سورۃ البقرہ 2:195 البقرة
یہ سورۃ البقرہ کی 286 آیات میں سے آیت 195 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 202، پارہ 2۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 30 پر ہے۔
وَأَنفِقُواْ فِي سَبِيلِ ٱللَّهِ وَلَا تُلۡقُواْ بِأَيۡدِيكُمۡ إِلَى ٱلتَّهۡلُكَةِ وَأَحۡسِنُوٓاْۚ إِنَّ ٱللَّهَ يُحِبُّ ٱلۡمُحۡسِنِينَ
اللہ تعالیٰ کی راه میں خرچ کرو اور اپنے ہاتھوں ہلاکت میں نہ پڑو1 اور سلوک واحسان کرو، اللہ تعالیٰ احسان کرنے والوں کو دوست رکھتا ہے۔
مترجم کے حواشی (1)
- 1 اس سے بعض لوگوں نے ترک نفاق، بعض نے ترک جہاد اور بعض نے گناہ پر گناہ کئے جانا مراد لیا ہے۔ اور یہ ساری ہی صورتیں ہلاکت کی ہیں، جہاد چھوڑ دو گے، یا جہاد میں اپنا مال صرف کرنے سے گریز گرو گے تو یقیناً دشمن قوی ہوگا اور تم کمزور۔ نتیجہ تباہی ہے۔
2:195 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 2:195
Al-Mukhtasar
195- اپنا مال اللہ تعالیٰ کی اطاعت، مثلاً: جہاد وغیرہ میں خرچ کرو اور اللہ کی راہ میں جہاد اور انفاق ترک کر کے خود کو ہلاکت یا ایسی مصیبت میں نہ ڈالو جو تمھاری تباہی و بربادی کا سبب بن جائے۔ اپنی عبادات، معاملات اور اخلاق میں احسان پیدا کرو۔ تمام معاملات میں احسان کی راہ اختیار کرنے والوں سے اللہ محبت کرتا ہے، وہ انھیں عظیم ثواب اور سیدھی راہ کی توفیق عطا کرتا ہے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 2
- الفاظ کی تعداد
- 14
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 30
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 30
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 31
آیت 2:195 کس سورت میں ہے؟
سورۃ البقرہ (البقرة). 114 میں سے سورت نمبر 2 · آیات کی تعداد: 286.
آیت 2:195 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 2.
آیت 2:195 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 30 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 30 · نسخ مصحف (612 صفحات): 31.
آیت 2:195 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 14.
آیت 2:195 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 2:195: حروف کی تعداد 66، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 2:195 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 2:195 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 202 ہے۔
سورۃ البقرہ میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ البقرہ: آیات کی تعداد 286۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 2 پر ہے۔
سورۃ البقرہ مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ البقرہ مدنی ہے۔
کیا آیت 2:195 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 2:195 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ البقرہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 286 آیات اور 6,116 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔