سورۃ البقرہ 2:145 البقرة
یہ سورۃ البقرہ کی 286 آیات میں سے آیت 145 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 152، پارہ 2۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 22 پر ہے۔
وَلَئِنۡ أَتَيۡتَ ٱلَّذِينَ أُوتُواْ ٱلۡكِتَٰبَ بِكُلِّ ءَايَةٖ مَّا تَبِعُواْ قِبۡلَتَكَۚ وَمَآ أَنتَ بِتَابِعٖ قِبۡلَتَهُمۡۚ وَمَا بَعۡضُهُم بِتَابِعٖ قِبۡلَةَ بَعۡضٖۚ وَلَئِنِ ٱتَّبَعۡتَ أَهۡوَآءَهُم مِّنۢ بَعۡدِ مَا جَآءَكَ مِنَ ٱلۡعِلۡمِ إِنَّكَ إِذٗا لَّمِنَ ٱلظَّٰلِمِينَ
اور آپ اگرچہ اہل کتاب کو تمام دلیلیں دے دیں لیکن وه آپ کے قبلے کی پیروی نہیں کریں گے1 اور نہ آپ ان کے قبلے کو ماننے والے ہیں2 اور نہ یہ آپس میں ایک دوسرے کے قبلے کو ماننے والے ہیں3 اور اگر آپ باوجودیکہ آپ کے پاس علم آچکا پھر بھی ان کی خواہشوں کے پیچھے لگ جائیں تو بالیقین آپ بھی ﻇالموں میں سے ہوجائیں گے۔4
مترجم کے حواشی (4)
- 1 کیوں کہ یہود کی مخالفت تو حسد وعناد کی بنا پر ہے، اس لئے دلائل کا ان پر کوئی اثر نہیں ہوگا۔ گویا اثرپذیری کے لئے ضروری ہے کہ انسان کا دل صاف ہو۔
- 2 کیوں کہ آپ (صلى الله عليه وسلم) وحی الٰہی کے پابند ہیں، جب تک آپ (صلى الله عليه وسلم) کو اللہ کی طرف سے ایسا حکم نہ ملے آپ ان کے قبلے کو کیوں کر اختیار کرسکتے ہیں۔
- 3 یہود کا قبلہ صخرۂ بیت المقدس اور عیسائیوں کا بیت المقدس کی شرقی جانب ہے۔ جب اہل کتاب کے یہ دو گروہ بھی ایک قبلے پر متفق نہیں تو مسلمانوں سے کیوں یہ توقع کرتے ہیں کہ وہ اس معاملے میں ان کی موافقت کریں گے۔
- 4 یہ وعید پہلے بھی گزرچکی ہے، مقصد امت کو متنبہ کرنا ہے کہ قرآن وحدیث کے علم کے باوجود اہل بدعت کے پیچھے لگنا، ظلم اور گمراہی ہے۔
2:145 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 2:145
Al-Mukhtasar
145- اللہ کی قسم! اے نبی! اگر آپ یہود و نصاریٰ کو دنیا جہان کے سارے دلائل بھی پیش کردیں کہ تحویلِ قبلہ برحق ہے، پھر بھی یہ لوگ آپ کے قبلے کی طرف رخ کر کے نماز نہیں پڑھیں گے کیونکہ وہ آپ کی لائی ہوئی شریعت سے دشمنی رکھتے اور حق کی اتباع کے سلسلے میں تکبر کرتے ہیں۔ آپ بھی ان کے قبلے کی طرف منہ نہیں کر سکتے کیونکہ اللہ تعالیٰ نے آپ کو اس سے پھیر دیا ہے بلکہ ان دونوں میں سے کوئی بھی دوسرے کے قبلے کی طرف رخ کرنے والا نہیں ہے کیونکہ ہر فریق دوسرے کو کافر کہتا ہے۔ اگر آپ نے قبلے یا دیگر شرعی احکام میں جن کے بارے میں آپ کے پاس دو ٹوک اور صحیح علم آچکا ہے، ان کی خواہشات کی اتباع اور احترام کیا تو آپ ہدایت کو چھوڑنے اور خواہشِ نفس کی پیروی کرنے کی و جہ سے ظالموں میں سے ہو جائیں گے۔ نبی صلى اللہ عليہ وسلم کو یہ خطاب آپ کی امت کو یہود و نصاریٰ کی پیروی اختیار کرنے کی خرابی اور قباحت سمجھانے اور اس سے خبردار کرنے کے لیے ہے کیونکہ آپ تو اللہ کے معصوم نبی تھے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 2
- الفاظ کی تعداد
- 32
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 22
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 22
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 23
آیت 2:145 کس سورت میں ہے؟
سورۃ البقرہ (البقرة). 114 میں سے سورت نمبر 2 · آیات کی تعداد: 286.
آیت 2:145 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 2.
آیت 2:145 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 22 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 22 · نسخ مصحف (612 صفحات): 23.
آیت 2:145 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 32.
آیت 2:145 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 2:145: حروف کی تعداد 129، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 2:145 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 2:145 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 152 ہے۔
سورۃ البقرہ میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ البقرہ: آیات کی تعداد 286۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 2 پر ہے۔
سورۃ البقرہ مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ البقرہ مدنی ہے۔
کیا آیت 2:145 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 2:145 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ البقرہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 286 آیات اور 6,116 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔