورۃ البقرہ (البقرة). 114 میں سے سورت نمبر 2 · آیات کی تعداد: 286.
آیت 2:142 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 2.
آیت 2:142 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 22 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 22 · نسخ مصحف (612 صفحات): 23.
آیت 2:142 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 21.
آیت 2:142 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 2:142: حروف کی تعداد 88، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 2:142 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 2:142 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 149 ہے۔
سورۃ البقرہ میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ البقرہ: آیات کی تعداد 286۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 2 پر ہے۔
سورۃ البقرہ مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ البقرہ مدنی ہے۔
کیا آیت 2:142 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 2:142 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ البقرہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 286 آیات اور 6,116 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔