سورۃ البقرہ 2:194 البقرة
یہ سورۃ البقرہ کی 286 آیات میں سے آیت 194 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 201، پارہ 2۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 30 پر ہے۔
ٱلشَّهۡرُ ٱلۡحَرَامُ بِٱلشَّهۡرِ ٱلۡحَرَامِ وَٱلۡحُرُمَٰتُ قِصَاصٞۚ فَمَنِ ٱعۡتَدَىٰ عَلَيۡكُمۡ فَٱعۡتَدُواْ عَلَيۡهِ بِمِثۡلِ مَا ٱعۡتَدَىٰ عَلَيۡكُمۡۚ وَٱتَّقُواْ ٱللَّهَ وَٱعۡلَمُوٓاْ أَنَّ ٱللَّهَ مَعَ ٱلۡمُتَّقِينَ
حرمت والے مہینے حرمت والے مہینوں کے بدلے ہیں اور حرمتیں ادلے بدلے کی ہیں1 جو تم پر زیادتی کرے تم بھی اس پر اسی کے مثل زیادتی کرو جو تم پر کی ہے اور اللہ تعالیٰ سے ڈرتے رہا کرو اور جان رکھو کہ اللہ تعالیٰ پرہیزگاروں کے ساتھ ہے۔
مترجم کے حواشی (1)
- 1 6 ہجری میں رسول اللہ (صلى الله عليه وسلم) چودہ سو صحابہ (رضي الله عنهم) کو ساتھ لے کر عمرہ کے لئے گئے تھے، لیکن کفار مکہ نے انہیں مکہ نہیں جانے دیا اور یہ طے پایا کہ آئندہ سال مسلمان تین دن کے لئے عمرہ کرنے کی غرض سے مکہ آسکیں گے۔ یہ مہینہ تھا جو حرمت والے مہینوں میں سے ایک ہے۔ جب دوسرے سال مسلمان حسب معاہدہ اسی مہینے میں عمرہ کرنے کے لئے جانے لگے تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیات نازل فرمائیں۔ مطلب یہ ہے کہ اس دفعہ بھی اگر کفار مکہ اس مہینے کی حرمت پامال کرکے (گزشتہ سال کی طرح) تمہیں مکہ میں جانے سے روکیں تو تم بھی اس کی حرمت کو نظرانداز کرکے ان سے بھرپور مقابلہ کرو۔ حرمتوں کو ملحوظ رکھنے میں بدلہ ہے، یعنی وہ حرمت کا خیال رکھیں تو تم بھی رکھو، بصورت دیگر تم بھی حرمت کو نظرانداز کرکے کفار کو عبرت ناک سبق سکھاؤ۔ (ابن کثیر)
2:194 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 2:194
Al-Mukhtasar
194- سن 7 ہجری کا وہ حرمت والا مہینہ جس میں اللہ تعالیٰ نے تمھیں عمرے کی ادائیگی اور حرم میں داخلے کا موقع عطا کیا، یہ 6 ہجری کے اس حرمت والے مہینے کے بدلے میں تھا جس میں مشرکین نے تمھیں حرم میں داخل ہونے سے روک دیا تھا۔ تمام حرمات، یعنی حرمت والے شہر، حرمت والے مہینے اور احرام کی حالت میں بھی حد سے گزرنے والوں سے قصاص لیا جائے گا۔ جو حرمت والے مہینے، شہر یا حالت احرام میں تم پر زیادتی کرے تو اس کے ساتھ اسی طرح کا معاملہ کرو اور برابر کے بدلے سے تجاوز نہ کرو کیونکہ اللہ تعالیٰ اپنی حدوں سے گزرنے والوں کو پسند نہیں کرتا۔ اللہ تعالیٰ نے تمھیں جس کی اجازت دی ہے، اس میں حد سے گزرنے پر اللہ سے ڈرو اور جان لو کہ اللہ کی توفیق و تائید متقین کے شاملِ حال ہے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 2
- الفاظ کی تعداد
- 22
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 30
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 30
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 31
آیت 2:194 کس سورت میں ہے؟
سورۃ البقرہ (البقرة). 114 میں سے سورت نمبر 2 · آیات کی تعداد: 286.
آیت 2:194 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 2.
آیت 2:194 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 30 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 30 · نسخ مصحف (612 صفحات): 31.
آیت 2:194 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 22.
آیت 2:194 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 2:194: حروف کی تعداد 106، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 2:194 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 2:194 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 201 ہے۔
سورۃ البقرہ میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ البقرہ: آیات کی تعداد 286۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 2 پر ہے۔
سورۃ البقرہ مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ البقرہ مدنی ہے۔
کیا آیت 2:194 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 2:194 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ البقرہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 286 آیات اور 6,116 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔