سورۃ البقرہ 2:146 البقرة
یہ سورۃ البقرہ کی 286 آیات میں سے آیت 146 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 153، پارہ 2۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 23 پر ہے۔
ٱلَّذِينَ ءَاتَيۡنَٰهُمُ ٱلۡكِتَٰبَ يَعۡرِفُونَهُۥ كَمَا يَعۡرِفُونَ أَبۡنَآءَهُمۡۖ وَإِنَّ فَرِيقٗا مِّنۡهُمۡ لَيَكۡتُمُونَ ٱلۡحَقَّ وَهُمۡ يَعۡلَمُونَ
جنہیں ہم نے کتاب دی ہے وه تو اسے ایسا پہچانتے ہیں جیسے کوئی اپنے بچوں کو پہچانے، ان کی ایک جماعت حق کو پہچان کر پھر چھپاتی ہے۔1
مترجم کے حواشی (1)
- 1 یہاں اہل کتاب کے ایک فریق کو حق کے چھپانے کا مجرم قرار دیا گیا ہے، کیوں کہ ان میں ایک فریق عبداللہ بن سلام (رضي الله عنه) جیسے لوگوں کا بھی تھا جو اپنے صدق وصفائے باطنی کی وجہ سے مشرف بہ اسلام ہوا۔
2:146 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 2:146
Al-Mukhtasar
146- یہود و نصاریٰ کے علماء جنھیں ہم نے کتاب عطا کی، وہ تحویلِ قبلہ کے معاملے سے آگاہ تھے کیونکہ ان کی کتابوں میں نبی محمد صلى اللہ عليہ وسلم کی نبوت کی جو علامتیں درج ہیں، ان میں تحویلِ قبلہ بھی ہے۔ وہ اس کو اسی طرح پہچانتے ہیں جس طرح اپنی اولاد کو پہچانتے اور دوسروں سے الگ کر لیتے ہیں لیکن اس کے باوجود ان کا ایک گروہ محض حسد کی وجہ سے آپ کے لائے ہوئے حق کو چھپاتا ہے، حالانکہ اسے پورا یقین ہے کہ وہ حق ہے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 2
- الفاظ کی تعداد
- 14
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 23
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 22
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 23
آیت 2:146 کس سورت میں ہے؟
سورۃ البقرہ (البقرة). 114 میں سے سورت نمبر 2 · آیات کی تعداد: 286.
آیت 2:146 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 2.
آیت 2:146 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 23 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 22 · نسخ مصحف (612 صفحات): 23.
آیت 2:146 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 14.
آیت 2:146 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 2:146: حروف کی تعداد 72، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 2:146 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 2:146 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 153 ہے۔
سورۃ البقرہ میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ البقرہ: آیات کی تعداد 286۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 2 پر ہے۔
سورۃ البقرہ مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ البقرہ مدنی ہے۔
کیا آیت 2:146 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 2:146 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ البقرہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 286 آیات اور 6,116 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔