سورۃ البقرہ 2:141 البقرة
یہ سورۃ البقرہ کی 286 آیات میں سے آیت 141 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 148، پارہ 1۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 21 پر ہے۔
تِلۡكَ أُمَّةٞ قَدۡ خَلَتۡۖ لَهَا مَا كَسَبَتۡ وَلَكُم مَّا كَسَبۡتُمۡۖ وَلَا تُسۡـَٔلُونَ عَمَّا كَانُواْ يَعۡمَلُونَ
یہ امت ہے جو گزرچکی، جو انہوں نے کیا ان کے لئے ہے اور جو تم نے کیا تمہارے لئے، تم ان کےاعمال کے بارے میں سوال نہ کئے جاؤ گے۔1
مترجم کے حواشی (1)
- 1 اس آیت میں پھر کسب وعمل کی اہمیت بیان فرما کر بزرگوں کی طرف انتساب یا ان پر اعتماد کو بےفائدہ قرار دیا گیا۔ کیوں کہ «مَنْ بَطَّأَ بِهِ عَمَلُهُ لَمْ يُسْرِعْ بِه نَسَبُه» (صحيح مسلم كتاب الذكر والدعاء باب فضل الاجتماع على تلاوة القرآن) ”جس کو اس کا عمل پیچھے چھوڑ گیا، اس کا نسب اسے آگے نہیں بڑھائے گا۔“ مطلب ہے کہ اسلاف کی نیکیوں سے تمہیں کوئی فائدہ اور ان کے گناہوں پر تم سے مواخذہ نہیں ہوگا، بلکہ ان کے عملوں کی بابت تم سے یا تمہارے عملوں کی بابت ان سے نہیں پوچھا جائے گا۔ «وَلا تَزِرُ وَازِرَةٌ وِزْرَ أُخْرَى» (فاطر۔ 18) «وَأَنْ لَيْسَ لِلإِنْسَانِ إِلا مَا سَعَى»(النجم۔39) ”کوئی کسی کا بوجھ نہیں اٹھائے گا۔ انسان کے لئے وہی کچھ ہے جس کی سعی اس نے کی۔“
2:141 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 2:141
Al-Mukhtasar
141- وہ ایک امت تھی جو تم سے پہلے گزر چکی ہے۔ اس نے جو عمل آگے بھیجے، وہ ان کے انجام کو پہنچ گئی ہے۔ انھوں نے جو عمل کیے، اس کا اچھا برا ان کے سر ہے اور تمھارے لیے وہ ہے جو تم نے کمایا۔ تم سے ان کے اعمال کے بارے میں پوچھا جائے گا نہ ان سے تمھارے اعمال کی باز پرس ہوگی۔ کوئی کسی دوسرے کے گناہ میں نہ پکڑا جائے گا اور نہ دوسرے کے عمل سے فائدہ اٹھا سکے گا بلکہ ہر ایک کو اسی کا بدلہ ملے گا جو اس نے آگے بھیجا۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 1
- الفاظ کی تعداد
- 15
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 21
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 21
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 22
آیت 2:141 کس سورت میں ہے؟
سورۃ البقرہ (البقرة). 114 میں سے سورت نمبر 2 · آیات کی تعداد: 286.
آیت 2:141 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 1.
آیت 2:141 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 21 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 21 · نسخ مصحف (612 صفحات): 22.
آیت 2:141 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 15.
آیت 2:141 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 2:141: حروف کی تعداد 54، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 2:141 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 2:141 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 148 ہے۔
سورۃ البقرہ میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ البقرہ: آیات کی تعداد 286۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 2 پر ہے۔
سورۃ البقرہ مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ البقرہ مدنی ہے۔
کیا آیت 2:141 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 2:141 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ البقرہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 286 آیات اور 6,116 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔