سورۃ البقرہ 2:165 البقرة
یہ سورۃ البقرہ کی 286 آیات میں سے آیت 165 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 172، پارہ 2۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 25 پر ہے۔
وَمِنَ ٱلنَّاسِ مَن يَتَّخِذُ مِن دُونِ ٱللَّهِ أَندَادٗا يُحِبُّونَهُمۡ كَحُبِّ ٱللَّهِۖ وَٱلَّذِينَ ءَامَنُوٓاْ أَشَدُّ حُبّٗا لِّلَّهِۗ وَلَوۡ يَرَى ٱلَّذِينَ ظَلَمُوٓاْ إِذۡ يَرَوۡنَ ٱلۡعَذَابَ أَنَّ ٱلۡقُوَّةَ لِلَّهِ جَمِيعٗا وَأَنَّ ٱللَّهَ شَدِيدُ ٱلۡعَذَابِ
بعض لوگ ایسے بھی ہیں جو اللہ کے شریک اوروں کو ٹھہرا کر ان سے ایسی محبت رکھتے ہیں، جیسی محبت اللہ سے ہونی چاہیئے1 اور ایمان والے اللہ کی محبت میں بہت سخت ہوتے ہیں2 کاش کہ مشرک لوگ جانتے جب کہ اللہ کے عذاب کو دیکھ کر (جان لیں گے) کہ تمام طاقت اللہ ہی کو ہے اور اللہ تعالیٰ سخت عذاب دینے واﻻ ہے (تو ہرگز شرک نہ کرتے)۔
مترجم کے حواشی (2)
- 1 مذکورہ دلائل واضحہ اور براہین قاطعہ کے باوجود ایسے لوگ ہیں جو اللہ کو چھوڑ کر دوسروں کو اس کا شریک بنا لیتے ہیں اور ان سے اسی طرح محبت کرتے ہیں جس طرح اللہ سے کرنی چاہیے، بعثت محمدی کے وقت ہی ایسا نہیں تھا، شرک کے یہ مظاہر آج بھی عام ہیں، بلکہ اسلام کے نام لیواؤں کے اندر بھی یہ بیماری گھر کر گئی ہے، انہوں نے بھی نہ صرف غیر اللہ اور پیروں، فقیروں اور سجادہ نشینوں کو اپنا ماویٰ وملجا اور قبلۂ حاجات بنا رکھا ہے، بلکہ ان سے ان کی محبت، اللہ سے بھی زیادہ ہے اور توحید کا وعظ ان کو بھی اسی طرح کھلتا ہے جس طرح مشرکین مکہ کو اس سے تکلیفیں ہوتی تھی، جس کا نقشہ اللہ نے اس آیت میں کھینچا ہے : «وَإِذَا ذُكِرَ اللَّهُ وَحْدَهُ اشْمَأَزَّتْ قُلُوبُ الَّذِينَ لا يُؤْمِنُونَ بِالآخِرَةِ وَإِذَا ذُكِرَ الَّذِينَ مِنْ دُونِهِ إِذَا هُمْ يَسْتَبْشِرُونَ» (سورة الزمر:45) ”اور جب تنہا اللہ کا ذکر کیا جاتا ہے تو جو لوگ آخرت پر یقین نہیں رکھتے، ان کے دل سکڑ جاتے ہیں اور جب اس کے سوا اوروں کا ذکر کیا جاتا ہے تو خوش ہوجاتے ہیں۔“ «اشْمَأزَّتْ»، دلوں کا تنگ ہونا۔
- 2 تاہم اہل ایمان کو مشرکین کے برعکس اللہ تعالیٰ ہی سے سب سے زیادہ محبت ہوتی ہے۔ کیونکہ مشرکین جب سمندر وغیرہ میں پھنس جاتے ہیں تووہاں انہیں اپنے معبود بھول جاتے ہیں اور وہاں صرف اللہ تعالیٰ ہی کو پکارتے ہیں۔ «فَإِذَا رَكِبُوا فِي الْفُلْكِ دَعَوُا اللَّهَ مُخْلِصِينَ لَهُ الدِّينَ» (العنكبوت: 65) «وَإِذَا غَشِيَهُمْ مَوْجٌ كَالظُّلَلِ دَعَوُا اللَّهَ مُخْلِصِينَ لَهُ الدِّينَ» (لقمان:32) «وَظَنُّوا أَنَّهُمْ أُحِيطَ بِهِمْ دَعَوُا اللَّهَ مُخْلِصِينَ لَهُ الدِّينَ» (يونس: 22) ان سب کا خلاصہ یہ ہے کہ مشرکین سخت مصیبت میں مدد کے لئے صرف ایک اللہ کو پکارتے ہیں۔
2:165 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 2:165
Al-Mukhtasar
165- اتنے واضح دلائل کے باوجود کچھ لوگ اللہ کے سوا اوروں کو معبود بناتے ہیں اور انھیں اللہ تعالیٰ کا ساجھی اور ہمسر قرار دیتے ہیں۔ ان سے وہ اس طرح محبت کرتے ہیں جیسے اللہ سے محبت کرتے ہیں۔ ایمان والے اُس سے بڑھ کر اللہ تعالیٰ سے محبت کرتے ہیں جتنی وہ اپنے معبودوں سے محبت کرتے ہیں کیونکہ اہلِ ایمان اللہ کے ساتھ کسی کو شریک نہیں ٹھہراتے اور وہ آسانی اور تنگی میں اسی سے محبت کرتے ہیں۔ اس کے برعکس یہ لوگ صرف آسانی اور خوشحالی میں اپنے باطل معبودوں سے محبت کرتے ہیں جبکہ مشکلات میں وہ بھی اللہ کے سوا کسی کو نہیں پکارتے۔ شرک و کفر اور برائیوں کا ارتکاب کرنے والے یہ ظالم لوگ اگر آخرت میں ہونے والی اپنی حالت کو دیکھ لیں جب وہ عذاب کا مشاہدہ کریں گے تو انھیں یقین ہو جائے کہ طاقت کا سرچشمہ صرف اللہ تعالیٰ کی ذات ہے۔ وہ اپنے نافرمانوں کو سخت سزا دینے والا ہے۔ اگر یہ لوگ اس منظر کو اب دنیا میں دیکھ لیتے تو اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہراتے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 2
- الفاظ کی تعداد
- 31
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 25
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 25
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 26
آیت 2:165 کس سورت میں ہے؟
سورۃ البقرہ (البقرة). 114 میں سے سورت نمبر 2 · آیات کی تعداد: 286.
آیت 2:165 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 2.
آیت 2:165 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 25 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 25 · نسخ مصحف (612 صفحات): 26.
آیت 2:165 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 31.
آیت 2:165 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 2:165: حروف کی تعداد 124، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 2:165 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 2:165 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 172 ہے۔
سورۃ البقرہ میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ البقرہ: آیات کی تعداد 286۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 2 پر ہے۔
سورۃ البقرہ مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ البقرہ مدنی ہے۔
کیا آیت 2:165 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 2:165 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ البقرہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 286 آیات اور 6,116 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔