مواد پر جائیں

سورۃ البقرہ 2:203 البقرة

یہ سورۃ البقرہ کی 286 آیات میں سے آیت 203 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 210، پارہ 2۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 32 پر ہے۔

۞ وَٱذۡكُرُواْ ٱللَّهَ فِيٓ أَيَّامٖ مَّعۡدُودَٰتٖۚ فَمَن تَعَجَّلَ فِي يَوۡمَيۡنِ فَلَآ إِثۡمَ عَلَيۡهِ وَمَن تَأَخَّرَ فَلَآ إِثۡمَ عَلَيۡهِۖ لِمَنِ ٱتَّقَىٰۗ وَٱتَّقُواْ ٱللَّهَ وَٱعۡلَمُوٓاْ أَنَّكُمۡ إِلَيۡهِ تُحۡشَرُونَ

اور اللہ تعالیٰ کی یاد ان گنتی کے چند دنوں (ایام تشریق) میں کرو1 ، دو دن کی جلدی کرنے والے پر بھی کوئی گناه نہیں، اور جو پیچھے ره جائے اس پر بھی کوئی گناه نہیں2، یہ پرہیزگارکے لئے ہے اور اللہ تعالیٰ سے ڈرتے رہو اور جان رکھو کہ تم سب اسی کی طرف جمع کئے جاؤ گے۔

مترجم کے حواشی (2)
  1. 1 مراد ایام تشریق ہیں، یعنی11، 12 اور 13 ذوالحجہ۔ ان میں ذکر الٰہی، یعنی بہ آواز بلند تکبیرات مسنون ہیں، صرف فرض نمازوں کے بعد ہی نہیں (جیسا کہ ایک ضعیف حدیث کی بنیاد پر مشہور ہے) بلکہ ہر وقت یہ تکبیرات پڑھی جائیں «اللهُ أَكْبَرُ ، اللهُ أَكْبَرُ ، اللهُ أَكْبَرُ ، لا إِلَه إلا الله ، واللهُ أَكْبَرُ ، اللهُ أَكْبَرُ ، وللهِ الحَمْدُ» کنکریاں مارتے وقت ہر کنکری کے ساتھ تکبیر پڑھنی مسنون ہے۔ (نیل الاوطار۔ ج5ص86)۔
  2. 2 رمی جمار (جمرات کو کنکریاں مارنا) دن افضل ہیں، لیکن اگر کوئی دو دن (11، 12 ذوالحجہ) کو کنکریاں مار کر منیٰ سے واپس آجائے تو اس کی بھی اجازت ہے۔

2:203 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ البقرہ
0/286
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي البقرہ 2:203 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 2:203

Al-Mukhtasar

203- گنتی کے چند دنوں میں اللہُ اَکْبَرُ، لَا اِلٰہَ اِلَّا اللہُ کے کلمات کے ساتھ اللہ کا ذکر کرتے رہو۔ گنتی کے یہ چند دن: گیارہ، بارہ اور تیرہ ذوالحجہ ہیں، چنانچہ جوشخص بارہ ذوالحجہ کو کنکریاں مار کر ایک دن پہلے ہی منیٰ سے جلدی نکل گیا تو اس کے لیے کافی ہے، اس پر کوئی گناہ نہیں کیونکہ یہ اللہ کی طرف سے رعایت ہے اور جو تیرہ ذوالحجہ تک منیٰ ہی میں رہا اور تیرہ کو کنکریاں مار کر وہاں سے نکلا تو وہ بھی ٹھیک ہے، اس پر بھی کوئی گناہ نہیں۔ اس نے کامل ترین راستہ اختیار کیا اور نبی صلى اللہ عليہ وسلم کے فعل کی پیروی کی۔ یہ سب اس کے لیے ہے جو اپنے حج کے دوران میں اللہ سے ڈرتا رہا اور اس نے اللہ کے حکم کے مطابق اسے سرانجام دیا۔ لہٰذا تم اللہ تعالیٰ کے احکام کی تعمیل کر کے اور اس کے منع کردہ کاموں سے باز رہ کر اللہ سے ڈرو اور یقین رکھو کہ تم اس اکیلے کی طرف لوٹائے جاؤ گے اور وہ تمھیں تمھارے اعمال کی جزا دے گا۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
2
الفاظ کی تعداد
25
مدینہ مصحف (604 صفحات)
32
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
31
نسخ مصحف (612 صفحات)
32
آیت 2:203 کس سورت میں ہے؟

سورۃ البقرہ (البقرة). 114 میں سے سورت نمبر 2 · آیات کی تعداد: 286.

آیت 2:203 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 2.

آیت 2:203 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 32 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 31 · نسخ مصحف (612 صفحات): 32.

آیت 2:203 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 25.

آیت 2:203 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 2:203: حروف کی تعداد 102، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 2:203 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 2:203 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 210 ہے۔

سورۃ البقرہ میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ البقرہ: آیات کی تعداد 286۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 2 پر ہے۔

سورۃ البقرہ مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ البقرہ مدنی ہے۔

کیا آیت 2:203 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 2:203 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ البقرہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 286 آیات اور 6,116 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play