سورۃ البقرہ 2:144 البقرة
یہ سورۃ البقرہ کی 286 آیات میں سے آیت 144 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 151، پارہ 2۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 22 پر ہے۔
قَدۡ نَرَىٰ تَقَلُّبَ وَجۡهِكَ فِي ٱلسَّمَآءِۖ فَلَنُوَلِّيَنَّكَ قِبۡلَةٗ تَرۡضَىٰهَاۚ فَوَلِّ وَجۡهَكَ شَطۡرَ ٱلۡمَسۡجِدِ ٱلۡحَرَامِۚ وَحَيۡثُ مَا كُنتُمۡ فَوَلُّواْ وُجُوهَكُمۡ شَطۡرَهُۥۗ وَإِنَّ ٱلَّذِينَ أُوتُواْ ٱلۡكِتَٰبَ لَيَعۡلَمُونَ أَنَّهُ ٱلۡحَقُّ مِن رَّبِّهِمۡۗ وَمَا ٱللَّهُ بِغَٰفِلٍ عَمَّا يَعۡمَلُونَ
ہم آپ کے چہرے کو بار بار آسمان کی طرف اٹھتے ہوئے دیکھ رہے ہیں، اب ہم آپ کو اس قبلہ کی جانب متوجہ کریں گے جس سے آپ خوش ہوجائیں، آپ اپنا منھ مسجد حرام کی طرف پھیر لیں اور آپ جہاں کہیں ہوں اپنا منھ اسی طرف پھیرا کریں۔ اہل کتاب کو اس بات کے اللہ کی طرف سے برحق ہونے کا قطعی علم ہے1 اور اللہ تعالیٰ ان اعمال سے غافل نہیں جو یہ کرتے ہیں۔
مترجم کے حواشی (1)
- 1 اہل کتاب کے مختلف صحیفوں میں خانہ کعبہ کے قبلۂ آخر الانبیاء ہونے کے واضح اشارات موجود ہیں۔ اس لئے اس کا برحق ہونا انہیں یقینی طور پر معلوم تھا، مگر ان کا نسلی غرور وحسد قبول حق میں رکاوٹ بن گیا۔
2:144 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 2:144
Al-Mukhtasar
144- اے نبی! قبلے کی تبدیلی کے لیے وحی کے انتظار میں آپ کی نگاہ کا آسمان کی طرف اٹھنا اور آپ کی بے چینی ہم نے دیکھ لی ہے، سو ہم بیت المقدس سے آپ کے پسندیدہ اور محبوب قبلے بیت اللہ کی طرف آپ کو پھیر دیتے ہیں، لہٰذا اب اپنا رخ بیت المقدس کے بجائے مکہ مکرمہ میں موجود اللہ کے گھر کی طرف کر لیجیے۔ اے مومنو! تم نماز کی ادائیگی کے وقت جہاں بھی ہو، اپنا رخ بیت اللہ کی طرف کرو۔ جہاں تک اہلِ کتاب یہود و نصاریٰ کی بات ہے تو وہ یقینی طور پر جانتے ہیں کہ مسلمانوں کا قبلہ تبدیل ہوگا، یہ ان کے خالق اور تمام معاملات کے مدبر اللہ ہی کا نازل کردہ حکم ہے کیونکہ یہ بات ان کی کتاب میں موجود ہے۔ اللہ تعالیٰ ان حق سے منہ موڑنے والوں کے عمل سے غافل نہیں بلکہ خوب آگاہ ہے اور عنقریب انھیں اس کی سزا بھی دے گا۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 2
- الفاظ کی تعداد
- 34
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 22
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 22
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 23
آیت 2:144 کس سورت میں ہے؟
سورۃ البقرہ (البقرة). 114 میں سے سورت نمبر 2 · آیات کی تعداد: 286.
آیت 2:144 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 2.
آیت 2:144 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 22 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 22 · نسخ مصحف (612 صفحات): 23.
آیت 2:144 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 34.
آیت 2:144 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 2:144: حروف کی تعداد 144، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 2:144 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 2:144 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 151 ہے۔
سورۃ البقرہ میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ البقرہ: آیات کی تعداد 286۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 2 پر ہے۔
سورۃ البقرہ مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ البقرہ مدنی ہے۔
کیا آیت 2:144 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 2:144 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ البقرہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 286 آیات اور 6,116 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔